Wednesday, 18 September, 2019
وادی نیلم: طوفانی بارش و سیلاب سے 22 افراد جاں بحق

وادی نیلم: طوفانی بارش و سیلاب سے 22 افراد جاں بحق

مظفرآباد ۔ وادی نیلم میں طوفانی بارش اور سیلاب سے تبلیغی جماعت کے 18 افراد سمیت 22 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق مظفرآباد سے 70 کلومیٹر شمال مشرق میں وادی نیلم میں لیسوا بالا گاؤں میں کلاؤڈبرسٹ (طوفانی بارش) سے مسجد اور گھر بہہ گئے، جس کے نتیجے میں 22 افراد جاں بحق ہوگئے۔

مظفرآباد ریجن کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) پولیس سردار الیاس خان کے مطابق فیصل آباد سے تبلیغی جماعت اس علاقے میں آئی تھی جبکہ دیگر جاں بحق اور زخمی افراد مقامی رہائشی ہیں۔ انہوں نے بتایا مسجد میں موجود تبلیغی جماعت کو پانی کا ریلا بہا کر لے گیا جبکہ دیگر کو مساجد کو بھی نقصان پہنچا۔

ڈی آئی جی نے بتایا کہ سیلاب کے باعث 50 گھر اور دکانیں مکمل طور پر تباہ ہوگئے جبکہ 100 دیگر گھروں و دکانوں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا، اس کے علاوہ طوفانی بارش اور سیلاب کے باعث 12 گاڑیاں بھی لاپتا ہوگئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ یہ پہاڑی علاقہ ہے اور وہاں فکسڈ لائن یا موبائل فون کی سہولت نہیں ہے جس کی وجہ سے صحیح تفصیلات کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے‘۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر راجا محمود شاہد اور ایس پی آصف درانی نے ریسکیو آپریشن کا جائزہ لیا لیکن اب تک لیسوا اور دریائے نیلم سے کوئی لاش برآمد نہیں ہوئی۔

ادھر آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجا فاروق حیدر نے اپنے ایک پیغام میں واقعے پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ لاشوں کی تلاش کے لیے کوششیں برئے کار لائیں اور بچ جانے والے افراد کو ریلیف فراہم کریں۔

قبل ازیں متاثرہ علاقوں کے دورے پر پہنچنے سے پہلے آزاد کشمیر کے وزیر برائے سول ڈیفنس اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ احمد رضا قادری کا کہنا تھا کہ بچ جانے والوں کے لیے بحالی کیمپ قائم کیے جائیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  33415
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کیلئے اپوزیشن کو 53 ووٹ درکار تھے، 64 اراکین نے ہاتھ کھڑے کرکے یقین دہانی کرائی لیکن صرف 50 ووٹ پڑے۔ میڈیا کے مطابق سینیٹ کے معرکے میں متحدہ اپوزیشن
اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی۔ اپوزیشن جماعتوں نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد سیکرٹری سینیٹ کے پاس جمع کرادی، تحریک عدم اعتماد راجا ظفر الحق
وفاقی کابینہ نے ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر کو تحقیقاتی کمیشن کا سربراہ بنانے کی منظوری دے دی ہے۔ میڈیا کے مطابق وفاقی کابینہ نے سابق پولیس افسر حسین اصغر کو گزشتہ 10 سالوں میں لیے ئے قرضوں کی تحقیقات کیلئے بنائے گئے
بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے گزشتہ روز بانی ایم کیو ایم کے گھر پر چھاپہ مار کر تشدد پر اکسانے والی تقاریر کے الزام میں الطاف حسین کو گرفتار کیا تھا جنہیں بعدازاں مقامی پولیس منتقل کر دیا گیا تھا۔

مقبول ترین
قومی احتساب بیورو نے پیپلزپارٹی کے اہم رہنما خورشید شاہ کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا۔ ترجمان نیب کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو گرفتار کرلیا گیا، خورشید شاہ کو سرکاری پلاٹوں پر قبضے، آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں گرفتار
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی تیل تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ جنگ نہ کرنے عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جنگ نہیں چاہتے اور نہ ہی کبھی امریکا نے سعودی عرب سے اس کی حفاظت کرنے کا وعدہ نہیں کیا۔ برطانوی خبر
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ احتساب کا عمل سیاسی مداخلت سے آزاد ہے لہذا کوئی ڈیل نہیں ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان سے بابر اعوان نے ملاقات کی جس میں حکومت کے آئینی اور قانونی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
وفاقی حکومت کی معاشی ٹیم نے نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) اور اسٹیٹ لائف انشورنس کی نجکاری کا اشارہ دے دیا۔ وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ اور چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں