Tuesday, 18 September, 2018
پشین: اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کے قریب دھماکا، 3 لیویز اہلکار شہید

پشین: اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کے قریب دھماکا، 3 لیویز اہلکار شہید

پشین ۔ بائی پاس پر اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 3 لیویز اہلکار شہید ہوگئے۔ میڈیا کے مطابق بلوچستان کے ضلع پشین میں بائی پاس کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 3 لیویز اہلکار کے شہید ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ 2 شدید زخمی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہےکہ دھماکا اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کے قریب ہوا جو موٹرسائیکل کے ذریعے کیا گیا، دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا جو اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی قریب آتے ہی زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں ایک گاڑی کو نقصان پہنچا ہے جب کہ دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 3 لیویز اہلکار شہید ہوگئے اور 2 شدید زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت اسسٹنٹ کمشنر گاڑی میں موجود نہیں تھے۔ دھماکے کے بعد پولیس اور لیویز کی بھاری نفری نے علاقے میں پہنچ کر جائے وقوعہ کو سیل کردیا جب کہ لیویز نے بھی سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکا خودکش تھا یا ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا، اس کی نوعیت جاننے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا ہے۔ دھماکے کے بعد قریبی اسپتال میں بھی ہائی الرٹ کردیا گیا ہے جب کہ پشین بائی پاس کو آمدو رفت کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  37936
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
کوئٹہ: سریاب کے علاقے کلی بنگلزئی کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے تین لیویز اہلکار شہید ہوگئے۔پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح ملزمان نے لیویز کی گاڑی کو نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہوگئے۔
کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ اور سبی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے دو واقعات میں لیویز اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ کا واقعہ اتنا شدید تھا کہ اس کی لپیٹ میں آ کر 6 افراد زخمی بھی ہوگئے
وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے (فاٹا) کی باجوڑ ایجنسی کی تحصیل خار میں انسداد پولیو ٹیم کے قریب ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں 3 لیویز اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیو ٹیم صوبے میں جاری انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے میں مصروف تھی۔
کوئٹہ کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے بلوچ قوم پرست رہنما گزین مری کو قتل کیس میں 5 روزہ ریمانڈ پرلیویز کے حوالے کر دیا ہے۔ گزین مری 18 سالہ خودساختہ جلا وطنی کے بعد گزشتہ روز وطن واپس پہنچے تھے اورانہیں کوئٹہ ایئر پورٹ پر ہی گرفتار کر لیا گیاتھا۔

مزید خبریں
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پورے عزم سے لڑ رہے ہیں ، دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا ہے ، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ لڑیں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف سے پشاور میں مسلم لیگ ن کے سینیٹرز اور ارکان قومی
سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے تحریک انصاف میں باضابطہ طور پر شامل ہونےکی تصدیق کردی ہے۔ ایک نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف جمہوریت پسند جماعت ہے اس لئے اس میں شامل ہونے کا

مقبول ترین
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شام میں روسی طیارہ بحيرہ روم کی ساحلی پٹی سے 35 کلوميٹر دور رڈار سے غائب ہو گيا تھا بعد ازاں طیارے کا ملبہ بحیرہ روم کے نزدیک مل گیا، طیارے میں سوار روسی فوج کے 15 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
وزیراعظم عمران خان نے زلفی بخاری کو معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی مقرر کردیا۔ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے زلفی بخاری کی بطور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے پانی کی کمی اور ڈیمزکی تعمیر سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے جبکہ ڈیمزکی تعمیر اورکام کی نگرانی کے لیےعملدرآمد کمیٹی بھی قائم کردی ہے۔ عدالتِ عظمیٰ کے تفصیلی فیصلے کے مطابق عملدرآمد کمیٹی
اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ وزیر خزانہ اسد عمر نے فنانس بجٹ میں ترامیم پیش کرتے ہوئے کہا کہ غریب اور متوسط طبقے کو بچانا ہے، بجٹ میں تبدیلی نہ کی گئی تو مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں اور خسارہ 27 سو ارب روپے تک پہنچ سکتا ہے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں