Sunday, 19 January, 2020
’’وزیراعظم عمران خان کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری‘‘

’’وزیراعظم عمران خان کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری‘‘

ریاض ۔ وزیراعظم عمران خان نے روضہ رسول ﷺ پرحاضری دی اور نوافل بھی ادا کئے۔ میڈیا کے مطابق وزیراعظم نے سعودی عرب پہنچ کر روضہ رسول ﷺ پرحاضری دی،، عمران خان نے،، نوافل ادا کئے اور ملکی سلامتی کیلئے دعائیں بھی مانگیں۔

دوسری طرف وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے دارا لحکومت ریاض پہنچ گئے، رائل ٹرمینل پر ریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز نے استقبال کیا، پاکستان کےسفیر راجہ علی اعجاز بھی موجود تھے، سعودی حکام اور پاکستانی سفارت خانے کے افسران بھی استقبال کےلیے موجود تھے، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔

عمران خان ایک روزہ دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمدبن سلمان سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم سعودی قیادت سے ملاقات میں پاک سعودیہ تعلقات کے فروغ سمیت دونوں ممالک کے مابین مختلف معاہدوں پر بھی بات کریں گے۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران جب سعودی عرب پہنچے تو رائل ٹرمینل پر مدینہ کے ڈپٹی گورنر وحیب السہلی اور جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجید نےاستقبال کیا. سعودی پروٹوکول کے حکام اورپاکستان قونصلیٹ کے افسران بھی استقبال کیلئے موجود تھے. سیکرٹری خارجہ سہیل محمود بھی وفد میں شامل تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  90817
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ میڈیا پر آٹا سپلائی سے متعلق منفی پروپیگنڈا چل رہا ہے۔
صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چودھری نے کہا ہے کہ لاہور میں سستا آٹا وافر مقدار میں موجود ہے، آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، منافع خوروں کیخلاف کریک ڈاون جاری ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارت کی جانب سے مستقل اشتعال انگیزی پر عالمی برادری کو خبردار کیا ہے کہ اگر بھارت کی جانب سے حملوں اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ نہ رکا تو پاکستان کے لیے خاموش رہنا مشکل ہو جائے گا۔
فواد چوہدری نے عثمان بزدار اور پنجاب حکومت کی ناقص کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب کو حکومت کی گرتی ہوئی ساکھ کا ذمہ دار قرار دیا۔

مزید خبریں
گلگت بلتستان میں سردی کی شدت میں اضافے کے باعث درجہ حرارت منفی 20 تک گر گیا۔گلگت بلتستان کے بالائی علاقے خاص کر استور، روندو، کھرمنگ اور سکردوں میں شدید سردی اور، یخ بستہ ہواوں نے لوگوں کی زندگی اجیرن اور زندگی مفلوج کردی ہے۔

مقبول ترین
وزیراعظم, عمران خان, ملائشین وزیراعظم, مہاتیر محمد, اسلامی دنیا, تجربہ کار, حکمران, مسائل,
وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ میڈیا پر آٹا سپلائی سے متعلق منفی پروپیگنڈا چل رہا ہے۔
صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چودھری نے کہا ہے کہ لاہور میں سستا آٹا وافر مقدار میں موجود ہے، آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، منافع خوروں کیخلاف کریک ڈاون جاری ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارت کی جانب سے مستقل اشتعال انگیزی پر عالمی برادری کو خبردار کیا ہے کہ اگر بھارت کی جانب سے حملوں اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ نہ رکا تو پاکستان کے لیے خاموش رہنا مشکل ہو جائے گا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں