Tuesday, 23 July, 2019
منی لانڈرنگ کیس: نیب نے فریال تالپور کو گرفتار کر لیا

منی لانڈرنگ کیس: نیب نے فریال تالپور کو گرفتار کر لیا

اسلام آباد ۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو گرفتار کر لیا ہے۔ نیب نے فریال تالپور کے طبی معائنہ کیلئے ڈاکٹرز کی ٹیم کو طلب کر لیا ہے، انھیں کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ نیب راولپنڈی کی درخواست پر چیئرمین نیب نے فریال تالپور کے وارنٹ گرفتاری کی منظوری دی تھی۔ ذرائع کے مطابق فریال تالپور کی رہائشگاہ کو سب جیل قرار دیکر انہیں ہاؤس اریسٹ رکھا گیا ہے۔

واضح رہے فریال تالپور اور ان کے بھائی آصف زرداری کی جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں ضمانت عدالت نے منسوخ کر دی تھی جس کے فوری بعد نیب حکام نے زرداری کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا تھا جبکہ فریال تالپور کے حوالے سے خاتون ہونے کی نسبت سے نیب نے اپنی پالیسی میں تھوڑی نرمی کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

یاد رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری 10 جون کو عمل میں لائی گئی تھی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کی درخواست مسترد کیے جانے کے بعد نیب نے انھیں گرفتار کیا تھا۔

گرفتاری سے قبل میڈیا سے گفتگو میں آصف علی زرداری نے کہا کہ ان کی گرفتاری دباؤ ڈالنے کے لیے ہے، سیلکٹڈ وزیراعظم کو کچھ پتا نہیں، وزیر داخلہ سب جانتے ہیں، گرفتاری تھرڈ ورلڈ ممالک میں سیاست کا حسن ہے۔ میرے دور میں ایک بھی سیاسی قیدی نہیں تھا، ہم نے سزائے موت پر بھی پابندی لگا رکھی تھی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو لندن بھاگتا دیکھ رہا ہوں جبکہ پرویز مشرف سیاست دان نہیں، اس لیے گرفتاری سے ڈرتے ہیں۔

بعد ازاں انھیں اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا جہاں 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر قومی احتساب بیورو (نیب) کے حوالے کر دیا گیا۔ آصف علی زرداری کو بروز منگل مورخہ 11 جون کو سخت سیکیورٹی میں اسلام آباد کی احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا گیا تھا جہاں نیب نے ان کے 14 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی گئی تاہم جج ارشد ملک نے ان 10 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انھیں 21 جون کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔
 
سابق صدر کو گزشتہ روز معمول کے چیک اپ کیلئے راولپنڈی کے کارڈیالوجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ ڈاکٹرز کی ٹیم نے آصف علی زرداری کا مکمل طبی معائنہ کیا جس کے بعد انھیں نیب ہیڈ کواٹرز راولپنڈی دوبارہ منتقل کر دیا گیا۔

نیب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فریال تالپور کی عزت نفس کا پہلے بھی احترام کیا گیا، آئندہ بھی ان کے احترام کا مکمل خیال رکھا جائے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فریال تالپور تاحکم ثانی اپنے گھر میں مقید رہیں گی۔ ان کی رہائشگاہ پر نیب کی خواتین افسران اور لیڈیز پولیس اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔
 
نیب نے فریال تالپور کی گرفتاری کے حوالے سے سپیکر سندھ اسمبلی کو خط لکھ کر آگاہ کر دیا ہے۔ نیب کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ فریال تالپور کو میگا منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا گیا۔

نیب کی جانب سے لکھا گیا ہے کہ فریال تالپور کی ضمانت اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسترد کی جبکہ چیئرمین نیب نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے، وہ مقدمے میں مطلوب تھیں، اس لیے ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  38686
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس چوکی پر فائرنگ اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال کے باہر مبینہ خود کش حملے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق کوٹلی سیداں چوکی پر صبح 8 بجے موٹر
وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ رویت ہلال کمیٹی کو ختم کرنے کی سفارش کی ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم قمری کیلنڈر کو او آئی سی میں لے کر جارہے ہیں
لاہور سے کوئٹہ جانے والی اکبر بگٹی ایکسپریس رحیم یار خان کے قریب ولہار اسٹیشن کی حدود میں کھڑی مال گاڑی سے ٹکرا گئی، حادثے کے نتیجے میں مسافر ٹرین کا انجن مکمل طور پر تباہ ہوگیا اور 3 سے 4 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں
لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی تعینات کردیا گیا ہے جب کہ دیگر 5 لیفٹیننٹ جنرل کے بھی تبادلے کیے گئے ہیں۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر معمول کے تبادلے کیے گئے ہیں

مقبول ترین
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی۔ وزیراعظم عمران خان وائٹ ہاؤس پہنچے تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کا استقبال کیا، دونوں رہنماؤں نے مصافحہ کیا
سابق صدر آصف زرداری نے وزیراعظم کے جیل میں سہولتیں واپس لینے کے اعلان پر کہا ہے کہ عمران خان کو بتاؤ ہم بیرکوں میں رہنے کے عادی ہیں۔ جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت کے سلسلے میں احتساب عدالت اسلام آباد میں پیشی کے موقع
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آج تک کبھی کسی کے سامنے جھکا ہوں اور نا اپنی قوم کو کبھی جھکنے دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان واپس جاکر جیلوں سے اے سی اور ٹی وی نکلوادوں گا، مریم بی بی شور تو مچائیں گی مگر یہ لوگ جس طرح
ایران کی جانب سے برطانوی آئل ٹینکر قبضے میں لینے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھتی جارہی ہے۔ برطانوی وزیر خارجہ جیرمی ہنٹ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے آئل ٹینکر کو نہ چھوڑا تو اس کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں