Sunday, 16 June, 2019
’’فیصل رضا عابدی 14 روزہ ریمانڈ پر جیل منتقل‘‘

’’فیصل رضا عابدی 14 روزہ ریمانڈ پر جیل منتقل‘‘

 

اسلام آباد ۔ ڈسٹرکٹ سیشن جج نے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔ تھانہ سیکریٹریٹ پولیس نے دو روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر فیصل رضا عابدی کو ڈسٹرکٹ سیشن جج کی عدالت میں پیش کیا۔

جج سہیل ناصر نے استفسار کیا کہ فیصل رضا عابدی کو جس مقدمے میں گرفتار کیا گیا اس کے لیے سپریم کورٹ کے پی آر او نے خط بھیجا تھا؟ پولیس پراسیکیوٹر نے بتایا کہ یہ ایک اے ایس آئی کی مدعیت میں درج کیا گیا مقدمہ ہے۔

ڈسٹرکٹ سیشن جج نے کہا کہ پولیس کو اور جو کچھ ہو رہا ہے وہ نظر کیوں نہیں آرہا، یہ امتیازی سلوک کیوں؟

انہوں نے کہا کہ حیرانی ہو رہی ہے کہ اسلام آباد پولیس اتنی ذمہ دار کیسے ہوگئی، یہاں تو لوگ درخواست دے دے کر مر جاتے ہیں اور کوئی کارروائی نہیں ہوتی۔ ان کا کہنا تھا کہ روز میڈیا پر عدلیہ کے خلاف جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کو نظر نہیں آتا، لیکن ایک شخص سپریم کورٹ میں پیشی کے بعد نکل رہا تھا اس کو گرفتار کر لیا۔

جج سہیل ناصر نے کہا کہ میں کسی کی حمایت نہیں کر رہا صرف مساوی نظام کی بات کر رہا ہوں، بدقسمتی ہے کہ ہر کسی کو اپنی وردی کی پڑی ہوئی ہے، انسداد دہشت گردی ایکٹ کی شق 7 تو مذاق ہو گئی ہے، جس پر دل چاہا لگا دیا۔

انہوں نے استفسار کیا کہ یہ کیا فلسفہ ہے کہ ایسے لوگوں کو اشتہاری قرار دے دیا جاتا ہے جو تقریریں بھی کر رہے ہوتے ہیں، عمران خان اور طاہرالقادری کو بھی اشتہاری قرار دیا گیا وہ تقریریں کرتے رہے۔

ڈسٹرکٹ سیشن جج نے استفسار کیا کہ کیا فیصل رضا عابدی کو پہلے مقدمے میں گرفتار کرنے کی کوشش کی تھی؟ پولیس پراسیکیوٹر نے بتایا کہ پولیسں ٹیم گرفتاری کے لیے کراچی گئی تھی لیکن گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا۔

واضح رہے کہ تین روز قبل اسلام آباد پولیس نے فیصل رضا عابدی کو توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ میں پیش ہونے کے بعد دہشت گردی کے مقدمے میں گرفتار کر لیا تھا۔ فیصل رضا عابدی سپریم کورٹ میں توہین عدالت کیس کے سلسلے میں پیش ہوئے جس کے بعد انہیں تھانہ سیکریٹریٹ پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس نے سپریم کورٹ کے پی آر او کی جانب سے فیصل رضا عابدی کے خلاف تھانہ سیکر یٹریٹ میں درج دہشت گردی کے مقدمے پر سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار کرکے تھانہ سیکریٹریٹ منتقل کر دیا۔ بشکریہ ڈان نیوز

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  3789
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
آسیہ بی بی سے متعلق ترجمان دفترخارجہ کا مؤقف سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عدالتی فیصلے کے بعد آسیہ بی بی آزاد شہری ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عدالتی فیصلے کے بعد آسیہ بی بی
سپریم کورٹ نے سکول فیسوں سے متعلق فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت نے نجی سکولز کو فیسوں میں 20 فیصد کمی کا حکم دے دیا۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ 5 ہزار سے زائد فیس میں 20 فیصد کمی ہوگی، اطلاق ملک بھر کے پرائیویٹ
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا جس میں جعلی اکاؤنٹس کیس میں پی پی پی کی اعلیٰ قیادت سمیت 172 ملزمان کے نام ای سی ایل سے فوری طور پر نہ نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ افغان مفاہمتی عمل کے لئے پاکستان کے کردار کی ہر جگہ تعریف کی گئی اور افغان طالبان پر ہمارا محدود اثر ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے معمول کی بریفنگ دی۔ انہوں نے کشمیری

مزید خبریں
سپریم کورٹ میں آج دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان کا سینئر وکیل اعتزاز احسن سے خوش گوار مکالمہ ہوا جس کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ میری طرف سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معاف کردیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں کہ
میڈیا کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈوووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے قوانین کی پاسداری نہ کرنے کی نشاندہی دہی کی گئی۔
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں

مقبول ترین
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جتنے کیس بنانے ہیں بنا لیں، میرے پورے خاندان کو جیل بھیج دیں، 1973 کے آئین، عوامی حقوق، لاپتاافراد ، سول کورٹس اور 18ویں ترمیم پر موقف نہیں بدلیں گے۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو گرفتار کر لیا ہے۔ نیب نے فریال تالپور کے طبی معائنہ کیلئے ڈاکٹرز کی ٹیم کو طلب کر لیا ہے، انھیں کل احتساب عدالت میں پیش
سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کا وقت پورا ہوچکا ہے اور وہ جلد انجام کو پہنچنے والے ہیں۔ کوٹ لکھپت جیل میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی، اس موقع پر رہنماؤں سے
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں اننت ناگ سے گزرنے والے بھارتی سیکیورٹی فورس (سینٹرل ریزرو پولیس فورس) کے قافلے پر 2 مسلح افراد نے فائرنگ کردی، ملزمان فائرنگ کے بعد فورسز کی گاڑی پر دستی بم بھی پھینک گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں