Saturday, 20 January, 2018
نیب مکمل طور پر شریف خاندان سے ملا ہوا ہے، فواد چوہدری

نیب مکمل طور پر شریف خاندان سے ملا ہوا ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد ۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری نے کہا ہےکہ نوازشریف کی جانب سے نظرثانی اپیل کا مقصد سپریم کورٹ کی نگرانی ہٹانے کی کوشش ہے۔ نیب مکمل طور پر شریف خاندان سے ملاہوا ہے جب کہ چیئرمین نیب کو فرانس میں سفارتکاری کی بھی پیشکش کی گئی ہے۔ نوازشریف اب بھی سازشوں میں ملوث ہیں اور اداروں سے محاذ آرائی کررہے ہیں۔ سیاستدان ہوتے تو کیا اپنی اہلیہ کی بیماری کے پیچھےچھپتے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سپریم کورٹ میں نظر ثانی درخواستوں کی پہلی سماعت تھی، نوازشریف باہر ہوتے ہیں تو کہتے ہیں مجھے کیوں نکالا۔ انہوں نے کہا باہر کوئی اور فلم جبکہ اندر کوئی اور ڈرامہ چل رہا ہوتا ہے۔ 

فواد چوہدری نے کہا مریم نواز پر جعلی دستاویزات جمع کرانے کا مقدمہ ہے،  یہ سب اگر شریف فیملی کے سوا کسی نے کیا ہوتا تو سب جیل میں ہوتے لیکن نیب مکمل طور پر شریف فیملی سے ملا ہوا ہے، چیئرمین نیب کو فرانس میں سفارتکاری کی پیش کی گئی ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف کی جانب سے نظرثانی اپیل کا مقصد سپریم کورٹ کی نگرانی ہٹانے کی کوشش ہے، اپیلوں کا مقصد ریفرنسز کے لیے مقررہ 6 ماہ کی مدت ختم کرانا ہے لیکن ہم نے اس معاملے کا پیچھا کیا ہے اور اس کو انجام تک پہنچائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب جے آئی ٹی بنائی گئی توانہوں نے عدالت کے باہر مٹھائی کھلائی تھی لیکن جب فیصلہ ان کے خلاف آیا تو جے آئی ٹی اور عدالت بری لگنے لگی۔

اس موقع پر نعیم الحق کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی کٹھ پتلی وزیراعظم ہیں، وہ نواز شریف کے احکامات پر عمل کررہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایل این جی میں سیف الرحمان نے کمیشن لیا ہے جو وہ شریف فیملی سے شیئر کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق نے کہا نوازشریف ابھی بھی سازشوں میں مصروف اور اداروں سے محاذ آرائی کر رہے ہیں،سیاستدان ہوتے تو کیا اپنی اہلیہ کی بیماری کے پیچھےچھپتے۔ فواد حسن فواد نے چیئرمین نیب کو فرانس میں سفارتکاری کی پیشکش کی ہے، نیب نے جان بوجھ کر غلطیوں والے ریفرنس دائر کئے ہیں۔ انہوں نے کہا سپریم کورٹ سانحہ ماڈل ٹاؤن  اور ڈانس لیکس کی رپورٹ جاری کرنے کا حکم دے۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  8322
کوڈ
 
   
مزید خبریں
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پورے عزم سے لڑ رہے ہیں ، دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا ہے ، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ لڑیں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف سے پشاور میں مسلم لیگ ن کے سینیٹرز اور ارکان قومی
سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے تحریک انصاف میں باضابطہ طور پر شامل ہونےکی تصدیق کردی ہے۔ ایک نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف جمہوریت پسند جماعت ہے اس لئے اس میں شامل ہونے کا
ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نےافغان حکام کی جانب سے لگائے جانے والے ان الزامات کو سختی کے ساتھ مسترد کردیا ہے، جن میں کہا گیا تھا کہ سول کپڑوں میں ملبوس پاکستانی فوجی دستے افغان صوبے کنڑ میں حملے کر رہے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغان حکام کے بے بنیاد اور من گھڑت الزامات سے

مقبول ترین
سائنس دانوں نے طب کی دنیا میں ایک اہم سنگِ میل حاصل کر لیا ہے، امریکہ کی جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس دانوں کی ایک ٹیم نے ایک ایسے طریقۂ کار کا تجربہ کیا ہے جس کے تحت آٹھ عام قسم کے سرطانوں کی تشخیص خون کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔ اس کا تجربہ 1005 مریضوں پر کیا گیا
پاکستان نے امریکہ اور برطانیہ سمیت ایشیا اور یورپ کے 24 ممالک سے آنے والے سیاحوں کو ملک میں داخلے کے بعد 30 دن کا ویزا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کے امیگریشن حکام اور ایف ائی اے کی جانب سے جاری اشتہار کے مطابق یہ سہولت گروہ کی صورت میں سیاحت کیلئے آنے والے افراد کے لیے ہوگی
وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان مسلم لیگ (ن) کا اثاثہ ہیں اور وہ ایک طویل عرصے سے پارٹی کے ساتھ وابستہ ہیں۔ پرویز رشید کو میڈیا پر آکر بعض باتوں کا اظہار نہیں کرنا چاہئے، نواز شریف پارٹی صدر کی حیثیت سے اس معاملے کو حل کرائیں۔
دنیا بھر میں طلاق کے حوالے سے اکثر دلچسپ خبریں سامنے آتی رہتی ہیں جن میں معمولی اور اچھوتی وجوہات کی بناء پر شادی شدہ جوڑے علیحدگی کا فیصلہ کرلیتے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ تائیوان میں بھی پیش آیا ہے جہاں ایک شخص نے اپنی بیوی کو محض اس وجہ سے طلاق دے دی

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں