Monday, 18 November, 2019
کوئٹہ، پولیس کی کارروائی میں 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ، پولیس کی کارروائی میں 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک
فائل فوٹو

 

کوئٹہ ۔ کوئٹہ کے علاقے عیسیٰ نگری کے قریب پولیس پارٹی پر مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی۔ پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی کے دوران 3 مبینہ دہشت گرد مارے گئے جبکہ بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے عیسی ٰنگری کے قریب پولیس اہلکاروں پر مسلح ملزمان نے فائرنگ کی ، جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری عیسیٰ نگری کی جانب روانہ کردی گئی ۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پولیس نے عیسی ٰنگری کےاطراف کےعلاقے کو گھیرے میں لے لیا جس کے بعد پولیس کا دہشت گردوں سے باقاعدہ مقابلہ شروع ہو گیا۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک کے بعد ایک کرکے 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے،جس کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز مبینہ دہشت گردوں کےمکان میں داخل ہوگئیں۔

سیکیورٹی ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ مذکورہ مکان سے 2 کلاشنکوف، ایک پستول اور 5 کلو دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے، جبکہ دہشت گردوں کے زیر استعمال ایک موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی ہے۔

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کا پولیس کی دہشت گردوں کےخلاف مذکورہ کارروائی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا آخری حد تک پیچھا کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 3 دہشت گردوں کی ہلاکت پولیس کارکردگی کا ثبوت ہے۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  63398
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وفاقی دارالحکومت اسلام آباداور کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں جمعیت علماء اسلام (ف) کے کارکنوں نے دھرنے دے کر سڑکیں بلاک کردیں۔ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے ’پلان بی‘ کے تحت ملک بھر میں دھرنوں کا سلسلہ
کراچی سے لاہور اور راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس میں آتشزدگی سے 73 افراد جاں بحق جب کہ 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔ میڈیا کے مطابق کراچی سے لاہور اور راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس میں آگ بھڑک اٹھی۔
برطانوی عدالت نے نظام آف حیدرآباد فنڈ کیس میں 2 مرکزی فریقین کے درمیان فیصلہ نظام آف حیدرآباد کے ورثاء کے حق میں سنا دیا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق برطانوی عدالت میں نظام آف حیدرآباد فنڈ کیس سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی
صوبہ بلوچستان کے سرحدی علاقے چمن میں بم دھماکے سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولوی حنیف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں چل بسے۔ اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنر چمن یاسر دشتی نے جے

مقبول ترین
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عدلیہ طاقتور اور کمزور کےلیے الگ قانون کا تاثر ختم کرے۔ ہزارہ موٹروے فیز 2 منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پچھلے دنوں کنٹینر
لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالتے کا حکم دیتے ہوئے انہیں 4 ہفتے کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی جبکہ عدالت کی طرف سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی گئی۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباداور کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں جمعیت علماء اسلام (ف) کے کارکنوں نے دھرنے دے کر سڑکیں بلاک کردیں۔ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے ’پلان بی‘ کے تحت ملک بھر میں دھرنوں کا سلسلہ
وفاقی حکومت اور نیب کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ کو درخواست پر سماعت کا اختیار نہیں جبکہ نواز شریف کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالت کے پاس کیس سننے کا پورا اختیار ہے۔ عدالت نے درخواست کو قابل سماعت قرار

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں