Wednesday, 22 January, 2020
معاملہ جج معطل کرنے کا نہیں، فیصلے کو معطل کرنے کا ہے، مریم نواز

معاملہ جج معطل کرنے کا نہیں، فیصلے کو معطل کرنے کا ہے، مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے  احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو عہدے سے ہٹانے کے فیصلے پر کہا ہے کہ معزز اعلیٰ عدلیہ نے حقائق کو تسلیم کر لیا ہے۔

ٹوئٹر پر ایک بیان میں مریم نواز نے لکھا کہ "اللہ کا شکر۔۔۔مگر معاملہ کسی جج کو معطل کئے جانے کا نہیں۔ اس فیصلے کو معطل کرنے کا ہے جو اس جج نے دیا۔۔۔معاملہ کسی جج کو عہدے سے نکالنے کا نہیں۔ اس فیصلے کو عدالتی ریکارڈ سے نکالنے کا ہے جو اس جج نے دباؤ میں دیا۔"

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی نے مزید لکھا کہ جج کو فارغ کرنے کا واضح مطلب یہ ہے کہ معزز اعلیٰ عدلیہ نے حقائق کو تسلیم کر لیا ہے اگر ایسا ہی ہے تو وہ فیصلہ کیسے برقرا رکھا جا رہا ہے جو اُس جج نے دیا؟

انہوں نے کہا کہ اگر فیصلہ دینے والے جج کو سزا سنا دی ہے تو اس بےگناہ نواز شریف کو کیوں رہائی نہیں دی جارہی جس کو اسی جج  نے سزا دی؟ مریم نواز نے مزید کہا کہ "اگر ایک جج Misconduct کا مرتکب پایا گیا ہے اور اسے اپنے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے تو اس Misconduct کا نشانہ بننے والے کو سزا کیسے دی جاسکتی ہے؟"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  74234
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ وزیراعظم نے فیصل واوڈا سے ٹاک شو میں ان کے رویے پر وضاحت بھی طلب کی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت نے آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق آرمی ایکٹ میں ترامیم کی مخالفت نہ کرنے بلکہ آرمی ایکٹ میں ترامیم کی غیر مشروط حمایت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے لیگی رہنماء رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت کا 9 صحفات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری مشتاق احمد نے رانا ثنا اللہ کی درخواست ضمانت منظوری سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کیا
وفاقی کابینہ نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نہ نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس

مزید خبریں
گلگت بلتستان میں سردی کی شدت میں اضافے کے باعث درجہ حرارت منفی 20 تک گر گیا۔گلگت بلتستان کے بالائی علاقے خاص کر استور، روندو، کھرمنگ اور سکردوں میں شدید سردی اور، یخ بستہ ہواوں نے لوگوں کی زندگی اجیرن اور زندگی مفلوج کردی ہے۔

مقبول ترین
یونان میں پہلی بار پارلیمان نے ایک خاتون کو ملک کا صدر منتخب کر لیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یونانی پارلیمان میں آئندہ 5 برسوں کے لیے پہلی مرتبہ ملک کے صدر کے عہدے کے لیے ایک خاتون کا انتخاب کرلیا گیا ہے۔ 300 کے ایوان
چینی سفارتخانے کے ترجمان کی جانب سے جاری مذمتی بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کے منفی پراپیگنڈے کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔ امریکی اقدامات عالمی معیشت کے لیے نہیں، اپنے مفاد کے لیے ہوتے ہیں۔
گندم کے بحران پر وزیراعظم عمران خان نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے جس کے سربراہ ڈی جی ایف آئی اے ہوں گے۔ کمیٹی حالیہ گندم بحران کی تحقیقات کرے گی اور بحران کے اصل ذمہ داروں کا تعین بھی کرے گی۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ ڈیوس سے متعلق بیان میں کہا کہ صدر ٹرمپ سے ایک گھنٹے

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں