Sunday, 19 November, 2017
ایفیڈرین کیس، موسیٰ گیلانی اور مخدوم شہاب کے بینک اکاؤنٹس سیل

ایفیڈرین کیس، موسیٰ گیلانی اور مخدوم شہاب کے بینک اکاؤنٹس سیل

اسلام آباد ۔ اسلام آباد کی انسداد منشیات کی عدالت ایفیڈرین کوٹا کیس میں سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنماء سید یوسف رضا گیلانی کے بیٹے سید موسیٰ گیلانی اور سابق وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین کے بینک اکاؤنٹس سیل کردیئے ہیں۔ عدالت نے اے این ایف کو محکمانہ کارروائی کی رپورٹ آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 28 ستمبر تک کیلئے ملتوی کردی ہے۔

اسلام آباد کی انسداد منشیات کی عدالت میں ایفیڈرین کوٹا کیس کی سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے اینٹی نارکوٹکس فورس کی درخواست پر سید موسیٰ گیلانی اور مخدوم شہاب الدین کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے اے این ایف کو محکمانہ کارروائی کی رپورٹ آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 28 ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔

بینک اکاؤنٹس سیل ہونے پر سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے سید موسیٰ گیلانی کا کہنا تھاکہ میرے اکاؤنٹ میں پٹرول کے لیے صرف ایک لاکھ روپے پڑے تھے۔

سابق وزیراعظم کے بیٹے موسیٰ گیلانی نے مقدمے میں بریت کی درخواست دائر کردی ہے جب کہ مخدوم شہاب الدین نے نعیم بخاری کی بطور وکیل خدمات حاصل کرلی ہیں۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  5045
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ وہ 6 ہفتوں کے لئے ملک سے باہر جارہے ہیں، اس لیے انہوں نے پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر کے عہدے پر کام کرنے سے معذرت کی ہے تحریری طور پر استعفیٰ نہیں دیا اور نہ ہی ان سے استعفیٰ لیا گیا ہے
سندھ پولیس کے ڈی آئی جی محکمۂ انسداد دہشت گردی ونگ عامر فاروقی نے جمعے کو ایک پریس کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ ملزم نادر جکھرانی صوبۂ بلوچستان سے موٹر سائیکل کے ذریعے ندی کے راستے سندھ میں داخل ہورہا تھا جب اسے گرفتار کیا گیا۔
قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے بھی انتخابات ایکٹ 2017 میں ترمیم کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا ہے۔ ترمیمی بل کے تحت آئین میں قادیانیوں کی حیثیت تبدیل نہیں ہوگی۔ ختم نبوت پر ایمان نہ رکھنے والے شخص کے غیر مسلم ہونے کی حیثیت برقرار رہے گی۔ بل وفاقی وزیر قانون زاہد نے ایوان میں پیش کیا،
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان میں امن کو پاکستان کے لیے انتہائی اہم قراردیتے ہوئے کہاہے کہ رکاوٹوں کے باوجود اپنی طر ف سے بہترین اقدامات اٹھائے ہیں اور پاکستان اپنے مستقبل کی خاطرعوامی امنگوں کے مطابق کوششیں جاری رکھے گا

مزید خبریں
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پورے عزم سے لڑ رہے ہیں ، دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا ہے ، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ لڑیں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف سے پشاور میں مسلم لیگ ن کے سینیٹرز اور ارکان قومی
سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے تحریک انصاف میں باضابطہ طور پر شامل ہونےکی تصدیق کردی ہے۔ ایک نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف جمہوریت پسند جماعت ہے اس لئے اس میں شامل ہونے کا
ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نےافغان حکام کی جانب سے لگائے جانے والے ان الزامات کو سختی کے ساتھ مسترد کردیا ہے، جن میں کہا گیا تھا کہ سول کپڑوں میں ملبوس پاکستانی فوجی دستے افغان صوبے کنڑ میں حملے کر رہے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغان حکام کے بے بنیاد اور من گھڑت الزامات سے
سردارمہتاب احمد خان نے خیبرپختونخواکے نئے گورنرکی حیثیت سے اپنے عہدے کاحلف اٹھالیا ہے جنہوں نے قبائلی علاقوں میں قیام امن ، سماجی واقتصادی ترقی اوربحالی وتعمیرنو کواپنی ترجیحات قراردیا ہے۔

مقبول ترین
اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے کی۔ اجلاس میں زونل کمیٹی کے اراکین اور محکمہ موسمیات کے نمائندے شریک ہوئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، آج کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں چاند نظر
نواز شریف نے کہا کہ پاناما کیس کی نظرثانی اپیل کے عدالتی فیصلے میں سوال اٹھایا گیا کہ قافلے کیوں لٹتے رہے، ہمیں معلوم ہے اور اس قوم کو بھی معلوم ہے کہ آپ نے کبھی راہزنوں سے کوئی گلہ نہیں کیا، آپ نے تو 70 سال میں کسی راہزن سے سوال تک نہ کیا اور کسی راہزن کو کٹہرے میں بھی نہیں لائے۔
دھرنا مظاہر کے خلاف آپریشن کسی بھی وقت ہوسکتا ہے لیکن یہ آخری آپشن ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ختم نبوت یہ تاثر دینا کہ ختم نبوت کے
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کا نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کا سلسلہ برقرار ہے اور گھر گھر تلاشی اور سرچ آپریشن کے نام پر چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرنے اور جعلی مقابلوں میں نوجوانوں کو شہید کیا جارہا ہے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں