Thursday, 24 May, 2018
لاہورہائیکورٹ، کلثوم نواز کے خلاف دائر درخواستیں مسترد

لاہورہائیکورٹ،  کلثوم نواز کے خلاف دائر درخواستیں مسترد

لاہور۔ لاہور ہائیکورٹ نے این اے 120 سے مسلم لیگ (ن) کی امیدوار اور سابق خاتون اول کلثوم نواز کے خلاف دائر درخواستیں مسترد کردیں ہیں۔ کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی پر تحریک انصاف، عوامی تحریک اور پیپلزپارٹی کے امیدواروں نے اعتراضات دائر کیے تھے جسے ریٹرننگ افسر نے مسترد کردیا تھا۔

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 120 پر ضمنی انتخاب 17 ستمبر کو ہوگا جس کے لیے مسلم لیگ (ن) نے کلثوم نواز کو امیدوار نامزد کیا ہے اور تحریک انصاف کی جانب سے یاسمین راشد امیدوار ہیں جب کہ پیپلزپارٹی نے فیصل میر کو میدان میں اتارا ہے۔

کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی پر تحریک انصاف، عوامی تحریک اور پیپلزپارٹی کے امیدواروں نے اعتراضات دائر کیے تھے جسے ریٹرننگ افسر نے مسترد کردیا تھا۔

نجی ٹی وی کے مطابق این اے 120 سے پیپلزپارٹی کے امیدوار فیصل میر اور دیگر نے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے کلثوم نواز کے خلاف درخواستیں دائر کی تھیں جس میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ کلثوم نواز نے کاغذات نامزدگی میں اقامے اور دیگر تفصیلات ظاہر نہیں کیں جب کہ ریٹرننگ افسر نے حقائق کے برعکس ان کے کاغذات نامزدگی منظور کیے۔

لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر سماعت کے لیے 3 رکنی فل بینچ تشکیل دیا تھا جس میں جسٹس امین الدین خان، جسٹس شاہد جمیل اور جسٹس عباد الرحمان شامل تھے۔ 3 رکنی فل بینچ کے 2 ججوں نے کلثوم نواز کے خلاف درخواستوں کو مسترد کردیا ہے

واضح رہے کہ کلثوم نواز ان دنوں علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں اور ان کی انتخابی مہم ان کی صاحبزادی مریم نواز چلا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  74188
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
مشیر خزانہ بلوچستان رقیہ ہاشمی نےساتھی اراکین کے ناروا رویے کے خلاف عہدے سے استعفادے دیا. ذرائع کے مطابق 14مئی کو بجٹ پیش کرنے کی تقریر کے دوران ساتھی اراکین کی جانب سے نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر مشیر خزانہ نے احتجاجاً
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی حکومت کا 100 دن کا مجوزہ پلان پیش کرتے ہوئے کہا کہ 100 روزہ پلان کا مقصد پالیسیوں کو تبدیل کرنا ہے۔ اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں تحریک انصاف کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی۔ بھارتی فورسز نے علی الصبح شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین آصف علی زرداری نے نواز شریف پر تقنید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے دھرتی پھر پاور ہوتی ہے، یہ لوگ پاور کے شوق میں اپنی دھرتی سے وفا کرنے کے لیے بھی تیارنہیں۔

مزید خبریں
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پورے عزم سے لڑ رہے ہیں ، دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا ہے ، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ لڑیں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف سے پشاور میں مسلم لیگ ن کے سینیٹرز اور ارکان قومی
سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے تحریک انصاف میں باضابطہ طور پر شامل ہونےکی تصدیق کردی ہے۔ ایک نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف جمہوریت پسند جماعت ہے اس لئے اس میں شامل ہونے کا

مقبول ترین
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فوزیہ قصوری نے پارٹی سے استعفٰی دے دیا۔ فوزیہ قصوری نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ اپنا استعفیٰ پارٹی چیئرمین عمران خان اور دیگر پارٹی قائدین کو بھیج دیا ہے۔ فوزیہ قصوری نے سوشل میڈیا پر اپنے استعفے
گوگل کمپنی نے مصنوعی ذہانت یعنی آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا استعمال کرتے ہوئے 'گوگل نیوز ایپ' کو اَپ ڈیٹ کر دیا ہے جس سے صارفین کو خبروں کے حصول میں مزید آسانی ہوگی۔
ملک پر قرضوں کے بوجھ میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا اور غیر ملکی قرضوں کا حجم تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا، رواں مالی سال کے پہلے 9ماہ میں 5 ارب ڈالر غیر ملکی قرضوں کی مد میں ادا کیے گئے ہیں جبکہ مجموعی طورپر رواں مالی سال
دنیا بھر کے اسلامی ممالک میں جہاں رمضان المبارک کا استقبال مختلف طریقوں سے کیا جاتا ہے وہیں بعض ممالک میں اس ماہ مقدس کو لے کر کچھ روایتیں بھی عام ہیں جس کے تحت سعودی عرب میں برتنوں کو دھونی دینے کی ایک خاص روایت ہے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں