Friday, 18 October, 2019
’’کشمیریوں پر ہونے والے ظلم کا ردعمل آئےگا، وزیراعظم‘‘

’’کشمیریوں پر ہونے والے ظلم کا ردعمل آئےگا، وزیراعظم‘‘

مظفر آباد ۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کشمیریوں پر جو ظلم ہو رہا ہے اس سے انتہاپسندی بڑھے گی اور کشمیریوں پر ہونے والے ظلم کا ردعمل آئے گا۔ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی دہشت گردی کے خلاف مظفرآباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ 40 روز سے کشمیری کرفیو میں پھنسے ہوئے ہیں، نریندر مودی جس میں انسانیت ہو وہ کبھی عورتوں اور بچوں پر ظلم نہیں کر سکتا تاہم مودی کبھی اپنے ارادے میں کامیاب نہیں ہوسکتا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ساری دنیا میں کشمیر کا سفیر بن کر جاؤں گا اور دنیا کو بتاؤں گا، آرایس ایس کے بانی ہٹلر کو اپنا ہیرو مانتے تھے، آرایس ایس وہ جماعت ہے جس میں مسلمانوں کے خلاف نفرت بھری ہے، بھارت میں اقلیتوں کو برابر کا شہری نہیں سمجھا جاتا تاہم نریندر مودی تم کشمیریوں کو شکست نہیں دے سکتے، جس طرح ہٹلر نے ظلم کیا اسی طرح یہ بھی ظلم کر رہے ہیں اور اب وہ ہندوستان بننے جارہا ہے جو نہ نہرو چاہتا تھا نہ گاندھی چاہتے تھے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 50 سال بعد سلامتی کونسل میں کشمیرکی بات ہوئی، 58 ملکوں نے پاکستان کے موقف کی حمایت کی، او آئی سی نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جاری کرفیو ختم کرے، آئندہ ہفتے نیویارک میں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں مسئلہ کشمیر پر بات کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کہا کہ کشمیر کا مسئلہ بین الاقوامی مسئلہ بن چکا ہے، پوری دنیا کے سوا ارب مسلمان آج کشمیر کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کا جہاز گرایا،پائلٹ واپس بھجوانے پر مودی نے کہا دیکھو پاکستان ڈرگیا ہے، مودی کان کھول کر سن لو ایمان والا موت سے نہیں ڈرتا، بھارت کاپائلٹ ڈر کر نہیں امن کے لیے واپس کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کشمیریوں پر جو ظلم ہو رہا ہے اس سے انتہاپسندی بڑھے گی، ظلم پر ہر انسان ذلت کی زندگی پر موت کو ترجیح دیتاہے، اگر مجھے اس طرح بند کیا جاتا تو میں اس ظلم کے خلاف لڑتا، جب انسانوں کو دیوار سے لگا دیا جائے تو وہ انتہاپسندی کی طرف جاتے ہیں، آج سوا ارب مسلمان کشمیر کی طرف دیکھ رہے ہیں، کشمیر پر ہونے والے ظلم کا ردعمل آئے گا، مودی کو اینٹ کا جواب پتھر سے ملے گا، دنیا کو کہتا ہوں کہ ہندوستان کے ہٹلر کو روکے، یہ قوم آخری وقت تک تمہارا مقابلہ کرےگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  70173
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ نوکریاں حکومت نہیں نجی سیکٹر دیتا ہے یہ نہیں کہ ہر شخص سرکاری نوکر ی ڈھونڈے ، حکومت تو 400 محکمے ختم کررہی ہے مگرلوگوں کا اس بات پر زور ہے کہ حکومت نوکریاں دے۔
اسلام آباد میں وزیراعظم آفس کے سامنے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کیخلاف انسانی زنجیر بنائی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے بھی اس تقریب میں شرکت کی اور قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ لوگوں میں صبر نہیں، ابھی 13 ماہ ہوئے ہیں اور لوگ کہتے ہیں کہاں ہے نیا پاکستان۔ وزیراعظم عمران خان نے احساس سیلانی لنگر اسکیم کا افتتاح کردیا، اس موقع پر وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی مدد کیلئے لائن آف کنٹرول پارکرنیوالا بھارتی بیانیےکے ہاتھوں میں کھیل رہاہوگا۔ وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیرکےعوام کے غم و غصہ کو سمجھتاہوں

مقبول ترین
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یہ پہلی اسمبلی ہے جو’ڈیزل‘ کے بغیر چل رہی ہے اگر فضل الرحمان کے لوگ میرٹ پر ہوئے تو انہیں بھی قرضے دیے جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کے لیے ’کامیاب جوان پروگرام‘ کا افتتاح کردیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ اورتین گورنرز نے شرکت کی۔ حکومت نے مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ نوکریاں حکومت نہیں نجی سیکٹر دیتا ہے یہ نہیں کہ ہر شخص سرکاری نوکر ی ڈھونڈے ، حکومت تو 400 محکمے ختم کررہی ہے مگرلوگوں کا اس بات پر زور ہے کہ حکومت نوکریاں دے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ ایرانی صدر سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ پاکستان اور

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں