Sunday, 19 January, 2020
ڈی جی خان اور راجن پور کو بلوچستان میں شامل کیا جائے، اختر مینگل

ڈی جی خان اور راجن پور کو بلوچستان میں شامل کیا جائے، اختر مینگل

تونسہ شریف ۔ بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں جنوبی پنجاب بھی برابرکا ترقی یافتہ ہو، سی پیک سے لاہور میٹروٹرین چلائی گئی لیکن بلوچستان میں کیکڑا بس بھی نہیں دی گئی۔

تونسہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اختر مینگل کا کہنا تھا کہ ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کو بلوچستان سے نکال کر پنجاب میں شامل کیا گیا تھا، پنجاب میں شمولیت کے باوجود ڈیرہ غازی خان اور راجن پور پسماندہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ایک ضلع میں 23 جامعات ہیں لیکن ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں ایک بھی یونیورسٹی نہیں، وسائل معدنیات یہاں سے نکلے مگر مقامی لوگ مستفید نہیں ہوئے، ہم پاکستان کے آئین کے تحت حقوق مانگ رہے ہیں۔

سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی کا کہنا تھا کہ ڈیرہ غازی خان، راجن پور کو بلوچستان میں شامل کرکے آبادی متوازن کی جائے، ہم چاہتے ہیں جنوبی پنجاب بھی برابر کا ترقی یافتہ ہو۔

ان کا کہنا ہے  کہ میں نے موجودہ حکمرانوں کے سامنے 6 نکات رکھے، وزارت تو دور کوئی معمولی عہد ے کا بھی مطالبہ نہیں کیا، ہم نے لاپتا افراد کی بازیابی، افغان مہاجرین کی واپسی اور وفاقی ملازمتوں میں بلوچستان کے 6 فیصد کوٹہ پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا، گزشتہ دنوں ہمارے احتجاج پر لاپتہ خواتین کو رہا کیاگیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2 ماہ پہلے ڈیرہ غازی خان میں پولیس مقابلے میں 2 بے گناہ افراد کو مارا گیا، پولیس مقابلے میں مارے جانے والوں کی تحقیقات کی جائے۔

خیال رہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی وفاق میں حکومت کی اتحادی ہے اور گزشتہ روز بھی پارٹی سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کی تشکیل پر اعتماد میں نہیں لیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  82009
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وزیر اعظم عمران خان نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارت کی جانب سے مستقل اشتعال انگیزی پر عالمی برادری کو خبردار کیا ہے کہ اگر بھارت کی جانب سے حملوں اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ نہ رکا تو پاکستان کے لیے خاموش رہنا مشکل ہو جائے گا۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ چین نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور چین مسئلہ کشمیر کے بارے میں پاکستانی مؤقف کی حمایت کرتا ہے۔ وہ، ضلع صوابی کے علاقہ مرغز میں فری آئی میڈیکل کیمپ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔
فواد چوہدری نے عثمان بزدار اور پنجاب حکومت کی ناقص کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب کو حکومت کی گرتی ہوئی ساکھ کا ذمہ دار قرار دیا۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے الزامات ثابت ہونے پر تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی کے بھائی علامہ امیر حسین رضوی اور بھتیجے محمد علی سمیت 86 افراد کو مجموعی طور پر 4 ہزار 738 سال قید کی سزا سنا دی۔

مزید خبریں
گلگت بلتستان میں سردی کی شدت میں اضافے کے باعث درجہ حرارت منفی 20 تک گر گیا۔گلگت بلتستان کے بالائی علاقے خاص کر استور، روندو، کھرمنگ اور سکردوں میں شدید سردی اور، یخ بستہ ہواوں نے لوگوں کی زندگی اجیرن اور زندگی مفلوج کردی ہے۔

مقبول ترین
وزیراعظم, عمران خان, ملائشین وزیراعظم, مہاتیر محمد, اسلامی دنیا, تجربہ کار, حکمران, مسائل,
وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ میڈیا پر آٹا سپلائی سے متعلق منفی پروپیگنڈا چل رہا ہے۔
صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چودھری نے کہا ہے کہ لاہور میں سستا آٹا وافر مقدار میں موجود ہے، آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، منافع خوروں کیخلاف کریک ڈاون جاری ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارت کی جانب سے مستقل اشتعال انگیزی پر عالمی برادری کو خبردار کیا ہے کہ اگر بھارت کی جانب سے حملوں اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ نہ رکا تو پاکستان کے لیے خاموش رہنا مشکل ہو جائے گا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں