Tuesday, 18 September, 2018
بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ لندن میں ادا کردی گئی

بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ لندن میں ادا کردی گئی

لندن ۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ لندن میں ادا کردی گئی۔ کینسر کے مرض میں مبتلا بیگم کلثوم نواز 11 ستمبر کو لندن میں دوران علاج انتقال کرگئی تھیں۔ لندن کی ریجنٹ پارک مسجد میں بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں حسن و حسین نواز، شہباز شریف، چوہدری نثار، اسحاق ڈار سمیت مسلم لیگ (ن) کے کارکنان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ 

کلثوم نواز کی میت پاکستانی وقت کے مطابق رات تقریباً 11 بجے ہیتھرو ایئرپورٹ سے  بذریعہ پی آئی اے پرواز لاہور روانہ کی جائے گی۔ نواز شریف کے چھوٹے بھائی شہباز شریف، ان کی چھوٹی صاحبزادی اسما اور صاحبزادے حسین نواز کے 2 بیٹوں سمیت خاندان کے دیگر افراد میت کے ساتھ آئیں گے۔

واضح رہے کہ کلثوم نواز کے صاحبزادے حسین اور حسن نواز پاکستان نہیں آئیں گے۔

کلثوم نواز کی میت پاکستان پہنچنے پر کل ان کی نماز جنازہ شریف میڈیکل کمپلیکس رائیونڈ میں شام 5 بجے ادا کی جائے گی جس کے بعد تدفین سسر میاں شریف کے پہلو میں ہوگی۔  سابق وزیراعظم نواز شریف نے شریف میڈیکل سٹی گراؤنڈ میں نماز جنازہ کے انتظامات کا جائزہ لیا جب کہ ان سے تعزیت کے لیے جاتی امرا آنے والوں میں سیاسی جماعتوں کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔

جاتی امرا میں پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کی نفری بھی موجود ہے۔

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل بھی تعزیت کے لیے جاتی امرا پہنچ گئے جب کہ مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ ظفرالحق اور سابق وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود بھی جاتی امرا میں موجود ہیں۔  مریم نواز خواتین کے پنڈال میں آنے والوں سے ملاقات کریں گی جب کہ مریم اورنگ زیب، سائرہ افضل تارڑ، عظمیٰ بخاری اور دیگر وہاں موجود ہیں۔ 

شہباز شریف گزشتہ رات لندن پہنچے تھے، اس موقع پر نواز شریف کے بیٹے حسین نواز چچا کو دیکھ کر فرط جذبات میں گلے لگ کر رو پڑے، شہباز شریف نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹ میں بھتیجوں سے تعزیت کی۔

اس سے پہلے حسین نواز نے والدہ کا جنازہ پاکستان بھیجنے کےانتظامات کیے، اس سلسلے میں ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے اجرا سمیت ضابطے کی تمام کارروائیاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ جاتی امرا میں موجود نواز شریف اور مریم نواز سمیت شریف خاندان کلثوم نواز کی میت کا منتظر ہے، جہاں تعزیت کے لیے آنے والوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی پیرول پر رہائی کی مدت میں اتوار (16 ستمبر) کی رات تک توسیع کر دی ہے، جو ایون فیلڈ ریفرنس کے سلسلے میں اڈیالہ جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  67940
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
عید الاضحیٰ کی آمد آمد ہے، بڑی عید پرعوام کو چھٹیاں دینے کی سمری وزارت داخلہ کو ارسال کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کو جو سمری روانہ کی گئی ہے اس میں 4 سرکاری تعطیلات دینے کی سفارش کی گئی ہے، جس میں 21 سے 24 اگست شامل ہیں۔
کوئٹہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ احتساب کے عمل کو احسن طریقے سے مکمل کریں گے، شاہانہ انداز ملک اور عوام کی بربادی کا سبب بنیں گے تاہم اب احتساب بلا تفریق ہوگا اور سب کا ہوگا
چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے آبادی میں اضافے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ آبادی میں اضافہ بم ہے جو پھٹ چکا ہے اور بچے کم پیدا کرنے سے دین کے خلاف کیا بات ہو جائے گی؟۔ ملک میں بڑھتی آبادی پر ازخود نوٹس کیس کی
شہر میں گزشتہ کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی بارش نے تباہی مچادی ہے جب کہ مختلف حادثات میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ میڈیا کے مطابق لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید خبریں
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پورے عزم سے لڑ رہے ہیں ، دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا ہے ، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ لڑیں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف سے پشاور میں مسلم لیگ ن کے سینیٹرز اور ارکان قومی
سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے تحریک انصاف میں باضابطہ طور پر شامل ہونےکی تصدیق کردی ہے۔ ایک نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف جمہوریت پسند جماعت ہے اس لئے اس میں شامل ہونے کا

مقبول ترین
وزیرِاعظم عمران خان نے وفد کے ہمراہ روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی، وزیرِاعظم اور وفد کیلئے روضہ رسول ﷺ کے دروازے خصوصی طور پر کھولے گئے۔ وزیرِاعظم پاکستان عمران خان سعودی عرب کے دو روزہ سرکاری دورہ کے پہلے
سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ میں جاری این آر او کیس میں اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرنے کے حکم کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ میری اہلیہ بے
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شام میں روسی طیارہ بحيرہ روم کی ساحلی پٹی سے 35 کلوميٹر دور رڈار سے غائب ہو گيا تھا بعد ازاں طیارے کا ملبہ بحیرہ روم کے نزدیک مل گیا، طیارے میں سوار روسی فوج کے 15 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
وزیراعظم عمران خان نے زلفی بخاری کو معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی مقرر کردیا۔ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے زلفی بخاری کی بطور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں