Tuesday, 07 April, 2020
نئے صوبوں کیلئے تمام جماعتوں کو مل کر کام کرنا چاہیے، شاہد خاقان

نئے صوبوں کیلئے تمام جماعتوں کو مل کر کام کرنا چاہیے، شاہد خاقان

ملتان ۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کی نمائندہ نہیں۔ جمہوریت اگرقائم ہے تواپوزیشن کی وجہ سے ہے۔ بہاولپور،جنوبی پنجاب کا صوبہ بنانا چاہیے،شاہد خاقان عباسی کوئی ایک جماعت صوبہ نہیں بنا سکتی، تمام جماعتوں کوملکرکام کرنا چاہیے۔

ملتان میں پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما جاوید ہاشمی اور احسن اقبال کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم اقتدارکی جنگ نہیں لڑ رہے، چاہتے ہیں عوام کے منتخب نمائندے مسائل حل کریں۔ موجودہ حکومت متنازع الیکشن کے نتیجے میں اقتدار میں آئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں آٹا، چینی کا بحران ہے، ہر کوئی پریشان ہے، جمہوریت،آئین کی پاسداری کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، حکومت سیاسی مخالفین پر دباؤڈال رہی ہے، اپوزیشن کیخلاف جھوٹےمقدمات بنائےگئے، ڈیڑھ سال ہو گیا،ایک الزام بھی ثابت نہیں کرسکے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت نے کوئی ایسا کام نہیں کیا جس سے جمہوریت کوتقویت مل سکے، بہاولپور،جنوبی پنجاب کا صوبہ بنانا چاہیے، کوئی ایک جماعت صوبہ نہیں بنا سکتی، تمام جماعتوں کوملکرکام کرنا چاہیے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جیلوں سے مسلم لیگ (ن) ڈرنے والی نہیں، پاکستان کی تاریخ میں ایسا نہیں ہوا مخالفین پرہیروئن کے کیسزڈالے گئے۔ ہمیں جیل جانے کا راستہ تعلیم کے دوران جاوید ہاشمی نے بتایا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن بجلی، گیس کے بحران کوحل کیا، آج ہماری تمام محنت ضائع ہوچکی ہے،

اس موقع پر سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت اگرجنوبی پنجاب، بہاولپورصوبے بنائے گی تواپوزیشن غیرمشروط ووٹ دے گی۔ ڈیڑھ سال میں حکومت نے جنوبی پنجاب میں کوئی نیا منصوبہ شروع نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاست، معیشت، دفاع کا گہرا تعلق ہے جبکہ تینوں شعبے ترقی نہیں کریں گے دفاع مضبوط نہیں ہوسکتا۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات کے بعد حکومتوں کو گرانے کی سازشیں ختم ہونی چاہئیں، تمام سیاسی جماعتوں، سٹیک ہولڈر کوملکراس حوالے سے اتفاق کرنا ہوگا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہم سب کوملکرحکومت سے نجات حاصل کرنی ہے، نجات کا راستہ صاف،شفاف انتخابات ہیں۔ عمران خان کے پیچھے فارن فنڈنگ ہیں، پاکستان دشمن لابی نے عمران خان پر پیسہ لگایا، اس نے ڈیڑھ سال میں معیشت،سیاست کوتباہ کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فسطایت اورجمہوریت کی لڑائی ہے، حکومت نے فسطایت اوراپوزیشن نے جمہوریت کا پرچم اٹھارکھا ہے۔ جاوید ہاشمی جمہوریت کے کارواں کے بہت بڑے سالارہیں، ملتان کا دورہ نجی نوعیت کا تھا۔

دریں اثناء لیگی رہنما جاوید ہاشمی نے شاہدخاقان عباسی،احسن اقبال کوتاریخ کا ہیروقراردیتے ہوئے کہا کہ دونوں لیگی رہنماؤں نے جبرکوبرداشت کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  31511
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
ہر مسجد کی کمیٹی اور امام مسجد محلے کے غریبوں اور امیروں کو پہچانتے ہیں۔ ضرورت مندوں کی شناخت اور مدد کے لیے مسجد کو مرکز بنایا جائے۔ یہ بات ملی یکجہتی کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ثاقب اکبر نے اپنے ایک بیان میں کہی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وعدے کے مطابق گندم اور چینی کی قیمتوں میں اچانک اضافے کی تحقیقاتی رپورٹ بغیر ردوبدل سامنے لے آئے، ایسی رپورٹ پبلک کرنے کی پاکستان کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی جب کہ سابقہ حکومتوں
وزیراعظم عمران خان نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اکیسویں صدی میں یہ لیڈر 20 کروڑ مسلمانوں کے بارے میں کھل کر ایسی باتیں کررہا ہے جیسی یہودیوں کے بارے میں نازی کرتے تھے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ قطر نے عالمی وباء کورونا وائرس کے سبب ترقی یافتہ ممالک سے ترقی پذیر ممالک کے قرضوں کو ری اسٹرکچر کرنے کی وزیراعظم عمران خان کی تجویز کی حمایت کا عندیہ دیا ہے۔

مزید خبریں
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے اضلاع کی سطح پر قرنطینہ مرکز بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سےخالد جاوید خان کو انور منصور کی جگہ پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور مائیکروسافٹ نے Imagine Cup 2020میں نیشنل یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد کی ٹیمFlowlines کو نیشنل فائنل 2020کا فاتح قرار دیاہے۔نسٹ کی ٹیم نے ملک بھر کی 60 فائنلسٹ ٹیموں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ سیاسی معاون نعیم الحق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انھیں کینسر کا مرض‌لاحق تھا۔ وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مقبول ترین
قومی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 397 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3278 ہوگئی جن میں 259 صحت یاب ہوگئے ہیں۔
کورونا کا شکار برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ برطانیہ میں مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 4 ہزار 934 ہو گئی۔ برطانیہ میں کورونا وائرس بے قابو ہوتا جا رہا ہے، برطانوی وزیراعظم کو حالت خراب ہونے پر ہسپتال
تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بڑے فیصلے کرتے ہوئے رپورٹ کی روشنی میں کابینہ میں بڑی تبدیلیاں کر دی ہیں۔ یہ بات انہوں نے اپنی ٹویٹ میں کہی، بعد ازاں مقامی نشریاتی ادارے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو
خالد مقبول صدیقی کا استعفیٰ منظور، شہزاد ارباب کو مشیر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا، فخر امام غذائی تحفظ، امین الحق انفارمیشن ٹیکنالوجی، حماد اظہر کو صنعت وپیداوار کی وزارت دیدی گئی جبکہ بابر اعوان کو مشیر برائے پارلیمانی امور مقرر کر دیا گیا ہے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں