Wednesday, 14 November, 2018
شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنسز، سماعت جمعرات تک ملتوی

شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنسز، سماعت جمعرات تک ملتوی

اسلام آباد ۔ شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت وکلا کی ہڑتال کے باعث بغیر کسی کارروائی کے جمعرات پندرہ فروری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ غیر ملکی گواہوں کا ویڈیو لنک بیان 22 فروری کو ریکارڈ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب ریفرنسز کیس کی سماعت کی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث مصروفیات کے باعث عدالت میں پیش نہ ہوسکے۔

سماعت شروع ہوئی تو فاضل جج نے استفسار کیا کہ آج گواہ آئے ہیں جس پر ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب سردار مظفر عباسی نے کہا کہ سارے گواہاں موجود ہیں، وکیل صفائی ہر تاریخ پر کوئی نہ کوئی بہانہ بنا دیتے ہیں۔اس موقع پر مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر کی وفات پر سوگ کے اعلان کو بہانہ تو نہ کہیں۔ پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ بار بار گواہوں کا آنا مشکل ہوتا ہے، ہر تاریخ پر گواہ اپنا کام چھوڑ کر آتے ہیں۔

 دوران سماعت سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز نے 2 ہفتوں کیلئے استثنیٰ مانگ لیا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ 19 فروری سے 2 ہفتے کیلئے حاضری سے استثنیٰ دیا جائے، استثنیٰ بیگم کلثوم نواز کی علالت کی وجہ سے مانگا ہے، نوازشریف اور مریم نواز نے لندن جانا ہے۔ استثنیٰ کی درخواست پر سماعت 15 فروری کو ہوگی۔ احتساب عدالت نے نیب کے 4 گواہ آئندہ سماعت پر دوبارہ طلب کر لئے۔

عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد سماعت 15 فروری تک کے لئے ملتوی کردی، عدالت نے استغاثہ کے 4 گواہوں کو آج طلب کیا تھا جن کے بیانات بھی قلمبند نہ ہوسکے۔غیر ملکی گواہوں کا ویڈیو لنک بیان 22 فروری کو ریکارڈ کیا جائے گا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، طارق فاطمی، مائزہ حمید بھی انکے ہمراہ تھے۔ جبکہ جوڈیشل کمپلیکس کے اندر اور باہر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  19175
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں جسٹس عمرعطا بندیال اورجسٹس اعجاز الاحسن پرمشتمل سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے العزیزیہ اسٹیل اورفلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنسزکی سماعت مکمل کرنے کی مدت میں توسیع کے لیے درخواست کی سماعت کی۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت کی۔ نواز شریف کے وکیل نے کہا کہ ایون فیلڈ ریفرنس کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے جبکہ مقدمات دوسری عدالت منتقل کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف کے خلاف دیگر 2 ریفرنسز کی سماعت سے معذرت کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت سے معذرت کر لی ہے۔
نیب ریفرنسز کی سماعت کے دوران نواز شریف نے قطری خطوط کو تسلیم کرلیا۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر شریف برادران کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کررہے ہیں، سماعت کے دوران نواز شریف نے دوسرے روز بھی اپنا بیان

مزید خبریں
میڈیا کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈوووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے قوانین کی پاسداری نہ کرنے کی نشاندہی دہی کی گئی۔
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پورے عزم سے لڑ رہے ہیں ، دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا ہے ، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ لڑیں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف سے پشاور میں مسلم لیگ ن کے سینیٹرز اور ارکان قومی

مقبول ترین
خیبر پختون خوا پولیس کے اعلیٰ افسر ایس پی طاہر داوڑ کا جسد خاکی افغانستان نے پاکستان کے حوالے کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہید ایس پی طاہر داوڑ کا جسد خاکی جلال آباد میں پاکستان قونصل خانے کے اعلیٰ عہداروں کے حوالے کر دیا گیا ہے
سابق وزیراعظم نواز شریف نے العزیزیہ ریفرنس میں صفائی کا بیان قلمبند کرانا شروع کر دیا۔ پہلے روز 50 عدالتی سوالات میں سے 45 کے جواب ریکارڈ کرا دیئے۔ باقی سوالات پر وکیل خواجہ حارث سے مشاورت کے لیے وقت مانگ لیا۔
فلسطین میں قابض اسرائیلی فوج کے معاملے پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا بند کمرا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا۔ میڈیا کے مطابق غزہ میں قابض اسرائیلی فوج نے ظلم وبربریت کی انتہا کررکھی ہے، آئے دن نہتے فلسطینیوں کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ
چند روز قبل اسلام آباد سے اغوا ہونے والے خیبر پختونخوا پولیس کے ایس پی طاہر خان داوڑ کو مبینہ طور پر افغانستان میں قتل کر دیا گیا۔ خیبر پختونخوا پولیس کے ایس پی طاہر خان داوڑ 27 اکتوبر کو اسلام آباد سے لاپتہ ہوئے تھے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں