Wednesday, 21 February, 2018
عاصمہ جہانگیر کا نماز جنازہ ادا، تدفین کر دی گئی،

عاصمہ جہانگیر کا نماز جنازہ ادا، تدفین کر دی گئی،

لاہور ۔ معروف وکیل راہنما عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ لاہور میں قذافی اسٹیڈیم کے باہر ادا کر دی گئی۔ نمازہ جنازہ میں سیاسی، سماجی اور وکلاء رہنماؤں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ عاصمہ جہانگیر کی نمازہ جنازہ جماعت اسلامی کے بانی سید ابولاعلیٰ مودودی کے فرزند حیدر فاروق مودودی نے پڑھائی، جماز جنازہ کے بعد عاصمہ جہانگیر کے جسد خاکی کو بیدیاں روڈ فارم ہاؤس میں لایا گیا جہاں انکی تدفین  کر دی گئی ہے۔

معروف قانون دان اور سماجی کارکن عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ لاہور میں قذافی اسٹیڈیم کے باہر  ادا کردی گئی ہے، ان کی نماز جنازہ جماعت اسلامی کے بانی سید ابولاعلیٰ مودودی کے فرزند فاروق حیدر مودودی نے پڑھائی۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحومہ کی مغفرت کے لئے دعا کی گئی جس کے بعد ان کی میت کو آخری آرام کی جانب بذریعہ ایمبولنس روانہ کیاگیا جس کے بعد عاصمہ جہانگر کو بیدیاں روڈ پرواقع ان کے فارم ہاؤس میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔مرحومہ کی نماز جنازہ میں چیئرمین سینیٹ رضا ربانی، چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ، بیرسٹر اعتراز احسن اور دیگر  وکلا برادری سمیت سیاسی، سماجی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ نماز جنازہ پڑھانے کے لیے گراؤنڈ کی سیکیورٹی انتہائی سخت تھی۔

خیال رہے کہ معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر ۱۱ فروری کو اچانک دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئیں تھیں ۔ ان کی عمر 66 برس تھی۔ 

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  61220
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
سپریم کورٹ نے دھمکی آمیز تقریرپر توہین عدالت کیس میں مسلم لیگ ن کے سینیٹر نہال ہاشمی کو ایک ماہ قید اور 50 ہزار روپے جرمانے اور 5 سال کیلئے نا اہلی کی سزا سنادی ہے۔عدالت کی جانب سے فیصلہ سنائے جانے کے بعد پولیس نے نہال ہاشمی کو احاطہ عدالت سے فوری طور پر گرفتار کرلیا ہے۔
جان اچکزئی نے پارٹی قیادت کی بلوچستان میں عدم دلچسپی پرمسلم لیگ ن کو بھی خیر باد کہہ دیا ہے۔ ن لیگ کے رہنما کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت بلوچستان میں سنجیدگی نہیں دکھا رہی ۔ مرکزی قیادت کی عدم دلچسپی کے باعث بلوچستان میں وزارت اعلیٰ سے ہاتھ دھونا پڑے، پارٹی قیادت کی بلوچستان میں عدم دلچسپی پر پارٹی چھوڑ رہا ہوں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن میں غیر ملکی فنڈنگ کیس کی کارروائی روکنے کی پی ٹی آئی کی درخواست خارج کردی ہے۔ پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن کے خلاف درخواست مسترد کرنے کا مختصر فیصلہ جسٹس محسن اختر کیانی نے سنایا۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد جمعے کے روز فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
اکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نقیب اللہ محسود کو جعلی مقابلے میں قتل کیا گیا، راؤ انوار پولیس کی وردی میں ایک قاتل ہے جس نے 440 افراد کو پولیس مقابلے میں مارا، قاتل پولیس افسر کے پیچھے سیاستدان ہیں جو لوگوں کو قتل کراتے ہیں

مزید خبریں
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پورے عزم سے لڑ رہے ہیں ، دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا ہے ، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ لڑیں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف سے پشاور میں مسلم لیگ ن کے سینیٹرز اور ارکان قومی
سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے تحریک انصاف میں باضابطہ طور پر شامل ہونےکی تصدیق کردی ہے۔ ایک نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف جمہوریت پسند جماعت ہے اس لئے اس میں شامل ہونے کا

مقبول ترین
پاک فوج کے اضافی دستے سعودی عرب بھیجنے پر قومی اسمبلی میں بحث ہوئی ہے۔ میڈیا کے مطابق قومی اسمبلی میں پاک فوج کو سعودی عرب بھیجنے کا معاملہ پھر زیر بحث آیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی رکن شیریں مزاری نے اظہار
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ تمام اداروں کو اپنی آئینی حدود میں رہنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر نے درست کہا ہے کہ ہم سے بھی غلطیاں ہوئیں اور جب سیاست دانوں پربھینس چوری کے پرچی کٹے تو غلطی تب بھی ہوئی۔
ایرانی دار الحکومت تہران میں سکیورٹی فورسز اور صوفی عقیدت مندوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تہران پولیس کے ترجمان بریگیڈیئر سعید منتظرالمہدی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تہران کے
میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ میں میڈیا کمیشن کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ کل پیغام دیا گیا کہ عدالت قانون سازی میں مداخلت نہیں کر سکتی، میں نے بار بار کہا پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں