Wednesday, 27 March, 2019
توہین عدالت کیس، نہال ہاشمی پر26 مارچ کو فرد جرم عائد ہو گی

توہین عدالت کیس، نہال ہاشمی پر26 مارچ کو فرد جرم عائد ہو گی

اسلام آباد۔ سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں مسلم لیگ (ن) کے سابق سینیٹر نہال ہاشمی کا جواب غیرتسلی بخش قرار دیتے ہوئے ان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 26 مارچ کی تاریخ مقرر کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے نہال ہاشمی کے خلاف کیس سماعت کی۔ سماعت کے دوران نہال ہاشمی نے عدالت عظمیٰ میں اپنا جواب جمع کروایا، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ انہوں نے عدالت کے بارے میں ایسے الفاظ نہیں بولے۔ نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ 'قرآن پاک بھی عدل کرنے کا حکم دیتا ہے، میں عدالت کے لیے جیل گیا اور عدلیہ کے لیے اپنی جان دے دوں گا'۔

نہال ہاشمی نے کہا کہ 'کیا مجھے سیاسی طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے؟سینیٹر شپ چلی گئی، اب میرے پاس کیا بچا ہے؟' جس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ 'آپ ملک کی اعلیٰ ترین عدالت کو بدنام کر رہے ہیں'۔

سماعت کے بعد عدالت عظمیٰ نے نہال ہاشمی کا جواب غیر تسلی بخش قرار دے دیا اور ان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 26 مارچ کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی۔

واضح رہے کہ سینیٹر نہال ہاشمی نے گزشتہ برس کراچی میں ایک عدلیہ مخالف تقریر کی تھی، جس پر سپریم کورٹ نے توہین عدالت کا ازخود نوٹس لیا تھا۔

کیس کی سماعت کے بعد رواں برس یکم فروری کو سپریم کورٹ نے سینیٹر نہال ہاشمی کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ایک ماہ قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی، جس کے بعد وہ 5 سال کے لیے نااہل ہوگئے تھے۔

تاہم 28 فروری کو اڈیالہ جیل سے رہائی پانے کے بعد نہال ہاشمی نے اپنی تقریر میں دوبارہ عدلیہ پر تنقید کی، جس پر عدالت نے انہیں دوبارہ توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا۔

سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ انہیں توہین عدالت پر سزا دی گئی اور عدالت کی ترغیب پر انہوں نے معافی بھی مانگی۔ نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ 'میں عدلیہ کی عزت کے لیے جیل جاتا ہوں، میں نے کسی جج کے بارے میں کوئی غلط بات نہیں کی، وہ سب قیدیوں کی زبان تھی، میں نے کچھ نہیں کہا'۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ 'مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، میری معافی کو قبول کیا جانا چاہیے'۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  71405
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
سانحہ ساہیوال پر عبوری رپورٹ سینیٹ میں پیش کر دی گئی ہے جس میں تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن بنانے کی سفارش کی گئی ہے۔ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ مقتول ذیشان کے خلاف دیئے گئے ثبوتوں پر بھروسہ نہیں ہے۔ چیئرمین سینیٹ صادق
سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کیلئے قائم جوائنٹ انوسٹی گیش ٹیم (جے آئی ٹی) کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ سانحہ میں ہلاک ہونے والے خلیل کے بھائی جلیل نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔
خیبر پختونخوا نے جمعرات کے روز اگلے پانچ سال کیلئے اپنی ڈیجیٹل پالیسی شروع کر کے پاکستان کے صوبوں میں ایک اور سبقت حاصل کرلی ہے ۔ اس جامع پالیسی میں رسائی، طرز حکمرانی،اقتصادیات اور مہارت کے چار شعبوں پر توجہ مر کوز کی گئی ہے۔
خیبرپختونخوا حکومت پر براجماں تبدیلی کے دعویداروں نے بے روز گار نوجوانوں پر بم گرانے کی تیاری کر لی۔ خیبر پختون خوا حکومت نے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافے پر غور شروع کر دیا ہے اور اس سلسلے میں ملازمین کیلئے مدت ملازمت

مزید خبریں
سپریم کورٹ میں آج دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان کا سینئر وکیل اعتزاز احسن سے خوش گوار مکالمہ ہوا جس کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ میری طرف سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معاف کردیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں کہ
میڈیا کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈوووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے قوانین کی پاسداری نہ کرنے کی نشاندہی دہی کی گئی۔
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں

مقبول ترین
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ وکیل خواجہ حارث کو چاہیے کہ وہ اپنے موکل نواز شریف کو پیسے واپس کرنے کا مشورہ دیں۔ نواز شریف باہر جانا چاہتے ہیں تو عوام کے پیسے واپس کر دیں۔
کراچی کینٹ سٹیشن پر جیالوں کی بڑی تعداد صبح سے ہی موجود تھی، پارٹی پرچموں کی بہار نظر آئی، کارکنوں نے پارٹی نغموں پر رقص بھی کیا، بلاول بھٹو کی آمد پر جیالوں نے گل پاشی کی اور اپنے ہردلعزیز رہنما کو زبردست طریقے سے خوش آمدید کہا۔
چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر درخواستِ ضمانت کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے 50 لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض نواز شریف
میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بھارتی طیاروں نے 26 فروری کو پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پےلوڈ پھینکے جس کے بعد 27 فروری کو پاکستان نے عام آبادی کو نشانہ بنائے بغیر جوابی کارروائی کا فیصلہ کیا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں