Wednesday, 22 January, 2020
ملی یکجہتی کونسل کا وفد جنرل قاسم سلیمانی شہید کی تعزیت کیلئے ایران پہنچ گیا

ملی یکجہتی کونسل کا وفد جنرل قاسم سلیمانی شہید کی تعزیت کیلئے ایران پہنچ گیا

اسلام آباد ۔ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل ونائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کی قیادت میں وفد ایک ہفتے کے دورے پرایران پہنچ گیا، دورہ ایران کے بارے میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل ثاقب اکبر نے بتایا کہ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل و نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کی قیادت میں وفدایران کے القدس فورس کے سربراہ  جنرل قاسم سلیمانی شہید اور بغداد میں امریکی حملے میںدیگر شہید ہونے والے کے ورثاء اور سپاہ سے اظہار تعزیت کریگا۔ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا یہ وفد اپنے دورے کے دوران ایرانی کے سپریم لیڈرحضرت آیت اللہ خامنہ ای سمیت ایرانی حکومت کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریگا۔

ثاقب اکبر نے مزید بتایاکہ وفد میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ کے علاوہ شیعہ علماء کونسل کے سیکرٹری جنرل اور اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر علامہ عارف حسین واحدی،مجلس وحدت المسلمین کے  نائب سربراہ ناصر شیرازی ،نائب صدرملی یکجہتی کونسل پاکستان پیر محمدصفدر گیلانی،جماعت الحدیث کے چیف آرگنائزرمقصود احمد ستی سمیت دیگر شامل ہیں۔

ثاقب اکبر نے بتایا کہ ملی یکجہتی کونسل پاکستان  کے اس تعزیتی دورے سے پاکستان اور ایران  کے درمیان دوستانہ تعلقات میں مزید بہترین آئے گی۔واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی ملی یکجہتی کونسل پاکستان نے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی پر امریکی حملے کو عالم اسلام پر حملہ قرار دیا تھا اور اس حملے کی شدید مذمت کی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  75446
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر میں سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے، بھارتی فوج پاکستان کے خلاف جارحانہ عزائم رکھتی ہے، ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔
نیویارک : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر سے ملاقات، سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر کو زیر بحث لانے پر کونسل کے صدرکا شکریہ ادا کیا
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں بھارتی فوجی قیادت کے پاکستان مخالف اشتعال انگیز بیان کا نوٹس لیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر
وزیردفاع پرویز خٹک، وزیرداخلہ اعجاز شاہ اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیرخزانہ حفیظ شیخ ،معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان، معاون خصوصی نیشنل سیکیورٹی ڈویژن معید یوسف اور سیکریٹری

مزید خبریں
گلگت بلتستان میں سردی کی شدت میں اضافے کے باعث درجہ حرارت منفی 20 تک گر گیا۔گلگت بلتستان کے بالائی علاقے خاص کر استور، روندو، کھرمنگ اور سکردوں میں شدید سردی اور، یخ بستہ ہواوں نے لوگوں کی زندگی اجیرن اور زندگی مفلوج کردی ہے۔

مقبول ترین
ماں۔۔۔۔مجھے معلوم تھا کہ آپ میرے اس عارضی دنیا میں واپس آنے کے لیے کتنی پرجوش تھیں۔۔۔۔۔یہ لیں، آج آپ کی دیرینہ خواہش پوری کیے دے رہی ہوں۔۔۔۔ارے دیرینہ یوں بولا ہے کہ جب سے میرا آپ کا ساتھ چھوٹا، وہ بندھن ٹوٹا جس نے مجھے آپ کی سانسوں کی ڈور سے باندھ رکھا تھا،تب سے محسوس ہونے لگا کہ اب مجھ میں کچھ باقی نہیں رہا۔
وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر اہم ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور اہم ایشوز پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔ ورلڈ اکنامک فورم کی سائیڈ لائنز پر ہونے والی اس اہم ملاقات میں امریکی
حکومت اور اپوزیشن نے نئے چیف الیکشن کمشنر کے لیے سکندر سلطان راجہ کے نام کا اعلان کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن ممبران و چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لیے چیئرپرسن شیریں مزاری کی زیر صدارت حکومت اور اپوزیشن کی پارلیمانی
وزیراعظم عمران خان عالمی اقتصادی فورم (ورلڈ اکنامک فورم) کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس روانہ ہوگئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں