Thursday, 24 May, 2018
حدیبیہ پیپرملز کیس کا نتیجہ بھی پاناما کیس جیسا ہوگا، شیخ رشید

حدیبیہ پیپرملز کیس کا نتیجہ بھی پاناما کیس جیسا ہوگا، شیخ رشید

اسلام آباد ۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ حدیبیہ پیپر مل کیس میں شریف برادران اور فیملی ملوث ہے۔ حدیبیہ پیپرملز کیس کھولنے سے  نیب کی جان جاتی ہے، حدیبیہ پیپر ملز کیس کا نتیجہ بھی پاناما کیس جیسا ہوگا۔ انہوں نے کہا عدالت سے استدعا کرینگے کہ نیب سے پوچھیں اس نے پہرہ کیوں نہیں دیا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حدیبیہ پیپر مل کیس میں شریف برادران اور فیملی ملوث ہے۔ حدیبیہ پیپرملز کیس کھولنے سے  نیب کی جان جاتی ہے، حدیبیہ پیپر ملز کیس کا نتیجہ بھی پاناما کیس جیسا ہوگا۔ انہوں نے کہا عدالت سے استدعا کرینگے کہ نیب سے پوچھیں اس نے پہرہ کیوں نہیں دیا۔

شیخ رشید نے کہا سپریم کورٹ میں نیب نے 7 دن میں حدییبیہ پیپر ملز کیس کھولنے کا کہا تھا لیکن ابھی تک اس پر عملدآمد نہیں ہوسکا۔ انہوں نے کہا کہ نیب کو اب فیصلہ کرنا ہوگا کیونکہ اس کیس میں پورا شریف خاندان آتا ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ حدیبیہ پیپرمل کے کیس میں عوامی مسلم لیگ اکیلی ہے، ہمیں کیس میں پارٹی بنایا گیا ہے، اس حوالے سے رات کو نوٹس ملا تو سیدھا لندن سے پہنچا ہوں۔ 

دوسری جانب سپریم کورٹ میں شیخ رشید کی نیب کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے۔ شیخ رشید کی درخواست پرسماعت پانچ رکنی لارجربینچ کرے گا۔ درخواست میں موقف اختیارکیا گیا تھا کہ نیب نے عدالت کو حدیبیہ پیپرزمل فیصلے خلاف اپیل دائرکرنے کی یقین دہائی کرائی تھی، یقین دہانی کراکے چیئرمین نیب اپیل دائر نہیں کررہے۔ 

درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ نیب کو حدیبیہ پیپرز مل فیصلے کے خلاف اپیل کا حکم دیاجائے جب کہ چیئرمین نیب اور پراسیکیوٹر نیب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  42153
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
سپریم کورٹ نے ملک بھر کی پولیس کو ایک مقدمے کے اندراج کے بعد دوسری ایف آئی آر درج کرنے سے روک دیا۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ کسی واقعہ پر نیا موقف آنے پر نئی ایف آئی آر کا جواز نہیں، ٹھوس شواہد یا مواد آنے تک ملزم کو گرفتار نہ کیا جائے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ مشرف غداری کیس قائم کرتے ہی مشکلات اور دباؤ بڑھا دیا گیا اور دھمکی نما مشورہ دیا گیا کہ بھاری پتھر اٹھانے کا ارادہ ترک کردو۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ایون فیلڈ
مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف چشتیاں میں پارٹی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چشتیاں میں عوام کا اتنا بڑا سمندر پہلے کبھی نہیں دیکھا، چشتیاں بول رہا ہے تو اس کا مطلب پورا پاکستان بول رہا ہے، چشتیاں بول رہا ہے کہ فیصلہ منظور نہیں، لگتا ہے
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ وزیراعظم کی گزشتہ روز ’پریس ٹاک‘ تھی جو نشر نہیں کرنی تھی۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میاں نوازشریف کے متنازع بیان پر قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کےبعد گزشتہ

مزید خبریں
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پورے عزم سے لڑ رہے ہیں ، دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا ہے ، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ لڑیں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف سے پشاور میں مسلم لیگ ن کے سینیٹرز اور ارکان قومی
سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے تحریک انصاف میں باضابطہ طور پر شامل ہونےکی تصدیق کردی ہے۔ ایک نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف جمہوریت پسند جماعت ہے اس لئے اس میں شامل ہونے کا

مقبول ترین
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فوزیہ قصوری نے پارٹی سے استعفٰی دے دیا۔ فوزیہ قصوری نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ اپنا استعفیٰ پارٹی چیئرمین عمران خان اور دیگر پارٹی قائدین کو بھیج دیا ہے۔ فوزیہ قصوری نے سوشل میڈیا پر اپنے استعفے
گوگل کمپنی نے مصنوعی ذہانت یعنی آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا استعمال کرتے ہوئے 'گوگل نیوز ایپ' کو اَپ ڈیٹ کر دیا ہے جس سے صارفین کو خبروں کے حصول میں مزید آسانی ہوگی۔
ملک پر قرضوں کے بوجھ میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا اور غیر ملکی قرضوں کا حجم تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا، رواں مالی سال کے پہلے 9ماہ میں 5 ارب ڈالر غیر ملکی قرضوں کی مد میں ادا کیے گئے ہیں جبکہ مجموعی طورپر رواں مالی سال
دنیا بھر کے اسلامی ممالک میں جہاں رمضان المبارک کا استقبال مختلف طریقوں سے کیا جاتا ہے وہیں بعض ممالک میں اس ماہ مقدس کو لے کر کچھ روایتیں بھی عام ہیں جس کے تحت سعودی عرب میں برتنوں کو دھونی دینے کی ایک خاص روایت ہے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں