Tuesday, 18 September, 2018
سیاسی شخصیات کی تصاویر اشتہارات میں نہیں آنی چاہئیں

سیاسی شخصیات کی تصاویر اشتہارات میں نہیں آنی چاہئیں

اسلام آباد ۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سرکاری اشتہارات سے متعلق کیس کی سماعت میں حکم دیا ہے کہ بے نظیر بھٹو اور بلاول کی تصاویر اشتہارات میں نہیں آنی چاہئیں۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے سرکاری اشتہارات سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے سرکاری اشتہار کے 55 لاکھ روپے قومی خزانے میں جمع کرادیے؟۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے چیک جمع کرانے سے متعلق عدالت کو آگاہ کیا۔

چیف جسٹس نے حکم دیا کہ بے نظیر بھٹو، وزیراعلی سندھ اور بلاول بھٹو کی تصاویر بھی سرکاری اشتہارات میں نہیں آنی چاہئیں، سیاسی تصویروالے اشتہار بند ہوں گے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کوشش کریں گے 1970 کے بعد اس مرتبہ الیکشن صاف اور شفاف ہوں، الیکشن میں بیوروکریسی کو بدل دیں گے اور دوسرے صوبوں میں ٹرانسفر کردیں گے، بیوروکریسی کے سر پر سارے کام ہوتے ہیں۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ اشتہارات کی مہم پر لگنے والا پیسہ عوام کا ہے، ہمیں اشتہارات سے کوئی غرض نہیں، عوام کے پیسے کو ضائع ہونے سے روکناہے، ذاتی تشہیر نہیں ہونی چاہئے، اشتہارات کے حوالے سے گائیڈ لائن تیار ہیں، باقی دیکھ لیں گے کہ ذاتی تشہیر کی ریکوری کس سے کرنی ہے، اے پی این ایس اور پی بی اے کے وکلابھی اپنی تجاویز دے دیں، اخبار کے اشتہار کو بند نہیں کررہے، اخبارات کی اشتہارات کی ایک کیٹگری کو بند کررہے ہیں۔

چیف جسٹس نے پوچھا کہ خیبرپختون خوا حکومت نے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر کتنے اشتہارات دئیے، کن اشتہارات پر عمران خان اور پرویز خٹک کی تصاویر ہیں۔ سیکرٹری اطلاعات نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں اب تک 1ارب 63 کروڑ کے اشتہارات دیے گئے، گزشتہ تین ماہ میں 20کروڑ 47لاکھ کے اشتہار دئیے گئے۔

چیف جسٹس نے خیبرپختون خوا حکومت سے ایک سال کے اشتہارات کی تفصیل طلب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اشتہار لیکر آئیں جن پر عمران خان اور پرویز خٹک کی تصویر شائع ہوئیں۔ اشتہارات سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  41430
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
ترجمان دفتر خارجہ نے سی پیک منصوبوں پر نظر ثانی کا تاثر مسترد کردیا۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ سی پیک سے متعلق چین کے ساتھ ازسرنو معاہدوں کی تجدید کو مکمل طور پر مسترد کرچکے ہیں
کوہاٹ میں واقع کوئلے کی کان دھماکے سے بیٹھ گئی جس کے نتیجے میں 11 کان کن ملبے کے نیچے دب گئے جن میں سے 9جاں بحق ہوگئے جن کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں۔
اسلام آباد میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ نیب میں آج تک کسی کی عزت نفس کی تذلیل نہیں کی گئی، جن کے پاس موٹر سائیکل تھیں ان کے دبئی میں جو ٹاور کھڑے ہیں اس کے بارے میں پوچھ لیا تو کیا برا کیا
بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کا 70واں یوم وفات آج منگل کو عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں برصغیر کے کروڑوں مسلمانوں کی کوششوں سے پاکستان معرض وجود آیا۔ قائد

مزید خبریں
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پورے عزم سے لڑ رہے ہیں ، دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا ہے ، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ لڑیں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف سے پشاور میں مسلم لیگ ن کے سینیٹرز اور ارکان قومی
سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے تحریک انصاف میں باضابطہ طور پر شامل ہونےکی تصدیق کردی ہے۔ ایک نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف جمہوریت پسند جماعت ہے اس لئے اس میں شامل ہونے کا

مقبول ترین
سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ میں جاری این آر او کیس میں اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرنے کے حکم کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ میری اہلیہ بے
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شام میں روسی طیارہ بحيرہ روم کی ساحلی پٹی سے 35 کلوميٹر دور رڈار سے غائب ہو گيا تھا بعد ازاں طیارے کا ملبہ بحیرہ روم کے نزدیک مل گیا، طیارے میں سوار روسی فوج کے 15 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
وزیراعظم عمران خان نے زلفی بخاری کو معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی مقرر کردیا۔ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے زلفی بخاری کی بطور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے پانی کی کمی اور ڈیمزکی تعمیر سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے جبکہ ڈیمزکی تعمیر اورکام کی نگرانی کے لیےعملدرآمد کمیٹی بھی قائم کردی ہے۔ عدالتِ عظمیٰ کے تفصیلی فیصلے کے مطابق عملدرآمد کمیٹی

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں