Friday, 22 June, 2018
وفاقی وزیر دانیال عزیز پر توہین عدالت کی فرد جرم عائد

وفاقی وزیر دانیال عزیز پر توہین عدالت کی فرد جرم عائد

اسلام آباد ۔ سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں دانیال عزیز پر فرد جرم عائد کر دی ۔ وفاقی وزیر مملکت پر آرٹیکل 204 اور توہین عدالت آرڈیننس 2003 کے تحت فرد جرم عائد کی گئی۔

جسٹس مشیر عالم نے وفاقی وزیر مملکت برائے نجکاری کیخلاف چارج شیٹ پڑھ کر سنائی۔ جس میں کہا گیا کہ دانیال عزیز نے عدلیہ کو اسکینڈالائز کیا اور عدالتی معاملات میں مداخلت کی، وفاقی وزیر مملکت نے کہا نگران جج نے نیب حکام کو لاہور بلا کر ریفرنسز تیار کرائے ، نگران جج پر 8 ستمبر 2017 کو پریس کانفرنس میں الزام لگایا گیا ، دانیال عزیز نے کہا عمران خان کیس میں فیصلہ اسکرپٹ کے مطابق تھا ، جہانگیر ترین کی نا اہلی سے عمران خان کو بچانا مقصود تھا ، دانیال عزیز نے عمران خان نا اہلی کیس پر 15 دسمبر 2017 کو بیان دیا ۔ لیگی رہنما دانیال عزیز نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔

خیال رہے گزشتہ سماعت پر سپریم کورٹ نے وفاقی وزیر کی کارروائی روکنے کی استدعا مسترد کی تھی۔ دانیال عزیز کے وکیل نے موقف اختیار کیا تھا توہین عدالت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، نجی ٹی وی پر نشر بیان کا عدالت سے کوئی تعلق نہیں تھا ، دانیال عزیز تو یہ بات تین سال سے کر رہے تھے۔

جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ اس کا مطلب ہے دانیال عزیز تین سال سے توہین عدالت کر رہے تھے ؟ جب سے جج ہوں کبھی توہین عدالت کا نوٹس جاری نہیں کیا ، اپنے فیصلوں میں بھی لکھا کہ مناسب تبصرے ، حتیٰ کہ غیر مناسب تبصروں پر بھی کوئی اعتراض نہیں ، خود سوچیں کہ عدالت دانیال عزیز کے بیانات سے کتنی ناراض ہوئی ہوگی ؟ عدالت نے قرار دیا کہ دانیال عزیز کے بیان سے مطمئن نہیں کہ معاملہ ختم کر دیا جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  96821
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
میڈیا سے گفتگو میں نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا کہ ان کی والدہ کلثوم نواز ہوش میں نہیں ہیں لیکن ڈاکٹرز پوری کوشش کر رہے ہیں اور انشاء اللہ ان کی طبیعت بہتر ہو جائے گی۔
سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ خواجہ حارث نے احتساب عدالت سے دستبرداری کی درخواست دائر کر دی، دوسرے وکیل کی بھی ایسی ہی اطلاعات آ رہی ہیں۔ کڑی شرائط میں کوئی بھی وکیل مقدمہ لڑنے کو تیار نہیں، بنیادی حقوق سلب
سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ نئے صوبے کے نعرہ پر سیاست کرنے والے اور مسلم لیگ(ن) کے ٹوٹنے کی باتیں کرنے والے بے نقاب اور ناکام ہو چکے ہیں۔ میڈیا کے مطابق صدر شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ(ن) کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں عام
چین میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر صدر مملکت ممنون حسین نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور روسی ہم منصب سے مختصر ملاقات میں دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

مزید خبریں
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پورے عزم سے لڑ رہے ہیں ، دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا ہے ، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ لڑیں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف سے پشاور میں مسلم لیگ ن کے سینیٹرز اور ارکان قومی
سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے تحریک انصاف میں باضابطہ طور پر شامل ہونےکی تصدیق کردی ہے۔ ایک نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف جمہوریت پسند جماعت ہے اس لئے اس میں شامل ہونے کا

مقبول ترین
گڈانی میں سمندر میں نہاتے ہوئے ایک ہی خاندان کے 17 افراد ڈوب گئے، جن میں سے 4 خواتین کی لاشیں نکال لی گئیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک بچے کو بے ہوشی کی حالت میں جبکہ باقی 10 افراد کو صحیح سلامت ریسکیو کرلیا گیا۔
اب اس وقت بھی یہ فیچر استعمال کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ بی ٹا ٹیسٹ کے لیے ایک نیا واٹس ایپ ورژن 2.18.189 پیش کیا گیا ہے جبکہ وائس کال کا نیا ورژن v2.18.192 ہے۔ اس کا اصل ورژن بعد میں آئے گا اور ابھی ٹیسٹ کے لیے بی ٹا ورژن گوگل پلے اسٹور پر ریلیز کیا گیا ہے۔
گلوبل آئل اینڈ گیس ڈسکوریز ریویو 2017 کی رپورٹ کے مطابق سال 2017 کی تیسری سہ ماہی کے دوران پاکستان نے تیل و گیس کے 2 بڑے ذخائر دریافت کیے ہیں جبکہ سال کے آخری 3 ماہ کے دوران تیل و گیس کے 4 مزید نئے ذخائر دریافت کیے۔
مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے 4 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں قابض بھارتی فوج نے محاصرہ کیا اور سرچ آپریشن کے دوران رہائشی علاقے میں فائرنگ

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں