Sunday, 21 April, 2019
بلاول، مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

بلاول، مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

اسلام آباد ۔ سپریم کورٹ نے جعلی اکاونٹس کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے نام عبوری طور پر ای سی ایل سے نکال دئیے جائیں۔ نیب تحقیقات جاری رکھے اور شواہد ملنے پر احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کرے۔

سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ جے آئی ٹی نے تسلیم کیا کہ بلاول بھٹو زرداری اور مراد علی شاہ پر الزامات کی دوبارہ تحقیق کی ضرورت ہے۔ جے آئی ٹی اپنی تحقیقات مکمل کر کے نیب کو بھجوائے جس کی روشنی میں نیب اپنی تحقیقات مکمل کرے گا۔

تحقیقات میں بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ کے خلاف شواہد آئیں تو نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے وفاقی حکومت سے رجوع میں کوئی رکاوٹ نہیں ہو گی۔ مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل میں رکھنے سے اُن کی نقل و حرکت میں رکاوٹ پیدا ہو گی۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ اگر دونوں رہنماوں کے خلاف جرم بنتا ہو تو احتساب عدالت اسلام آباد میں ریفرنس دائر کیے جائیں۔ چیرمین نیب مستند ڈی جی کو ریفرنس تیاری اور دائر کرنے کی ذمہ داری دیں جبکہ ریفرنسز کی پراسیکیوشن کے لیے بھی تجربہ کار افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جائے۔

نیب اپنی پندرہ روزہ تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کرے جس کا جائرزہ عملدر آمد بینچ لے گا۔ چیف جسٹس نیب رپورٹ کا جائزہ لینے کے لیے عمل درآمد بینچ تشکیل دیں۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق یہ معاملہ کرپشن،منی لانڈرنگ، کمیشن، سرکاری خزانے میں بے ضابطگیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا ہے۔

فاروق ایچ نائیک، اٹارنی جنرل انور منصور خان اور ان کے بھائی کا نام فیسوں کے حوالے سے جے آئی ٹی رپورٹ میں شامل ہے۔ ان افراد کے کیس کا دوبارہ جائزہ لیا جائے۔ اگر کیس نہیں بنتا تو نام ہٹا دیئے جائیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  25394
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے فیصلہ سنایا۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ حنیف عباسی کیخلاف سیاسی بنیادوں پر کیس بنایا گیا تھا۔ انسداد منشیات عدالت نے فیصلے میں اہم قانونی نکات نظر انداز کیے۔ کیس میں نامزد دیگر
چین کے ڈپٹی چیف آف مشن چاؤ لی جیان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سمیت کوئی بھی ملک چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کا حصہ بن سکتا ہے۔ میڈیا کے مطابق جیو ٹی وی کے پروگرام جیو پارلیمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی چیف
چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ بیوروکریسی کو سیاسی دباؤ کے سامنے سر نہیں جھکانا چاہیے۔ وفاقی سیکرٹریز سے کابینہ ڈویژن میں خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ بیوروکریسی ملک کے لیے
سانحہ ساہیوال میں بڑی پیش رفت، گرفتار چھ سی ٹی ڈی اہلکاروں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا۔ عینی شاہدین اور موبائل فوٹیجز بنانے والے کل شہادتوں کیلئے طلب، گرفتار اہلکاروں کی شناخت پریڈ بھی اگلے ہفتے کرائی جائے گی۔

مزید خبریں
سپریم کورٹ میں آج دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان کا سینئر وکیل اعتزاز احسن سے خوش گوار مکالمہ ہوا جس کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ میری طرف سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معاف کردیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں کہ
میڈیا کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈوووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے قوانین کی پاسداری نہ کرنے کی نشاندہی دہی کی گئی۔
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں

مقبول ترین
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 18 اپریل کو سرحد پار سے 15 دہشت گرد داخل ہوئے، دہشت گردوں نے فرنٹیئر کور کی وردی پہن رکھی تھی ، جنہوں نے بس کو روکا اورشناخت کرکے 14 پاکستانی شہید کیے
وزیراعظم نے اپنی حکومتی ٹیم میں مزید تبدیلیوں کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہےکہ کپتان کا مقصد ٹیم کو جتانا ہوتا ہے اور بطور وزیراعظم ان کا مقصد اپنی قوم کو جتانا ہے اس لیے جو وزیر ملک کے لیے فائدہ مند نہیں ہوگا اسے تبدیل کردیا جائے گا۔
وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کرتے ہوئے فواد چوہدری سمیت دیگر وزراء سے ان کے قلمدان واپس لے لیے۔ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق فواد چوہدری سے وزارت اطلاعات واپس لے کر
وزیر خزانہ اسد عمر نے وزارت چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے وزرا کے قلمدانوں میں ردو بدل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وہ مجھ سے وزارت خزانہ واپس لے کر وزارت توانائی کا قلمدان دینا چاہتے تھے

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں