Tuesday, 19 November, 2019
شمالی وزیرستان، دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے دو جوان شہید

شمالی وزیرستان، دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے دو جوان شہید

شمالی وزیرستان ۔ شمالی وزیرستان ایجنسی کے پہاڑوں سے دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کی جس سے پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان ایجنسی میں قریبی پہاڑوں سے دہشت گردوں نے پاک فوج کی گاڑی پرفائرنگ کی جس کے نتیجے میں سیکنڈ لیفٹننٹ عبد المعید اور سپاہی بشارت شہید ہوگئے۔

شہید ہونے والے 21 سالہ لیفٹننٹ عبد المعید کا تعلق بھورے والا، ویہاڑی سے بتایا جارہا ہے جو حال ہی میں پی این اے کاکول ملٹری اکیڈمی سے پاس آؤٹ ہوکر پاک فوج میں شامل ہوئے تھے۔

دوسری جانب 21 سالہ سپاہی بشارت کا تعلق گلگت کے علاقے دینور سے بتایا گیا ہے جنہوں نے تین سال قبل پاک فوج میں شمولیت اختیار کی تھی۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  86815
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عدلیہ طاقتور اور کمزور کےلیے الگ قانون کا تاثر ختم کرے۔ ہزارہ موٹروے فیز 2 منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پچھلے دنوں کنٹینر
وزیراعظم عمران خان نے کرتار پور راہداری اور دنیا کے سب سے بڑے گوردوارے دربار صاحب کا افتتاح کردیا۔ کرتار پور راہداری کے افتتاح کے موقع پر سکھ مت کے بانی بابا گرونانک دیو جی کے 550 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے
وزیراعظم عمران خان نے حکومتی مذاکراتی ٹیم سے ملاقات میں کہا ہے کہ میں کسی بھی صورت میں اپنا استعفیٰ نہیں دوں گا، اگر شرط صرف استعفیٰ کی ہے تو پھر مذاکرات کا کیا فائدہ ہے؟ وزیردفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں حکومتی مذاکرات
وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر ملک میں کرپشن کرنے والے افراد کو این آر او دینے کی سختی سے نفی کر دی۔ ملک میں کرپشن کرنے والوں کے خلاف وزیر اعظم عمران خان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فیس بک بیان میں لکھا کہ

مقبول ترین
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عدلیہ طاقتور اور کمزور کےلیے الگ قانون کا تاثر ختم کرے۔ ہزارہ موٹروے فیز 2 منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پچھلے دنوں کنٹینر
لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالتے کا حکم دیتے ہوئے انہیں 4 ہفتے کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی جبکہ عدالت کی طرف سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی گئی۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباداور کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں جمعیت علماء اسلام (ف) کے کارکنوں نے دھرنے دے کر سڑکیں بلاک کردیں۔ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے ’پلان بی‘ کے تحت ملک بھر میں دھرنوں کا سلسلہ
وفاقی حکومت اور نیب کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ کو درخواست پر سماعت کا اختیار نہیں جبکہ نواز شریف کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالت کے پاس کیس سننے کا پورا اختیار ہے۔ عدالت نے درخواست کو قابل سماعت قرار

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں