Friday, 16 November, 2018
نوازشریف کی احتساب عدالت کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

نوازشریف کی احتساب عدالت کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ۔ سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف نے نیب کی جانب سے اپنے خلاف دائر تین ریفرنسز یکجا کرنے سے متعلق احتساب عدالت کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائرمیں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ احتساب عدالت نے جلد بازی میں فیصلہ دیا، تین ریفرنسز کو یکجا کرنے سے متعلق احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ عدالت نے سابق وزیراعظم کی اپیل آج ہی سماعت کے لیے مقرر کردی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل دو رکنی بنچ درخواست پر سماعت کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق نوازشریف کے وکیل اعظم تارڑ نے تین ریفرنسز کو یکجا کرنے سے متعلق درخواست مسترد کرنے کے فیصلے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ احتساب عدالت اسلام آباد ہائیکورٹ کے تفصیلی فیصلے میں درج وجوہات کو زیرغور نہیں لایا، نیب کے تین ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواست پر احتساب عدالت نے جلد بازی میں فیصلہ دیا ہے، نوازشریف کی درخواست مسترد کرنے سے متعلق فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ سابق وزیراعظم کے وکیل نے درخواست پر آج ہی سماعت کرنے کی استدعا کی ہے۔ جسے عدالت نے آج ہی سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل دو رکنی بنچ درخواست پر سماعت کرے گا۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے پاناما کیس میں نیب کی جانب سے دائر تین ریفرنسز کو یکجا کرنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس پر عدالت عالیہ نے فیصلہ دیتے ہوئے احتساب عدالت کو نظر ثانی کا حکم دیا تھا تاہم احتساب عدالت نے سماعت کے بعد نوازشریف کی درخواست مسترد کردی تھی۔

احتساب عدالت کے 9 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ تینوں ریفرنسز میں عائد کیے گئے الزامات مختلف ہیں اور تینوں ریفرنسز میں صرف دو گواہان مشترک ہیں۔ 

واضح رہے کہ نیب نے شریف خاندان کے خلاف لندن پراپرٹیز، فلیگ شپ انویسٹمنٹ اور العزیزیہ اسٹیل ملز کے تین ریفرنس دائر کیے ہیں جن میں نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر پر فرد جرم بھی عائد کی جاچکی ہے۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  32148
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جاوید اقبال نے سیف سٹی منصوبے کے غیر فعال ہونے کا نوٹس لے لیا۔ نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے سیف سٹی منصوبے کے 600 کیمروں کے خراب ہونے کا نوٹس لیا ہے۔
سابق وزیرِاعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے عدالت میں انکشاف کیا کہ 1999 میں مارشل لا کے بعد سرکاری ایجنسیوں نے شریف خاندان کے کاروبار کا ریکارڈ غیر قانونی طور پر اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک
مذہبی جماعت کے دھرنے کے دوران شہریوں کے نقصان کے ازالے کیلئے وزیراعظم نے پنجاب حکومت کو ہدایات جاری کر دیں، وفاقی حکومت صوبوں سے نقصان کی تفصیلات پہلے ہی طلب کرچکی ہے، وزیراعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کو معاوضہ پیکیج تیار
صاف پانی کیس میں راہداری ریمانڈ مکمل ہونے پر شہباز شریف کو اسلام آباد کی احتساب عدالت پیش کیا گیا۔ نیب کی جانب سے شہباز شریف کے راہداری ریمانڈ میں 12 نومبر تک توسیع کی استدعا کی گئی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے شہباز شریف کا

مزید خبریں
میڈیا کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈوووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے قوانین کی پاسداری نہ کرنے کی نشاندہی دہی کی گئی۔
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پورے عزم سے لڑ رہے ہیں ، دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا ہے ، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ لڑیں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف سے پشاور میں مسلم لیگ ن کے سینیٹرز اور ارکان قومی

مقبول ترین
لاپتہ ہونے والے ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز خان خان پورڈیم پر تعینات تھے، سی ڈی اے کے افسر ایازخان کی بیٹی کی کل شادی ہے۔ اہلیہ نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا جمعرات کی شام ساڑھے 4 بجے میرے خاوند دفتر سے نکلے، خاوند نے جی 13 میں واقع اپنے گھر آنا تھا
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں زلفی بخاری کے بطور معاون خصوصی وزیراعظم تقرری کی نااہلی کے لیے درخواستوں پر چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں سماعت ہوئی، زلفی بخاری سماعت کے دوران عدالت میں وکیل اعتزاز احسن
سپریم کورٹ آف پاکستان میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے نومبر 2017 میں فیض آباد دھرنے کے معاملے پر لیے گئے از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل کی غیرموجودگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے جمال خاشقجی کے قتل کے ردِ عمل میں پہلی مرتبہ عملی قدم اٹھاتے ہوئے ان 17 سعودی شہریوں پر پابندیاں عائد کی ہیں جو صحافی کے قتل کا منصوبہ بنانے اور اسے عملی جامہ پہنانے والی ٹیم کا حصہ تھے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں