Monday, 18 November, 2019
’’عمران خان جلد انجام کو پہنچنے والے ہیں، نواز شریف‘‘

’’عمران خان جلد انجام کو پہنچنے والے ہیں، نواز شریف‘‘

لاہور ۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کا وقت پورا ہوچکا ہے اور وہ جلد انجام کو پہنچنے والے ہیں۔ کوٹ لکھپت جیل میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی، اس موقع پر رہنماؤں سے گفتگو میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت کے بہت سارے وزراء کرپشن میں ملوث ہیں کوئی نہیں دیکھ رہا جب کہ سابق صدر آصف زرداری اور حمزہ شہباز کی گرفتاری بلا جواز ہے، عمران نیازی کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ (ن) لیگ کے دور میں روپیہ مستحکم تھا اور تیل کی قیمتیں کم تھیں تاہم اب عمران خان کی نااہلی نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، ملکی معیشت کا جنازہ نکل رہا ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں، (ن) لیگ نے مہنگائی کو نکیل ڈال کر رکھی تھی، عمران خان نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا، ان کو شرم آنی چاہیے، عمران خان اپنی ناقص پالیسیوں اور انتقامی سیاست کے باعث ہٹ وکٹ ہوچکے ہیں۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نے آئی ایم ایف کو خیرباد کہا مگر عمران خان کشکول لے کر اس کے پاس چلے گئے، بھارتی وزیراعظم نے عمران خان کو منہ نہیں لگایا، نہ ان کا فون سنا اور نہ ہی حلف برداری میں بلایا، ہمارے دور میں مودی اور واجپائی پاکستان آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ کیا ہو جاتا اگر ہماری حکومت کا تسلسل قائم رہتا، سلیکٹڈ وزیراعظم کی ناقص پالیسیوں سے عوام پریشان ہیں، عمران خان کا وقت پورا ہوچکا ہے اور جلد اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  10849
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وفاقی وزیر دفاع و پانی وبجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جہاں بجلی چوری ہوگی، وہاں لوڈشیڈنگ ضرور ہو گی۔ آئی پی پی پیز کی پیداوار کم ہونے کی بات درست نہیں ہے۔ لوڈ شیڈنگ کی شکایات درست ہیں، طلب میں بے پناہ اضافہ ہواہے تاہم لوڈ شیڈنگ کم ہونے میں دو سے تین ہفتے لگ سکتے ہیں۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مادر وطن کے دفاع میں آزاد کشمیر رجمنٹ کے کردار اور 3842 شہداء کی قربانیوں کو سراہا ہے۔ جن میں 3842 شہداء کی قربانیاں شامل ہیں۔
سابق ناظم کراچی سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ناکامی کا کوئی آپشن نہیں ہے ، جو کر دیا ہے اس میں کامیاب ہو گئے ہیں۔فاروق ستار ایک معصوم آدمی ہیں ان کی پریشانیوں میں اضافہ نہیں کرنا چاہتے-
گورنرخیبرپختونخوا اقبال ظفرجھگڑا کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں آئی ڈی پیز کی واپسی اور بحالی کے ساتھ ساتھ فاٹا کے دیگر امور پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں گورنر کے پی کے کو آئی ڈی پیز کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی ۔

مقبول ترین
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عدلیہ طاقتور اور کمزور کےلیے الگ قانون کا تاثر ختم کرے۔ ہزارہ موٹروے فیز 2 منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پچھلے دنوں کنٹینر
لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالتے کا حکم دیتے ہوئے انہیں 4 ہفتے کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی جبکہ عدالت کی طرف سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی گئی۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباداور کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں جمعیت علماء اسلام (ف) کے کارکنوں نے دھرنے دے کر سڑکیں بلاک کردیں۔ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے ’پلان بی‘ کے تحت ملک بھر میں دھرنوں کا سلسلہ
وفاقی حکومت اور نیب کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ کو درخواست پر سماعت کا اختیار نہیں جبکہ نواز شریف کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالت کے پاس کیس سننے کا پورا اختیار ہے۔ عدالت نے درخواست کو قابل سماعت قرار

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں