Sunday, 05 July, 2020
کورونا وائرس: وزیر اعلی سندھ کی ہر ضلع میں قرنطینہ مرکز بنانے کی ہدایت

کورونا وائرس: وزیر اعلی سندھ کی ہر ضلع میں قرنطینہ مرکز بنانے کی ہدایت

کراچی:‌وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے اضلاع کی سطح پر قرنطینہ مرکز بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

مراد علی شاہ نے یہ احکامات کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے صوبہ سندھ میں قائم کی گئی ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیے۔ اس اجلاس میں صوبائی وزرا و دیگر محکمہ صحت کےحکام بھی شریک ہوئے۔
انھوں نے بتایا کہ تاحال صوبے بھر میں کورونا وائرس کے 15 مصدقہ کیس ہیں۔ انھوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ان کیسوں میں سے ایک کیس مقامی منتقلی کا ہے، ہمیں مقامی سطح پر منتقلی کو بھی روکنا ہوگا تاکہ مزید افراد اس وائرس کا شکار نہ ہو سکیں۔ 

مراد علی شاہ نے کہا کہ مقامی سطح پر منتقلی کو روکنے کے لیے شہریوں کو ذمہ داری کا ثبوت دینا ہوگا۔ 
مزید براں‌ حکومت سندھ نے کورونا وائرس کے پیش نظر 120 بستروں اور 16 وینٹی لیٹرز پر مشتمل ایک خصوصی اسپتال بھی قائم کردیاہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  84764
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وزیراعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر کہا ہے کہ ملک میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے بہترین نتائج مل رہے ہیں۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) میں کورونا کی صورت حال پر اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء، معاونین خصوصی
وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ مائنس کی بات آئی تو مائنس تھری ہوگا اور سسٹم لپیٹا جائے گا۔لاہور میں وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نہ ہم آخری چوائس ہیں اور نہ ہم مائنس ون ہیں، لیکن اگر مائنس کی بات آئی
ہائی کورٹ کی انتظامی کمیٹی نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس میں سزا سنانے والے احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کو برطرف کر دیا ہے۔ ارشد ملک کا اسکینڈل سامنے آنے پر انہیں عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔
وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ای او بی آئی پنشنرز میں اضافے کی منظوری دیدی۔ میڈیا کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران ای او بی آئی کیلئے بڑی خوشخبری

مزید خبریں
وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سےخالد جاوید خان کو انور منصور کی جگہ پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور مائیکروسافٹ نے Imagine Cup 2020میں نیشنل یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد کی ٹیمFlowlines کو نیشنل فائنل 2020کا فاتح قرار دیاہے۔نسٹ کی ٹیم نے ملک بھر کی 60 فائنلسٹ ٹیموں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ سیاسی معاون نعیم الحق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انھیں کینسر کا مرض‌لاحق تھا۔ وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم مان لیں وہ نااہل، نالائق اور سلیکٹڈ ہیں انہیں گھر جانا پڑے گا۔ قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کے دوران چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی پوری

مقبول ترین
عراق میں امریکی سفارت خانے اور فوجی تنصیبات پر راکٹ داغے گئے تاہم امریکی ایئر ڈیفنس نے راکٹس کو فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے ریڈ زون ایریا میں واقع امریکی سفارت خانے پر ایک راکٹ داغا گیا جسے
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹوورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) بند نہیں ہوا بلکہ فائدہ مند ادارہ بننے جا رہا ہے۔ اس ادارے نے لاکھوں نوکریاں پیدا کرنی ہیں، ہمیں مشکل فیصلے کرنا ہوں گے۔
سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین اور اطلاعات ونشریات کے معاون خصوصی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ ایم ایٹ پر کام کا آغاز حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ سینٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے جنگ معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کنٹرول لائن پر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی، بٹل سیکٹر میں مارٹروں کی شیلنگ کر کے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کی زد میں آ کر ایک 22 سالہ نوجوان زخمی ہو گیا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں