Wednesday, 22 January, 2020
ملک بھر میں شدید بارشیں اور برفباری، اموات کی تعداد 75 ہوگئی

ملک بھر میں شدید بارشیں اور برفباری، اموات کی تعداد 75 ہوگئی

آزادکشمیر اور بلوچستان کے شمال مغربی علاقوں میں برفباری سے تباہی مچ گئی، مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد83 ہوگئی ۔ آزاد کشمیرمیں بارشوں اور برفباری کے دوران حادثات میں 62 افراد جاں بحق ہوئے، وزیراعظم آزادکشمیر کے مطابق وادی نیلم میں برفباری اور تودے گرنے سے 59 افراد جاں بحق،47زخمی اور 56 سے زائد مکانات مکمل تباہ ہوئے۔

بلوچستان میں بارش اور برفباری کا 30سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا اور مختلف حادثات میں 21 افراد جاں بحق ہوئے۔ کان مہترزئی میں پھنسے مسافروں کو ریسکیو کرنے کے بعد گاڑیوں کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے برفباری اور تودے گرنے سے 62 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ وادی نیلم میں برفباری اور تودے گرنے سے 59 افراد جاں بحق ہوئے، کوٹلی، راولاکوٹ اور سدھنوتی میں بھی 1،1 شخص جاں بحق ہوا۔

اس کے علاوہ مختلف واقعات میں47 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ 56 سے زائد مکانات مکمل تباہ ہوئے ہیں۔

آزاد کشمیر کے ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے وزیر احمد رضا قادری کا کہنا ہے کہ آزادکشمیر کی وادی نیلم میں گرنے والے برفانی تودے سے 49 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

احمد رضا قادری کا کہنا ہے کہ حالیہ برفباری اور برفانی تودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جب کہ برفانی تودہ گرنےسے 3 گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں۔

احمد رضا قادری کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی مدد سے ریسکیو آپریشن جاری ہے مگر زمینی رابطہ منقطع ہونے کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاک فوج کے ہیلی کاپٹر زخمیوں کو اسپتال منتقل کر رہے ہیں۔ 


بلوچستان میں شدید برفباری کے بعد مختلف حادثات میں مزید چار افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد حالیہ برفباری میں اموات کی تعداد 21 ہوگئی۔

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) حکام کے مطابق صوبے میں برفباری کے بعد مزید 4 ہلاکتیں قلعہ عبداللہ، ژوب اور مستونگ سے رپورٹ ہوئی ہیں۔

قلعہ عبداللہ میں پھسلن کے باعث ویگن الٹنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، قلعہ عبداللہ میں ہی سردی کے باعث ایک شخص اور ژوب میں ایک بچی اور مسلم باغ میں ایک شخص جاں بحق ہوگئے۔

دوسری جانب قلعہ سیف اللہ کے علاقے کان مہترزئی،کوژک ٹاپ اور مستونگ کے علاقے لک پاس میں شاہراہوں کی بحالی کاکام جاری ہے، ان علاقوں میں شاہراہوں کو چھوٹی گاڑیوں کیلئے کھول دیا گیا ہے لیکن بھاری گاڑیوں کو اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق کان مہترزئی اور خانوزئی میں برفیلے طوفان میں پھنسے تمام مسافروں کو ریسکیو کرلیا گیا۔ ریسکیو کا کام 24 گھنٹے جاری رہا، تمام پھنسے افراد کو نکالنے کے بعد 400 سے زائد افراد کو خانوزئی مسلم باغ منتقل کردیا گیا۔

شیرخوار بچوں اورخواتین سمیت سیکڑوں افراد منفی چودہ ڈگری سینٹی گریڈ کی شدید ترین سردی میں گھنٹوں گاڑیوں میں پھنسے رہے ساتھ ہی کھانے پینےکا سامان اور گاڑیوں کا ایندھن ختم ہونے سے بھی پریشانی کا سامنا رہا۔

گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں چوتھے روز بھی برفباری جاری ہے، تیز برفباری کے باعث تمام زمینی رابطے بند ہیں۔ اسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کو گلگت منتقل کرنا مشکل ہوگیا ہے اور دوسری جانب شدید برفباری کے باعث انتظامیہ کو برف ہٹانے کا کام شروع کرنے میں دشواری کا سامنا ہے ۔

گلگت بلتستان کے بالائی علاقے بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، پہاڑوں کی انتہائی بلندی پر برفانی ہوائیں 240 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

کے ٹو بیس کیمپ کے ذرائع کے مطابق کے ٹو بیس کیمپ میں 120 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے برفانی طوفانی ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ پہاڑوں کی انتہائی بلندی پر برفانی طوفان کی رفتار 240 کلومیٹر فی گھنٹہ تک تھی۔

براوٹ پیک بیس کیمپ میں کوہ پیماؤں کے خیمے طوفان نے اکھاڑ دیے ہیں۔ برفانی طوفان سے انفرادی خیموں اور کچن ٹینٹ کو نقصان پہنچاہے۔  بیس کیمپ میں موجود غیر ملکی کوہ پیماؤں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ غیر ملکی کوہ پیما کے ٹو، براوٹ پیک اور جی ون پر سرمائی مہم جوئی کر رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  33540
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کے دورے کے دوران میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری اسپتالوں کو درپیش مسائل کا حل کرنے کے لیے ہمیں طویل المدتی اقدامات کرنا ہوں گے۔
وزیر اعظم عمران خان نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارت کی جانب سے مستقل اشتعال انگیزی پر عالمی برادری کو خبردار کیا ہے کہ اگر بھارت کی جانب سے حملوں اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ نہ رکا تو پاکستان کے لیے خاموش رہنا مشکل ہو جائے گا۔
فواد چوہدری نے عثمان بزدار اور پنجاب حکومت کی ناقص کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب کو حکومت کی گرتی ہوئی ساکھ کا ذمہ دار قرار دیا۔
کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں ایم کیو ایم رہنماؤں کے خلاف 27 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر کے 2 مقدمات میں ڈاکٹر فاروق ستار، عامر خان، خواجہ اظہار الحسن،

مزید خبریں
گلگت بلتستان میں سردی کی شدت میں اضافے کے باعث درجہ حرارت منفی 20 تک گر گیا۔گلگت بلتستان کے بالائی علاقے خاص کر استور، روندو، کھرمنگ اور سکردوں میں شدید سردی اور، یخ بستہ ہواوں نے لوگوں کی زندگی اجیرن اور زندگی مفلوج کردی ہے۔

مقبول ترین
ماں۔۔۔۔مجھے معلوم تھا کہ آپ میرے اس عارضی دنیا میں واپس آنے کے لیے کتنی پرجوش تھیں۔۔۔۔۔یہ لیں، آج آپ کی دیرینہ خواہش پوری کیے دے رہی ہوں۔۔۔۔ارے دیرینہ یوں بولا ہے کہ جب سے میرا آپ کا ساتھ چھوٹا، وہ بندھن ٹوٹا جس نے مجھے آپ کی سانسوں کی ڈور سے باندھ رکھا تھا،تب سے محسوس ہونے لگا کہ اب مجھ میں کچھ باقی نہیں رہا۔
وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر اہم ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور اہم ایشوز پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔ ورلڈ اکنامک فورم کی سائیڈ لائنز پر ہونے والی اس اہم ملاقات میں امریکی
حکومت اور اپوزیشن نے نئے چیف الیکشن کمشنر کے لیے سکندر سلطان راجہ کے نام کا اعلان کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن ممبران و چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لیے چیئرپرسن شیریں مزاری کی زیر صدارت حکومت اور اپوزیشن کی پارلیمانی
وزیراعظم عمران خان عالمی اقتصادی فورم (ورلڈ اکنامک فورم) کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس روانہ ہوگئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں