Saturday, 25 November, 2017
فیور نہیں نواز شریف اپنا حق مانگ رہے ہیں، طلال چوہدری

فیور نہیں نواز شریف اپنا حق مانگ رہے ہیں، طلال چوہدری

اسلام آباد ۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و وزیر مملکت برائے داخلہ امور طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عوام اور پارلیمنٹ کی رائے سب سے مقدم ہے، انصاف کے تقاضے پورے کرنے کیلئے درخواست عدالت لائے ہیں، ہمارے سوالات بہت واضح ہیں جو صرف شریف خاندان تک نہیں ہیں۔ ہمیں کوئی فیور نہیں چاہئے بلکہ  نواز شریف اپنا حق مانگ رہے ہیں۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ نا اہلی کے فیصلے پر سب حیران ہوئے، ہمیں کوئی فیور نہیں چاہئے، نواز شریف انصاف کا حق مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ایک دہشتگرد کو بھی اپیل کا حق ہوتا ہے، کیا نواز شریف کو اپیل کا حق نہیں؟۔

 وزیر مملکت نے کہا عوام اور پارلیمنٹ کی رائے سب سے مقدم ہے، انصاف کے تقاضے پورے کرنے کیلئے درخواست عدالت لائے ہیں، ہمارے سوالات بہت واضح ہیں جو صرف شریف خاندان تک نہیں ہیں۔

وزیر مملکت طلال چوہدری نے مزید کہا کیا ماضی میں کسی وزیراعظم کو اس طرح نا اہل کیا گیا؟، آئین کروڑوں پاکستانیوں کوشفاف ٹرائل اور اپیل کا حق دیتا ہے، اس حق کو منتخب وزیراعظم سے کیوں چھینا گیا؟۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام اور قانون دانوں نے نا اہلی کا فیصلہ مسترد کیا، اگر کوئی غلطی ہوئی ہے تو اسے ٹھیک کیا جائے۔ انہوں نے کہا نوازشریف اپنا حق مانگ رہے ہیں یہ کوئی ضد نہیں ہے۔
 

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  72782
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
کور کمانڈر لاہورلیفٹننٹ جنرل عامر ریاض نے جہلم کے علاقے ٹلہ جوگیاں میں پاک فوج کی فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جوانوں کی فیلڈ مشقیں دیکھیں ۔ کور کمانڈر لاہور نے آپریشنل تیاریوں کو سراہتے ہوئے ایسی مشقوں کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا
پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہےکہ جو بات کمرے میں بیٹھ کر کی وہی فاروق ستار کے منہ پر کہی، بس فرق اتنا ہے کہ فاروق ستار نے آدھا جھوٹ اور میں نے پورا سچ بولا۔موجودہ ایم کیوایم ’را‘ کی باقیات ہے اور یہ قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔
تربت کے علاقے تجابان سے مزید 5 افراد کی لاشیں ملی ہیں، جنہیں گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔ جاں بحق افراد میں سے 3 کی شناخت بدر منیر، عثمان قادر اور دانش علی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب کے ضلع گجرات سے ہے،
اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے بعد اسلام آباد انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی کو ملانے والے فیض آباد انٹرچینج پر دھرنے کے مظاہرین کو متنبہ کیا ہے کہ وہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر عمل کر کے فیض آباد انٹرچینج اور دوسری شاہرائیں فوری طور پر خالی کردیں۔

مزید خبریں
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پورے عزم سے لڑ رہے ہیں ، دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا ہے ، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ لڑیں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف سے پشاور میں مسلم لیگ ن کے سینیٹرز اور ارکان قومی
سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے تحریک انصاف میں باضابطہ طور پر شامل ہونےکی تصدیق کردی ہے۔ ایک نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف جمہوریت پسند جماعت ہے اس لئے اس میں شامل ہونے کا
ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نےافغان حکام کی جانب سے لگائے جانے والے ان الزامات کو سختی کے ساتھ مسترد کردیا ہے، جن میں کہا گیا تھا کہ سول کپڑوں میں ملبوس پاکستانی فوجی دستے افغان صوبے کنڑ میں حملے کر رہے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغان حکام کے بے بنیاد اور من گھڑت الزامات سے
سردارمہتاب احمد خان نے خیبرپختونخواکے نئے گورنرکی حیثیت سے اپنے عہدے کاحلف اٹھالیا ہے جنہوں نے قبائلی علاقوں میں قیام امن ، سماجی واقتصادی ترقی اوربحالی وتعمیرنو کواپنی ترجیحات قراردیا ہے۔

مقبول ترین
اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے دھرنے کے شرکاء کو دی گئی 12 بجے کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی ہے تاہم فیض آباد کے مقام پر مظاہرین کی جانب سے دھرنا جاری ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ انتظامیہ ڈیڈ لائن میں اضافہ کردیا ہے اور کہا ہے
دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے سعودی عرب کی سربراہی میں قائم اسلامی ممالک کی افواج کے اتحاد کی سرکاری ویب سائٹ متعارف کرا دی گئی ہے۔ دہشت گردی مخالف اسلامی فوجی اتحاد‎ (آئی ایم سی ٹی سی) کی ویب
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ کرپشن کے خلاف سعودی عرب میں ہونے والی حالیہ کارروائی کو تخت حاصل کرنے کی کوشش قرار دینا مضحکہ خیز ہے۔ انہوں نے ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای کے بارے میں
اسلام آباد انتظامیہ نے دھرنے کے شرکا کو آج رات 12 بجے تک فیض آباد خالی کرنے کی وارننگ جاری کردی جب کہ حکم پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں آپریشن کا عندیہ دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آپریشن کی تمام ذمہ

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں