Saturday, 19 September, 2020
شاہ محمود قریشی کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر سے ملاقات

شاہ محمود قریشی کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر سے ملاقات

نیویارک : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر سے ملاقات، سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر کو زیر بحث لانے پر کونسل کے صدرکا شکریہ ادا کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وزیر اعظم عمران کی ہدایت پر امریکہ کے دورے پر ہیں، وزیر اعظم عمران خان نے مشرق وسطیٰ میں جاری بحران پر وزیر خارجہ کو ہدایت کی تھی کہ وہ ایران، سعودی عرب اور امریکہ کا دورہ کریں اور ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد پیدا ہونے والے بحران کو ختم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے دورے اچھے رہے، خطے میں خاصی کشیدگی تھی، کشیدگی کم کرنے میں پاکستان جو کردار ادا کر سکتا ہے، کررہا ہے۔

نیو یارک پہنچنے کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کی بریفنگ مکمل ہوئی ہے، بریفنگ کی تفصیلات اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب منیر اکرم سے لوں گا۔

وزیر خارجہ کے امریکہ پہنچنے سے قبل ہی یو این سلامتی کونسل نے کشمیر تنازعے پر اجلاس بھی طلب کر رکھا تھا جس میں جموں و کشمیر میں جاری کشیدگی پر بات چیت ہونی تھی، وزیر خارجہ بھی اجلاس میں شریک ہوئے، شاہ محمود قریشی کا اس سلسلے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ وہ سلامتی کونسل کے صدر سے ملے ہیں اورکشمیر ایشو پر اجلاس بلانے اور مسئلہ کشمیر کو زیر بحث لانے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل کے صدر سے ملاقات میں احساس پروگرام سمیت کئی امور پربات ہوئی۔

وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ کشمیرکے مسئلے پرسلامتی کونسل میں 5 ماہ میں دوسری بار بات ہوئی ہے، اس پر مزید بات کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال بھارت کا اندرونی معاملہ بالکل نہیں ہے، شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کشمیریوں کو بھارتی ظلم و جبر سے نجاب دلانے کے لیے اپنا بھرپور کردارا دا کرے، وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ 80 لاکھ کشمیریوں کو5 اگست کے بعد سے اب تک ایک لامتناہی کرفیو کا سامنا ہے۔

اس کے علاوہ وزیر خارجہ نے یو این سیکریٹری جنرل کو دورہ ایران اور سعودی عرب سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے یواین سیکریٹری جنرل کو مشرق وسطیٰ میں جاری حالیہ کشیدگی میں کمی کے لیے پاکستانی کوششوں سے آگاہ کیا، شاہ محمود قریشی کا موجودہ بحران میں کمی کے حوالے سے پاکستان کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کسی بھی نئی محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  4961
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ عمران خان تو کہتے تھے کہ ریل کے حادثے پر ریل کے وزیر استعفیٰ دیں جبکہ جہاز حادثے پر وزیر ہوا بازی کو ہٹا دینا چاہیے، اب وہ طیارہ حادثے کا الزام پائلٹ اور ایئر ٹریفک کنٹرولر پر لگا رہے ہیں۔
کراچی میں 22 مئی کو رونما ہونے والے طیارہ حادثہ میں پی آئی اے طیارے کی عبوری تحقیقاتی رپورٹ تیار ہوگئی جس میں طیارے کے کاک پٹ کریو اور ایئرٹریفک کنٹرولر کو حادثے کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر ہوا بازی طیارے سے متعلق رپورٹ وزیراعظم کو پیش کریں گے۔
جامعہ بنوریہ کے مہتمم اور مشہور عالم دین مفتی محمد نعیم کے انتقال پر مختلف سیاسی و مذہبی رہنماؤں نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
سپریم کورٹ نے فریقین کی جانب سے دلائل مکمل ہونے کے بعد جسٹس قاضی فائز عیسی کی صدارتی ریفرنس کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جسٹس عمرعطاء بندیال کا کہنا تھا کہ کسی ایک نقطے پر ججز کا اتفاق ہو گیا تو فیصلہ آج سنا دیں گے۔

مزید خبریں
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے اضلاع کی سطح پر قرنطینہ مرکز بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سےخالد جاوید خان کو انور منصور کی جگہ پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور مائیکروسافٹ نے Imagine Cup 2020میں نیشنل یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد کی ٹیمFlowlines کو نیشنل فائنل 2020کا فاتح قرار دیاہے۔نسٹ کی ٹیم نے ملک بھر کی 60 فائنلسٹ ٹیموں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ سیاسی معاون نعیم الحق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انھیں کینسر کا مرض‌لاحق تھا۔ وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مقبول ترین
ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ امریکی رپورٹ میں پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات کو متنازع بنایا گیا ہے۔ القاعدہ کی خطے میں ناکامی کو تو تسلیم کیا گیا لیکن اس کے خلاف پاکستان کی کاوشوں کو نظر انداز کیا گیا۔ پاکستان میں
رینٹل پاور کیس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت 10 ملزمان نے بریت کی درخواست دائر کر رکھی تھی اور نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت تمام درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔ جس پر احتساب عدالت اسلام آباد نےفیصلہ محفوظ کر رکھا تھا تاہم آج احتساب
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم سے جواب مانگا جارہا ہے جواب ان سے مانگا جائے جو ملک کو اس حال میں چھوڑ کرگئے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد
سپریم کورٹ میں کورونا از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوان چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ وزیراعظم کہتےہیں ایک صوبے کا وزیراعلیٰ آمر ہے، اس کی وضاحت کیا ہوگی؟ چیف جسٹس نے کہا کہ وزیراعظم اور وفاقی

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں