Sunday, 26 May, 2019
پاکستان کا سمندر اور زمین پر ہدف بنانے والے میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا سمندر اور زمین پر ہدف بنانے والے میزائل کا کامیاب تجربہ

اسلام آباد ۔ پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں سمندر سے سمندر اور سمندر سے زمین پر مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں میزائل فائرنگ کا کامیاب تجربہ کیا، پاک بحریہ کے فاسٹ اٹیک کرافٹ نے سطح سمندر سے زمین پر میزائل فائر کیا جس نے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق میزائل کو مقامی سطح پر تیار کیا گیا ہے،  یہ میزائل سمندر سے سمندر اور سمندر سے زمین پر مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بحیرہ عرب میں میزائل فائرنگ کا یہ تجربہ پاکستان کی جدید اسلحہ سازی کی استعداد اور پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ترجمان کے مطابق  پاک بحریہ کے وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے پی این ایس معاون سے میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا، اور میزائل سسٹم کی کامیابی میں کردار ادا کرنے والے انجینئرز اور ریسرچرز کی خدمات کو سراہتے ہوئے پاکستان نیوی فلیٹ کی آپریشنل تیاریوں پر اظہاراطمینان کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  27138
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی اور خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا، اس موقع پر کمانڈرساوتھرن کمان بھی اس موقع پر موجود تھے، آرمی چیف نے مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے
وزیراعظم عمران خان نے بھارتی لوک سبھا کے الیکشن میں کامیابی پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو مبارکباد پیش کی ہے۔ بھارت میں ہونے والے لوک سبھا کے انتخابات میں بی جے پی اور اس کی اتحادی جماعتوں نے 542 میں سے 337 جب
مستونگ کے علاقے قابو کوہ مہران میں سی ٹی ڈی اور سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 9 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن مکمل ہو چکا ہے، فائرنگ کے تبادلے سیکیورٹی فورسز

مزید خبریں
سپریم کورٹ میں آج دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان کا سینئر وکیل اعتزاز احسن سے خوش گوار مکالمہ ہوا جس کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ میری طرف سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معاف کردیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں کہ
میڈیا کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈوووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے قوانین کی پاسداری نہ کرنے کی نشاندہی دہی کی گئی۔
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں

مقبول ترین
قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی آڈیو ویڈیو اسکینڈل کے مرکزی کرداروں کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کردیا گیا۔ نیب کی طرف سے دائر کیا جانے والا ریفرنس 630 صفحات پر مشتمل ہے جس میں آڈیو
لاڑکانہ میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے رتو ڈیرو میں بچوں سمیت سیکڑوں افراد کے ایڈز مبتلا ہونے کے مسئلے پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ ایچ آئی وی اور ایڈز میں بہت فرق ہے، ایچ آئی وی کا علاج نہ ہو تو دس
اسلام آباد میں وفاقی وزراء اور چیئرمین ایف بی آر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ موجود حکومت نے اقتدار سنبھالا تو معاشی حالت بہت بری تھی، جب حکومت آئی تو قرضہ 31 ہزار ارب روپے سے زیادہ تھا، برآمدات گر رہی تھیں
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی اور خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں