Sunday, 26 May, 2019
کالعدم تنظیموں کے کارندوں کو قرضے اور نوکریاں دیں گے، فواد چوہدری

کالعدم تنظیموں کے کارندوں کو قرضے اور نوکریاں دیں گے، فواد چوہدری

اسلام آباد ۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری کے گھر والوں سے پوچھیں تو وہ بھی انہیں کرپٹ ہی کہیں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ جائز مقدمات کے باوجود سیاسی انتقام کی باتیں کرنے والے عوام کو بے وقوف نہ سمجھیں، اربوں روپے چوری کر کے باہر لے گئے، رقم واپس مانگو تو کہتے ہیں انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف جائز مقدمات میں سزا پانے کے بعد بھی لوگوں کو بیوقوف سمجھتے ہیں،عمران خان کی نواز شریف اور زرداری سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ جب عمران خان کرکٹ اسٹار تھے تو نواز شریف مہنگی مہنگی گاڑیوں میں انہیں لینے آتے تھے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ملک میں کالعدم جماعتوں کے حوالے سے 3 نکاتی حکمت عملی ترتیب دے دی، کالعدم تنظیموں کو غیر مسلح کیا جائے گا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ کالعدم تنظیموں سے وابستہ کارندوں کو لاتعلقی پر قرضے اور نوکریاں دیں گے، تیسرے مرحلے میں انہیں قومی و سیاسی دھارے میں شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ افغان طالبان کےساتھ مذاکرات اچھے جا رہے ہیں، توقع ہے کابل میں کثیر الجماعتی مستحکم حکومت بنے گی۔

میڈیا انڈسٹری کے حوالے سے  وزیر اطلاعات نے کہا کہ عالمی اخبارات اور نیوز چینلز کو پاکستان میں واپس لا رہے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ملٹری کورٹس کی توسیع کے معاملے پر شاہ محمود قریشی پالیمانی رہنماؤں سے مشاورت کر رہے ہیں، بلاول بھٹو کی نواز شریف کوسندھ میں علاج کرانے کی پیشکش مذاق ہے، نواز شریف دل کے مریض ہیں ان سے ایسا مذاق نہیں کرنا چاہیے۔

وزیر اطلاعات نے بلاول بھٹو کی جانب سے کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے ملاقات پر کہا کہ بلاول بھٹو کی جیل بھرو تحریک کا خیر مقدم کرتے ہیں، زرداری صاحب سندھ میں جیسی حکومت چلا رہے ہیں لگتا ہے سب جیل جائیں گے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ جیل انتظامیہ سے بات کی ہے وہ کہتے ہیں کہ ایک بیرک سے زیادہ کی ضرورت نہیں پڑے گی،اپوزیشن کو ہم نے کرپشن پر گردن سے دبوچا ہوا ہے، عمران خان کی نواز شریف اور آصف زرداری سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی عدالتی اہلکار ہمارے زیر اثر نہیں ہے، نوازشریف اور زرداری کا مفاد ایک دوسرے سے جڑا ہواہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم مودی عوام کو تقسیم کرکے فاشسٹ سیاست کررہے ہیں، عمران خان نے کراچی کو لسانی سیاست سے نکال لیا، خیبر سےکراچی تک ایک ہی پارٹی ہے، وہ تحریک انصاف ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت کو7،8 ماہ ہوگئے، پچھلی حکومت ہوتی تو اب تک 7،8 ارب روپے باہر جاچکے ہوتے، خزانہ بھی پریشان ہے کہ لوٹنےکوئی نہیں آیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  32202
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر باڑ لگاتے ہوئے فوجی جوانوں پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے تین جوان شہید ہوگئے جب کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں کئی دہشتگرد مارے گئے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے سہولت کار وفاقی وزیر ہیں۔ رتو ڈیرو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مستقبل کے لیے کالعدم تنظیموں اور دہشت گردوں
سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مشرف کے بنائے گئے ادارے نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو اسلام آباد سے گرفتار کیا، جس کی ہم مذمت کرتے ہیں اور اسپیکر سندھ اسمبلی
جہلم میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کل سے میرا کسی سے رابطہ نہیں ہو سکا کیونکہ میں بھائی کی شادی میں مصروف ہوں، ابھی تک استعفی نہیں دیا، اس حوالے سے تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔

مزید خبریں
سپریم کورٹ میں آج دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان کا سینئر وکیل اعتزاز احسن سے خوش گوار مکالمہ ہوا جس کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ میری طرف سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معاف کردیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں کہ
میڈیا کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈوووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے قوانین کی پاسداری نہ کرنے کی نشاندہی دہی کی گئی۔
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں

مقبول ترین
قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی آڈیو ویڈیو اسکینڈل کے مرکزی کرداروں کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کردیا گیا۔ نیب کی طرف سے دائر کیا جانے والا ریفرنس 630 صفحات پر مشتمل ہے جس میں آڈیو
لاڑکانہ میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے رتو ڈیرو میں بچوں سمیت سیکڑوں افراد کے ایڈز مبتلا ہونے کے مسئلے پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ ایچ آئی وی اور ایڈز میں بہت فرق ہے، ایچ آئی وی کا علاج نہ ہو تو دس
اسلام آباد میں وفاقی وزراء اور چیئرمین ایف بی آر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ موجود حکومت نے اقتدار سنبھالا تو معاشی حالت بہت بری تھی، جب حکومت آئی تو قرضہ 31 ہزار ارب روپے سے زیادہ تھا، برآمدات گر رہی تھیں
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی اور خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں