Thursday, 24 May, 2018
دہشتگردی کے خاتمے میں ذرائع ابلاغ کا کردار اہم ہے، مریم اورنگزیب

دہشتگردی کے خاتمے میں ذرائع ابلاغ کا کردار اہم ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد ۔ اطلاعات ونشریات کی وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور جمہوریت کے خلاف غیرآئینی حملوں کو ناکام بنانے میں ذرائع ابلاغ اہم کردارادا کررہا ہے۔

بدھ کے روزراولپنڈی پریس کلب میں میڈیا ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت ملک میں صحافیوں کے تحفظ وسلامتی کویقینی بنانے کیلئے جرات مندانہ اقدامات کررہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ نے اطلاعات تک رسائی کے بل کی بھی منظوری دی ہے اوراس سے صحافیوں کو قابل اعتماد اور باوثوق ذرائع سے خبریں حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ وزیرمملکت نے کہاکہ ووٹ کے احترام اور جمہوری نظام کے تسلسل کے بغیر ملک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا۔

میڈیا ورکر ارگنائزیشن (ایم ڈبلیو او) کے زیر اہتمام منعقعدہ ورکر کنونشن سے میئر راولپنڈی سردار نسیم، حنیف عباسی، پی آئی او سلیم بیگ، پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ، جرنلسٹ فاؤنڈیشن کے صدر ذوالفقار ملک، راولپنڈی پریس کلب کے انچارج عابد عباسی سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

میڈیا ورکر ارگنائزیشن کے اس پروگرام میں کثیر تعداد میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز نے شرکت کی۔

ایم ڈبلیو او کے نائب صدر شیخ وحید نے کامیاب ورکرز کنونشن کے انعقاد پر وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب سمیت جڑواں شہروں کے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کا شکریہ ادا کیا ہے۔ شیخ وحید کا کہنا تھا کہ میڈیا ورکرز نے کامیاب کنونشن کا انعقاد کرکے ثابت کر دیا کہ ہم اپنے حقوق سے غافل نہیں۔ 

دہشتگردی کے خاتمے میں ذرائع ابلاغ کا کردار اہم ہے، مریم اورنگزیب
میڈیا ورکر ارگنائزیشن کے ممبران اورپریس کلب ممبران کا گروپ فوٹو
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  95689
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
کراچی میں 12 مئی کے جلسے پر جیالوں اور کھلاڑیوں کی کشیدگی بڑھتے بڑھتے تصادم تک پہنچ گئی، گلشن اقبال کے حکیم سعید گراونڈ میں کیمپ جلا دیئے گئے، ایک دوسرے پر پتھراؤ سے کئی افراد زخمی ہوگئے
انسانی علوم سے دوری نے ہمارے معاشرے کو تنزلی کا شکار کیا ہے ان خیالات کا اظہار البصیرہ کے چیئرمین ثاقب اکبرنے مجلس بصیرت کے زیر اہتمام ’’ملا صدرا کے نظریہ تشکیک کی تفہیم‘‘ کے عنوان سے منعقدہ ایک علمی نشست میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے میڈیا کمیشن کیس کی سماعت کی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل رانا وقار نے بتایا کہ حکومت نے الیکٹرانک میڈیا کے نگراں ادارے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نامعلوم لوگ منتخب وزیراعظم کی نااہلی کا فیصلہ کررہے ہیں تاہم اب ملک میں ووٹ کی پامالی ہو ایسا نہیں ہوگا۔ آئین کےآرٹیکل 62 ون ایف کی تشریح سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد میڈیا

مزید خبریں
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پورے عزم سے لڑ رہے ہیں ، دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا ہے ، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ لڑیں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف سے پشاور میں مسلم لیگ ن کے سینیٹرز اور ارکان قومی
سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے تحریک انصاف میں باضابطہ طور پر شامل ہونےکی تصدیق کردی ہے۔ ایک نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف جمہوریت پسند جماعت ہے اس لئے اس میں شامل ہونے کا

مقبول ترین
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فوزیہ قصوری نے پارٹی سے استعفٰی دے دیا۔ فوزیہ قصوری نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ اپنا استعفیٰ پارٹی چیئرمین عمران خان اور دیگر پارٹی قائدین کو بھیج دیا ہے۔ فوزیہ قصوری نے سوشل میڈیا پر اپنے استعفے
گوگل کمپنی نے مصنوعی ذہانت یعنی آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا استعمال کرتے ہوئے 'گوگل نیوز ایپ' کو اَپ ڈیٹ کر دیا ہے جس سے صارفین کو خبروں کے حصول میں مزید آسانی ہوگی۔
ملک پر قرضوں کے بوجھ میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا اور غیر ملکی قرضوں کا حجم تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا، رواں مالی سال کے پہلے 9ماہ میں 5 ارب ڈالر غیر ملکی قرضوں کی مد میں ادا کیے گئے ہیں جبکہ مجموعی طورپر رواں مالی سال
دنیا بھر کے اسلامی ممالک میں جہاں رمضان المبارک کا استقبال مختلف طریقوں سے کیا جاتا ہے وہیں بعض ممالک میں اس ماہ مقدس کو لے کر کچھ روایتیں بھی عام ہیں جس کے تحت سعودی عرب میں برتنوں کو دھونی دینے کی ایک خاص روایت ہے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں