Saturday, 14 March, 2026
کالعدم ٹی ٹی پی کیساتھ مذاکرات: حکومت غلطی نہ کرے، بلاول بھٹو

کالعدم ٹی ٹی پی کیساتھ مذاکرات: حکومت غلطی نہ کرے، بلاول بھٹو

کراچی ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کیساتھ مذاکرات سے متعلق حکومت غلطی نہ کرے۔

کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے متعلق سوال کے جواب میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات بڑا سوالیہ نشان ہے، مذاکرات کا از خود فیصلہ کیا گیا، دہشتگرد جماعت سے مذاکرات سے متعلق حکومت غلطی نہ کرے، پارلیمان میں مشاورت کرے، دہشت گردوں نے ٹانک میں حملے کیے، دہشت گردوں کے لیے پاکستان میں کوئی سپیس نہیں ہونی چاہیے، ریاست کواپنی رٹ منوانی چاہیے اگر رٹ نہیں ہوگی تو کہیں ہمارا حال بھی خدانخواستہ افغانستان جیسا حال نہ ہو جائے، افغان حکومت کو دہشت گرد گروپوں کوروکنا چاہیے، پاکستان کے آئین ، رٹ پرآنچ نہیں آنے دیں گے، جودہشت گردی میں ملوث ان کے ساتھ بات چیت نہ کی جائے، دہشت گردی میں ملوث لوگوں کومعاف نہیں کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی چیئر مین کا کہنا تھا کہ عوام نے باقی پارٹیوں کوبھگتا اب پیپلزپارٹی کوچانس دیں گے، لوکل باڈی الیکشن میں پیپلزپارٹی کی مقبولیت کوثابت کریں گے۔ مثبت تنقید کرنا جائزلیکن جھوٹ بولنا جائزنہیں، سندھ بلدیاتی ایکٹ میں سب سے زیادہ سہولتیں دے رہا ہے، پی ٹی آئی اپنی مرضی کا نظام مسلط کرنا چاہتی ہے۔ کراچی میں ہم لوکل گورنمنٹ کے نمائندوں کو اختیارات دے رہے ہیں۔ لوکل باڈی الیکشن میں پتنگ اڑے گی نا بلا لوگ صرف تیرکوووٹ دیں گے۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آصف زرداری ملکی تاریخ کا سب سے طاقتور صدرتھا جس نے اپنے اختیارات پارلیمنٹ کو دیئے، اپوزیشن جماعتوں نے بلدیاتی قانون پر تنقید کی، مثبت تنقید کرنا جائزہے لیکن حقائق سے ہٹ کر نہیں، ہمیں کالا قانون کہنے والے لاہورمیں مرضی کا قانون لارہے ہیں۔

اپوزیشن پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہورمیں بلدیاتی نظام کے حوالے سے کسی سے مشاورت نہیں کی، پنجاب، خیبرپختونخوا، اسلام آباد کے بلدیاتی قانون سے سندھ کا بلدیاتی قانون بہترہے، سندھ بلدیاتی ایکٹ کوکالا قانون کہنے والوں کا منہ کالا ہوگا، پاکستان مردہ باد کہنے والے ہمیں لیکچردینے والے کون ہوتے ہیں، ہم پاکستان زندہ باد کہنے والے لوگ ہیں، اپوزیشن کوشکست نظرآرہی ہے، خوفزدہ ہے۔ ان کی چیخیں نکلیں گی۔

بلاول نے مزید کہا کہ جب سے پیدا ہوا ہوں،کراچی میں دہشت گرد مسلط رہے ہیں، صوبے کے عوام آپ کو رد کردیں گے، پاکستان مخالف نعرہ لگانے والوں کی ہمیں لیکچردینے کی ہمت کیسے ہوئی؟ لسانی سیاست کی توان کے ساتھ وہ کریں گے کہ وہ یاد رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ لاہورمیں پیپلزپارٹی کی مقبولیت بڑھ رہی ہے، لاہورکے عوام بھی ہماری طرف دیکھ رہی ہے۔ وہاں پر کارکنوں کا جذبہ بہت اچھا لگا۔ عوام سمجھتے ہیں مسائل کا حل پیپلزپارٹی کے پاس ہے۔ 1970سے پیپلزپارٹی گھر بنا رہی تھی، یہ لوگ تو غریبوں کے سرسے چھت چھین رہے ہیں۔ وفاقی حکومت، خیبرپختونخوا، پنجاب کو چیلنج کرتا ہوں ایک سرکاری ہسپتال دکھا دیں جو این آئی سی وی ڈی ہسپتال کا مقابلہ کرسکے، جانتے ہیں ابھی بہت کام کرنا باقی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  22297
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وزارت اطلاعات کے مطابق فتنہ الخوارج کے ڈرونز کو فورسز نے جدید تکنیک سے ناکارہ بنادیا، ڈرونز کے ملبے سے معمولی نقصان ہوا،کسی بھی فوجی یا دیگر بنیادی ڈھانچے کو نقصان نہیں ہوا،طالبان رجیم کے دعوے میں کوئی قابل تصدیق ثبوت موجود نہیں۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 19 کے تحت ہر شہری کو اظہارِ رائے کی آزادی حاصل ہے تاہم اس آزادی پر قانون کے تحت کچھ پابندیاں بھی ہیں اور اسلام، سلامتی اور قومی سیکیورٹی جیسے معاملات پر احتیاط ضروری ہے، پاکستان کے دوست ممالک
وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے قوم سے خطاب میں کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں اِس وقت جنگ کا ماحول ہے، بدقسمتی سے پورے خطے میں اِس وقت شدید کشیدگی ہے، اِن حملوں اور انسانی جانوں کے ضیاع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ہم امن پسند ہیں، امن کو ترجیح دیتے ہیں، ہمارا پہلا انتخاب امن ہے، اگر تم نے دوبارہ یہ حماقت کی تو ہمارا جواب اس سے بھی شدید ہو گا۔ پاک فوج کے شعبہ

مقبول ترین
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر شیعہ علماء کونسل پاکستان، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اور دیگر مذہبی تنظیموں کے زیر اہتمام ملک بھر میں نماز جمعہ کے بعد یوم القدس کے موقع پر احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔
پاکستان کے وزیر اطلاعات نے پاک فوج کے افغانستان میں جاری آپریشن غضب للحق سے متعلق آج تک کے اعداد و شمار جاری کردیے جس کے مطابق افغانستان میں تاحال افغان طالبان رجیم کے 663 کارندے مارے جاچکے ہیں اور 887 زخمی ہیں۔
ایران کی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کے خلاف بھرپور جوابی حملوں کا آغاز کردیا ہے اور صہیونی حکومت کی ایرو اسپیس مانٹیرنگ کی صلاحیت کو مؤثر انداز میں متاثر کردیا گیا ہے
وزارت اطلاعات کے مطابق فتنہ الخوارج کے ڈرونز کو فورسز نے جدید تکنیک سے ناکارہ بنادیا، ڈرونز کے ملبے سے معمولی نقصان ہوا،کسی بھی فوجی یا دیگر بنیادی ڈھانچے کو نقصان نہیں ہوا،طالبان رجیم کے دعوے میں کوئی قابل تصدیق ثبوت موجود نہیں۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں