Thursday, 17 October, 2019
’’کوئٹہ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، 4 اہلکار شہید‘‘

’’کوئٹہ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، 4 اہلکار شہید‘‘
اپ ڈیٹ نیوز ۔۔۔۔۔۔

کوئٹہ ۔ کوئٹہ میں دھماکے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار شہید اور 11 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے منی مارکیٹ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار شہید جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد زخمی ہوئے۔

ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ نے تصدیق کی ہے کہ منی مارکیٹ دھماکے میں پولیس کے 4 اہلکار شہید ہوئے ہیں۔

ڈی آئی جی نے بتایا کہ دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل پر نصب تھا، دہشت گردوں کا نشانہ پولیس اہلکار ہی تھے ،کرائم سین کو محفوظ کرلیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے سیٹلائٹ ٹاؤن میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں ہونے والے جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا کہ گھناؤنی سازش کےتحت امن کی صورتحال خراب کرنےکی کوشش کی جارہی ہے، عدم استحکام پیدا کرنے والوں کا مقابلہ پوری طاقت سے کیا جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ سیکییورٹی انتظامات کا از سر نو جائزہ لے کر مزید بہتر بنایا جائے گا۔

خیال رہے کہ ہفتے کے روز بلوچستان کے ضلع گوادر کے فائیو اسٹار ہوٹل پر 3 دہشتگردوں نے حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں ایک نیوی اہلکار سمیت 5 افراد شہید اور 6 زخمی ہوگئے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  81510
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
برطانوی عدالت نے نظام آف حیدرآباد فنڈ کیس میں 2 مرکزی فریقین کے درمیان فیصلہ نظام آف حیدرآباد کے ورثاء کے حق میں سنا دیا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق برطانوی عدالت میں نظام آف حیدرآباد فنڈ کیس سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی
صوبہ بلوچستان کے سرحدی علاقے چمن میں بم دھماکے سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولوی حنیف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں چل بسے۔ اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنر چمن یاسر دشتی نے جے
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیربالا میاں نصیب جان نے ایک بار پھر اپنی کوششوں سے گزشتہ پانچ سال سے جاری دشمنی کو دوستی میں بدل کر علاقے کو قتل و غارت سے بچا لیا۔ پولیس دیربالا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیربالا میاں نصیب جان نے گزستہ دنوں
ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل

مقبول ترین
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ اورتین گورنرز نے شرکت کی۔ حکومت نے مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ نوکریاں حکومت نہیں نجی سیکٹر دیتا ہے یہ نہیں کہ ہر شخص سرکاری نوکر ی ڈھونڈے ، حکومت تو 400 محکمے ختم کررہی ہے مگرلوگوں کا اس بات پر زور ہے کہ حکومت نوکریاں دے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ ایرانی صدر سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ پاکستان اور
اسلام آباد میں وزیراعظم آفس کے سامنے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کیخلاف انسانی زنجیر بنائی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے بھی اس تقریب میں شرکت کی اور قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں