Saturday, 25 November, 2017
سانحہ ماڈل ٹاؤن، جوڈیشل انکوائری رپورٹ پیش کرنے کا حکم

سانحہ ماڈل ٹاؤن، جوڈیشل انکوائری رپورٹ پیش کرنے کا حکم

لاہو ۔ لاہورہائیکورٹ نے سیکریٹری داخلہ کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ پیش کرنے کا حکم  دے دیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی نقوی پر مشتمل سنگل بینچ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کی درخواست پر 21 ستمبر کو سانحہ کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کا حکم دیا تھا جس کے خلاف پنجاب حکومت نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کررکھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں جسٹس  شہباز رضوی اور جسٹس قاضی امین احمد پر مشتمل تین رکنی بینچ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کےسنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف پنجاب حکومت کی درخواست پر سماعت کی۔ جس دوران پنجاب حکومت کے وکیل خواجہ حارث عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

عدالت نے دوران سماعت پنجاب حکومت کی جانب سے رپورٹ عدالت میں پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا جس پر ان کے معاون وکیل نے بتایا کہ پنجاب حکومت کے وکیل سپریم کورٹ میں مصروف ہیں اس لیے رپورٹ پیش نہیں کر رہے۔ عدالت نے کہا کہ رپورٹ پیش کرنے کا حکم سیکرٹری داخلہ کو دیا تھا پنجاب حکومت کے وکیل کو نہیں۔ عدالت نے سیکریٹری داخلہ کو جوڈیشل انکوائری کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔

واضح رہےکہ جون 2014 میں لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں پیش آنے والے واقعے میں پاکستان عوامی تحریک کے 14 کارکنان جاں بحق ہوئے تھے جس پر جسٹس باقر نجفی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن نے انکوائری کی تھی تاہم اس انکوائری رپورٹ کو عام نہیں کیا گیا۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  98392
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
سابق وزیر اعظم نواز شریف ٗان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدر حاضری سے استثنیٰ کے باوجود 3 نیب ریفرنسز کی سماعت کیلئے احتساب عدالت میں پیش ہوئے سماعت کے دور ان نواز شریف کے وکیل اور نیب پراسیکیوٹر میں گرما گرمی ہوئی جس پر جج محمد بشیر نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ توانائی چیلنجز پر قابو پانےکے لیے اقدامات کررہے ہیں، گیس سےچلنے والےتین بجلی گھر جلد کام شروع کردیں گے جب کہ دوسرے ایل این جی ٹرمینل کی تنصیب سے ہمیں وافر مقدار میں گیس میسر ہوگی۔ ایل این جی ٹرمینل میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجودہیں،
صوبہ سندھ کے شہر خیرپور میں شاہ حسین بائی پاس پر کوئلے سے بھرا ٹرک رانی پور سے سکھر جانے والی ایک مسافر مسافر وین پر الٹنے کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اورچارزخمی ہوگئے ہیں۔ جاں بحق اور زخمیوں کو سول اسپتال خیرپور منتقل کردیا گیا ہے
بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی اہلیہ سے ملاقات کی پیش کش کے حوالے سے پاکستان کو بھارت کا جوابی خط موصول ہوگیا ہے۔ بھارت کی جانب سے جواب میں کہا گیا ہےکہ کلبھوشن کی اہلیہ اکیلی پاکستان نہیں آسکتیں، ان کی والدہ کے ویزے کی درخواست بھی پاکستان میں زیر التواء ہے،

مزید خبریں
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پورے عزم سے لڑ رہے ہیں ، دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا ہے ، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ لڑیں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف سے پشاور میں مسلم لیگ ن کے سینیٹرز اور ارکان قومی
سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے تحریک انصاف میں باضابطہ طور پر شامل ہونےکی تصدیق کردی ہے۔ ایک نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف جمہوریت پسند جماعت ہے اس لئے اس میں شامل ہونے کا
ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نےافغان حکام کی جانب سے لگائے جانے والے ان الزامات کو سختی کے ساتھ مسترد کردیا ہے، جن میں کہا گیا تھا کہ سول کپڑوں میں ملبوس پاکستانی فوجی دستے افغان صوبے کنڑ میں حملے کر رہے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغان حکام کے بے بنیاد اور من گھڑت الزامات سے
سردارمہتاب احمد خان نے خیبرپختونخواکے نئے گورنرکی حیثیت سے اپنے عہدے کاحلف اٹھالیا ہے جنہوں نے قبائلی علاقوں میں قیام امن ، سماجی واقتصادی ترقی اوربحالی وتعمیرنو کواپنی ترجیحات قراردیا ہے۔

مقبول ترین
اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے دھرنے کے شرکاء کو دی گئی 12 بجے کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی ہے تاہم فیض آباد کے مقام پر مظاہرین کی جانب سے دھرنا جاری ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ انتظامیہ ڈیڈ لائن میں اضافہ کردیا ہے اور کہا ہے
دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے سعودی عرب کی سربراہی میں قائم اسلامی ممالک کی افواج کے اتحاد کی سرکاری ویب سائٹ متعارف کرا دی گئی ہے۔ دہشت گردی مخالف اسلامی فوجی اتحاد‎ (آئی ایم سی ٹی سی) کی ویب
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ کرپشن کے خلاف سعودی عرب میں ہونے والی حالیہ کارروائی کو تخت حاصل کرنے کی کوشش قرار دینا مضحکہ خیز ہے۔ انہوں نے ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای کے بارے میں
اسلام آباد انتظامیہ نے دھرنے کے شرکا کو آج رات 12 بجے تک فیض آباد خالی کرنے کی وارننگ جاری کردی جب کہ حکم پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں آپریشن کا عندیہ دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آپریشن کی تمام ذمہ

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں