Tuesday, 18 December, 2018
حسن نواز اورحسین نواز کے اثاثے قرق کرنے کا حکم

حسن نواز اورحسین نواز کے اثاثے قرق کرنے کا حکم

 اسلام آباد ۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیٹوں حسن نواز اور حسین نواز کے اثاثے قرق کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ نیب تفتیشی افسر نے تعمیلی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی ہے۔ احتساب عدالت نے کیس کی مزید سماعت کل تک کیلئے ملتوی کردی ہے جس کے باعث ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کا عمل کل مکمل کیا جائے گا۔ 

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیٹوں حسن نوازاور حسین نواز کے خلاف نیب کی جانب سے دائر کردہ العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے حسن نواز اور حسین نواز کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کی۔ نیب کی جانب سے حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دینے کی تعمیلی رپورٹ اور حسین نواز کے 4 بنک اکاؤنٹس کی تفصیل عدالت میں پیش کی گئی۔ 

تفتیشی افسر محمد کامران نے بتایا کہ عدالتی احکامات پرعمل درآمد کرتے ہوئے دونوں مفرور ملزمان کے اشتہارات ان کی رہائش گاہوں کے باہر اور عدالتی نوٹس بورڈ پر آویزاں کر دئیے گئے ہیں۔ ملزمان کی طلبی کی خبریں بھی تمام میڈیا میں رپورٹ ہوئیں اور متعلقہ تھانوں میں اندارج بھی کرایا گیا ہے۔

تفتیشی افسرکا مزید کہنا تھا کہ رائے ونڈ روڈ پر اعلانات بھی کرائے گئے اور لندن میں ایون فیلڈ پراپرٹیز پر آویزاں کرنے کے لیے نوٹس بذریعہ فارن آفس بھجوائے گئے۔ تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ تمام قانونی تقاضے پورے کردیے گئے، حسن اور حسین نواز جان بوجھ کر مفرور ہیں لہذا انہیں اشتہاری قرار دیا جائے۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب کی جانب سے حسین نواز کے چار بینک اکاؤنٹس کی تفصیل بھی عدالت میں پیش کی گئی ہیں جس کے مطابق حسین نواز کے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بنک میں چار اکاوٴنٹس ہیں اور رقم بھی موجود ہے۔ ایک بنک اکاوٴنٹ میں 3992 ڈالرز اور دوسرے میں 4272 یورو موجود ہیں۔ حسین نواز کے تیسرے بنک اکاونٹ میں 207.53 پاوٴنڈز اور چوتھے اکاونٹ میں 382381 روپے موجود ہیں۔

سماعت کے دوران فلیگ شپ انوسٹمنٹ ریفرنس میں تفتیشی افسر محمد کامران، العزیزیہ اسٹیل ملز کے تفتیشی افسر محبوب عالم اور ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس کے تفتیشی افسر عمران ڈوگر نے اپنے بیانات قلمبند کرادیئے۔ جس کے بعد احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیٹوں حسن اور حسین نواز کے اثاثے قرقی کرنے کے احکامات جاری کردیئے جس کے بعد ایس ای سی پی کے فراہم کردہ شیئرز اور بینک اکاونٹس سمیت دیگر پراپرٹی قرق کی جائے گی۔ عدالت نے حکم دیا کہ تفتیشی افسر ملزمان کی جائیداد قرق کرنے کا حکم نامہ آج لے کر جائیں۔

بعد ازاں احتساب عدالت نے کیس کی مزید سماعت کل تک کیلئے ملتوی کردی۔ جس کے باعث ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کا عمل کل مکمل کیا جائے گا۔ 

واضح رہے احتساب عدالت نے حسن اور حسین نواز کے مسلسل غیر حاضری کے باعث ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں، احتساب عدالت نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے خلاف تین ریفرنسز میں 15 نومبر کو گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرنے کا عمل شروع کرے گی۔ 

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  88218
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
سابق وزیراعظم نواز شریف کے سیکیورٹی گارڈ نے صحافی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے خلاف صحافیوں نے شدید احتجاج کیا۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے شہباز شریف سے ملاقات کی جس کے بعد ان
نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر عمران شفیق نے اپنے عہدے سے استعفٰی دے دیا۔ میڈیا کے مطابق اسپیشل پراسیکیوٹر نیب عمران شفیق نے اپنے عہدے سے استعفٰی دے دیا ہے، تاہم ان کی منصب چھوڑنے کی وجوہات سامنے نہیں آئیں جب کہ دوسری
سیکیورٹی فورسز نے آپریشن رد الفساد کے تحت ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کرتے ہوئے ایک مطلوب دہشت گرد کو ہلاک کردیا، جبکہ یرغمال بنائے گئے 6 شہریوں کو بھی بازیاب کروالیا گیا، کارروائی میں4 سیکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔
تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ خادم حسین رضوی کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حراست میں لے لیا گیا۔ خادم حسین رضوی کے اہلخانہ نے ڈان نیوز کو ٹی ایل پی سربراہ کو حراست میں لیے جانے کی تصدیق کی۔

مزید خبریں
میڈیا کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈوووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے قوانین کی پاسداری نہ کرنے کی نشاندہی دہی کی گئی۔
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پورے عزم سے لڑ رہے ہیں ، دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا ہے ، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ لڑیں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف سے پشاور میں مسلم لیگ ن کے سینیٹرز اور ارکان قومی

مقبول ترین
سابق وزیراعظم نواز شریف کے سیکیورٹی گارڈ نے صحافی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے خلاف صحافیوں نے شدید احتجاج کیا۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے شہباز شریف سے ملاقات کی جس کے بعد ان
ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بندوق کی گولیاں آزادی کے غیر مسلح بہادر حریت پسندوں کو کبھی کچل نہیں سکتیں۔
فیصل رضا عابدی نے چیف جسٹس پاکستان کے خلاف ایک ویب چینل کو انٹرویو دیا تھا اور اس معاملے میں ان پر آج فرد جرم عائد کی گئی ہے، تاہم انہوں نے صحت جرم سے انکار کر دیا ہے۔ باس موقع پر عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہوں کو طلب کرلیا ہے۔
پاکستان کے تعاون سے آج سے شروع ہونے والے امریکا طالبان مذاکرات کا امریکا کی جانب سے خیر مقدم کیا گیا ہے جب کہ طالبان نے بھی امریکی حکام کے ساتھ مذاکرات میں شرکت کی تصدیق کردی۔ ہائی پیس کونسل کے ڈپٹی چیف

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں