Thursday, 09 July, 2020
بلوچستان میں بارشوں اور برفباری سے 22 افراد جاں بحق

بلوچستان میں بارشوں اور برفباری  سے 22 افراد جاں بحق

کوئٹہ ۔ بلوچستان میں 3روز کے دوران بارشوں برفباری کے باعث 22 افراد جاں بحق 28 زخمی ہو گئے، برفباری کے سبب کوئٹہ کا اندرون ملک سے رابطہ منقطع کئی پروازین منسوخ ہو گئیں،گیس اور بجلی نہ ہونے کے باعث شدید سردی میں شہری مختلف مسائل سے دوچار ہیں ۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں بارشوں اور برفباری نے تباہی مچا دی کوئٹہ ،ژوب، پشین ،چمن ، قلعہ سیف اللہ ، شیرانی اور خضدار میں مکانات کی چھتیں گرنے، گیس لیکیج اور قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثات میںبچوں اور خواتین سمیت 22 افراد جاں بحق ،28 زخمی ہوگئے ، 

کوئٹہ میں بجلی کے20 فیڈرٹرپ کر گئے جس کی وجہ سے کوئٹہ شہر کے اکثر علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے تو دوسری طرف گیس بھی غائب ہے جس نے شدید سردی میں شہریوں کے مسائل میں مزید اضافہ کردیا ہے اور عوام لکڑی اور کوئلہ جلاکر سردی کی شدت کو کم کرنے میں مصروف ہیں کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں میں سرد ہوائیں چلیں تو ہر جگہ قلفی جم گئی شہری مزید نقصان سے بچنے کے لئے گھر کی چھتوں اور سڑکوں سے برف صاف کرتے رہے۔

برفباری کے سبب کوئٹہ کا اندرون ملک سے رابطہ کئی گھنٹوں تک معطل رہا ، کئی پروازیں منسوخ ، کوئٹہ ائیر پورٹ پر طیارہ رن وے سے اتر گیا عام شہری اور قومی شاہراہوں پر سفر کرنے والے مسافر پریشانی سے دوچار ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران زیارت میں2، کوئٹہ 1 فٹ ،ژوب میں 9 انچ برف پڑی جبکہ اورماڑہ 40 ، خضدار، پشین 20، بارکھان 17،جیوانی میں 14ملی میٹر بارش ہوئی ، محکمہ موسمیات کے مطابق زیارت میں درجہ حرات منفی 6، ژوب اور کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ رہا بارش اور برف برسانے والا سسٹم توبلوچستان سے نکل چکا لیکن سردی کی شدت بڑھے گی اور درجہ حرارت مزید کم ہونے کا خدشہ ہے۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  30025
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وزیراعظم عمران خان نےانٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) کے تحت عالمی کانفرنس سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے مشترکہ حکمت عملی کے تحت کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکا
وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا اور پنجاب حکومت کوآٹے کی قیمتوں میں کمی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایت کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا ہے اور پنجاب حکومت کو آٹے کی قیمتوں میں کمی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین اور اطلاعات ونشریات کے معاون خصوصی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ ایم ایٹ پر کام کا آغاز حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ سینٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے جنگ معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کنٹرول لائن پر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی، بٹل سیکٹر میں مارٹروں کی شیلنگ کر کے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کی زد میں آ کر ایک 22 سالہ نوجوان زخمی ہو گیا۔

مزید خبریں
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے اضلاع کی سطح پر قرنطینہ مرکز بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سےخالد جاوید خان کو انور منصور کی جگہ پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور مائیکروسافٹ نے Imagine Cup 2020میں نیشنل یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد کی ٹیمFlowlines کو نیشنل فائنل 2020کا فاتح قرار دیاہے۔نسٹ کی ٹیم نے ملک بھر کی 60 فائنلسٹ ٹیموں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ سیاسی معاون نعیم الحق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انھیں کینسر کا مرض‌لاحق تھا۔ وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مقبول ترین
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کئے گئے ایک مشترکہ بیان میں تینوں ملکوں نے دہشتگرد مزاحمتی تحریک کے دوبارہ اٹھنے سے بچنے کےلئے افغانستان سے غیر ملکی فوجوں کے منظم، ذمہ دار اور حالات پر مبنی انخلا پر زور دیا۔
سرمایہ کاروں کی جانب سے سرمائے کو محفوظ بنانے کےلیے سونے میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جبکہ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت
سپریم کورٹ نے کرپشن کے مقدمات جلد نمٹانے اور نیب ریفرنسز کے فیصلوں کیلئے 120 نئی احتساب عدالتوں کے قیام کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ میں لاکھڑا کول مائننگ پاور پلانٹ کی تعمیر میں بے ضابطگیوں سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔
ملک بھر کے تعلیمی ادارے ستمبر کے پہلے ہفتے میں طے شدہ ضابطہ کار (ایس او پیز) کے ساتھ کھولنے پر اتفاق ہوگیا۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ہوئی جس میں تعلیمی اداروں کو ایس او پیز کے ساتھ امتحانات

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں