Tuesday, 07 April, 2020
حکومت صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات کر رہی ہے، وزیراعظم پاکستان

حکومت صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات کر رہی ہے، وزیراعظم پاکستان

لاہور:‌ وزیر اعظم عمران خان نے گورنر ہائوس لاہور میں صحت انصاف کارڈ تقسیم کیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت صحت کے شعبہ میں انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے،طبی آلات کی درآمد پر ڈیوٹی ختم کر دی گئی ہے تاکہ نجی شعبہ آگے آئے اورزیادہ سے زیادہ ہسپتال بنیں،ہسپتالوں کی نجکاری کرنے کا تاثر غلط ہے بلکہ ہسپتالوں کو خود مختار بنانے کے ساتھ ساتھ ان میں بہترین مینجمنٹ سسٹم لایا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کی طرف سے صحت انصاف کارڈ کا اجراء صحت کے شعبہ میں ایک انقلابی قدم ہے،اس پروگرام سے 70لاکھ خاندان مستفید ہوں گے جبکہ اب تک 50لاکھ خاندانوں کو ہیلتھ انشورنس کارڈکی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمزور طبقے کی زندگی میں بہتری لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، صحت کے شعبہ میں ہنگامی بنیادوں پر اصلاحات لا رہے ہیں جس سے شعبہ میں بہتری آئے گی، ہسپتالوں کی نجکاری نہیں کی جارہی بلکہ اصلاحات کا عمل متعارف کروا رہے ہیں

اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ،وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت وزرائ،اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سمیت مختلف شخصیات موجود تھیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ 

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  19290
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
کورونا کا شکار برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ برطانیہ میں مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 4 ہزار 934 ہو گئی۔ برطانیہ میں کورونا وائرس بے قابو ہوتا جا رہا ہے، برطانوی وزیراعظم کو حالت خراب ہونے پر ہسپتال
تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بڑے فیصلے کرتے ہوئے رپورٹ کی روشنی میں کابینہ میں بڑی تبدیلیاں کر دی ہیں۔ یہ بات انہوں نے اپنی ٹویٹ میں کہی، بعد ازاں مقامی نشریاتی ادارے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ کورونا کی جنگ میں پاکستان پہلے کی نسبت مضبوط ملک کے طورپرابھرے گا۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزاراحمد نے قیدیوں کی رہائی سے متعلق ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت کے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ معاملہ قیدیوں کی رہائی کا نہیں ،دیکھنا ہے حکومت کورونا سے کیسے نمٹ رہی ہے ،صرف میٹنگ میٹنگ ہورہی ہیں۔زمین پر کچھ بھی کام نہیں ہورہا۔

مزید خبریں
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے اضلاع کی سطح پر قرنطینہ مرکز بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سےخالد جاوید خان کو انور منصور کی جگہ پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور مائیکروسافٹ نے Imagine Cup 2020میں نیشنل یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد کی ٹیمFlowlines کو نیشنل فائنل 2020کا فاتح قرار دیاہے۔نسٹ کی ٹیم نے ملک بھر کی 60 فائنلسٹ ٹیموں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ سیاسی معاون نعیم الحق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انھیں کینسر کا مرض‌لاحق تھا۔ وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مقبول ترین
قومی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 397 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3278 ہوگئی جن میں 259 صحت یاب ہوگئے ہیں۔
کورونا کا شکار برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ برطانیہ میں مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 4 ہزار 934 ہو گئی۔ برطانیہ میں کورونا وائرس بے قابو ہوتا جا رہا ہے، برطانوی وزیراعظم کو حالت خراب ہونے پر ہسپتال
تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بڑے فیصلے کرتے ہوئے رپورٹ کی روشنی میں کابینہ میں بڑی تبدیلیاں کر دی ہیں۔ یہ بات انہوں نے اپنی ٹویٹ میں کہی، بعد ازاں مقامی نشریاتی ادارے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو
خالد مقبول صدیقی کا استعفیٰ منظور، شہزاد ارباب کو مشیر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا، فخر امام غذائی تحفظ، امین الحق انفارمیشن ٹیکنالوجی، حماد اظہر کو صنعت وپیداوار کی وزارت دیدی گئی جبکہ بابر اعوان کو مشیر برائے پارلیمانی امور مقرر کر دیا گیا ہے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں