Tuesday, 07 April, 2020
پاک بحریہ کی مشق سی سپارک 2020ء کا کراچی میں انعقاد

پاک بحریہ کی مشق سی سپارک 2020ء کا کراچی میں انعقاد

کراچی ۔ پاک بحریہ کی اہم میری ٹائم مشق سی سپارک 2020ء کا ڈی بریف سیشن آج کراچی میں منعقد ہوا۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اجلاس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ یہ مشق پاک بحریہ کے آپریشنل منصوبوں کی توثیق کے لئے بحیرہ عرب میں منعقد کی گئی جس میں پاک بحریہ کے اثاثوں، پلیٹ فارمز، سپیشل فورسز اور پاک میرینز کے دستوں کے علاوہ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی، پاک فوج اور پاک فضائیہ نے بھی مشق میں بھرپور شرکت کی۔

ڈی بریف سیشن کے دوران ڈپٹی چیف آف دی نیول سٹاف (آپریشنز) نے مشق کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔ مشق سے حاصل ہونے والے ثمرات کی جانچ کے لئے مشق کے عملی انعقاد کو زیر بحث لایا گیا۔ آخر میں جنگی حکمت عملی اور منصوبوں کی تجدید کیلئے سفارشات بھی پیش کی گئیں۔

بعد ازاں چیف آف دی نیول سٹاف نے اپنے اختتامی خطاب میں گرے ہائبرڈ جنگی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے بڑے پیمانے پر مشقوں کے انعقاد کے ذریعے آپریشنل منصوبوں کی جانچ پڑتال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے متعدد چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاری پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا اور مشق کے دوران دکھائی جانے والی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

چیف آف دی نیول اسٹاف نے مزید کہا کے پاک بحریہ دشمن کی جانب سے کی جانے والی کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ پاک بحریہ سمندری دفاع کو یقینی بنانے اور قومی بحری مفاد کو ہر قیمت پر تحفظ دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔

مشق سی سپارک کے انعقاد کا مقصد پاک بحریہ کی جنگی اور آپریشنل تیاری کا جائزہ لینا تھا۔ مشق نے تینوں مسلح افواج کے مابین ہم آہنگی کے فروغ، مختلف آپریشنل منصوبوں کی توثیق کرنے اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بڑھانے ا ور اُن کے تبادلے کانادر موقع بھی فراہم کیا۔ اس مشق کے اختتامی اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے اعلی افسروں سمیت مختلف وزارتوں کے قابل ذکر نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  55835
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزاراحمد نے قیدیوں کی رہائی سے متعلق ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت کے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ معاملہ قیدیوں کی رہائی کا نہیں ،دیکھنا ہے حکومت کورونا سے کیسے نمٹ رہی ہے ،صرف میٹنگ میٹنگ ہورہی ہیں۔زمین پر کچھ بھی کام نہیں ہورہا۔
سپریم کورٹ میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے قیدیوں کی رہائی کے احکامات کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے کورونا وائرس کے پیش نظر دی گئی ضمانتوں کے احکامات پرعملدرآمد روک دیا۔ سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 408 قیدیوں کی رہائی کے فیصلے
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کورکمیٹی اجلاس میں ہائی ویز سمیت تمام شاہراہیں کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 39 کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1408 ہوگئی۔ پنجاب میں پہلی بار کورونا کے مریضوں کی تعداد سندھ سے بڑھ گئی، گزشتہ روز پنجاب میں مریضوں کی تعداد بڑھ کر 490 ہوگئی۔

مزید خبریں
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے اضلاع کی سطح پر قرنطینہ مرکز بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سےخالد جاوید خان کو انور منصور کی جگہ پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور مائیکروسافٹ نے Imagine Cup 2020میں نیشنل یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد کی ٹیمFlowlines کو نیشنل فائنل 2020کا فاتح قرار دیاہے۔نسٹ کی ٹیم نے ملک بھر کی 60 فائنلسٹ ٹیموں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ سیاسی معاون نعیم الحق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انھیں کینسر کا مرض‌لاحق تھا۔ وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مقبول ترین
قومی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 397 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3278 ہوگئی جن میں 259 صحت یاب ہوگئے ہیں۔
کورونا کا شکار برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ برطانیہ میں مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 4 ہزار 934 ہو گئی۔ برطانیہ میں کورونا وائرس بے قابو ہوتا جا رہا ہے، برطانوی وزیراعظم کو حالت خراب ہونے پر ہسپتال
تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بڑے فیصلے کرتے ہوئے رپورٹ کی روشنی میں کابینہ میں بڑی تبدیلیاں کر دی ہیں۔ یہ بات انہوں نے اپنی ٹویٹ میں کہی، بعد ازاں مقامی نشریاتی ادارے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو
خالد مقبول صدیقی کا استعفیٰ منظور، شہزاد ارباب کو مشیر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا، فخر امام غذائی تحفظ، امین الحق انفارمیشن ٹیکنالوجی، حماد اظہر کو صنعت وپیداوار کی وزارت دیدی گئی جبکہ بابر اعوان کو مشیر برائے پارلیمانی امور مقرر کر دیا گیا ہے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں