Monday, 23 April, 2018
ٹکٹ مانگا کس نے ؟ اللہ ایسا وقت نہ لائے, چوہدری نثار

ٹکٹ مانگا کس نے ؟ اللہ ایسا وقت نہ لائے, چوہدری نثار

 

اسلام آباد . سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہےکہ بیانات سے لگتا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ مجھے الیکشن میں ٹکٹ دینے یا نہ دینے کا ہے۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کی جانب سے چوہدری نثار کو انتخابات میں پارٹی ٹکٹ دینے سے متعلق بیان پر سابق وزیرداخلہ نے سخت رد عمل کا اظہار کیا۔

چوہدری نثار نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ ان سے ٹکٹ مانگا کس نے ہے، ہر دوسرے دن ٹکٹ دینے یا نہ دینے پر بیان داغ دیا جاتا ہے، بیانات سےلگتا ہےاس وقت پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ مجھے الیکشن میں ٹکٹ دینے یا نہ دینے کا ہے۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ 35 سالہ سیاسی زندگی میں نہ تو پہلے ٹکٹ کے لیے درخواست دی نہ آئندہ دوں گا، ٹکٹ کاسوال تو اس وقت پیدا ہوتا ہےجب کوئی ٹکٹ کاطلب گار ہو، اللہ ایسا وقت نہ لائےکہ میں کسی کے ٹکٹ کا محتاج ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ میری طاقت اللہ پر ایمان اور حلقے کے عوام کا اعتماد ہے، جو 1985 سے میرے ساتھ رہا ہے، امید کرتاہوں انشاءاللہ آئندہ بھی حلقے کے عوام کا اعتماد رہے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  42206
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
پاکستان ایک فلاحی جمہوری ریاست ہے جبکہ حکمران اس ریاست کو ملک کے آئین و قانون کے مطابق بنانے کے حوالے سے کوتاہی کر رہے ہیں ۔ ایسے میں علماءکی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار ملی یکجہتی کونسل کے خطبات جمعہ کمیشن کے سربراہ پروفیسر ابراھیم خان نے خطبائے جمعہ اسلام آباد کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
وفاق کے زیر انتطام قبائلی علاقے فاٹا کی خیبر ایجنسی میں راجگال کے علاقے میں قائم کی گئی نئی چیک پوسٹ پر افغانستان سے فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ ارسلان عالم شہید ہوگئے ہیں۔
اکستان کی مدر ٹریسا ڈاکٹر رتھ فاؤ کو سرکاری اعزاز اور قومی پرچم کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا ہے، تدفین کے موقع پر صدر ممنون حسین، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ائیرچیف مارشل سہیل امان، گورنر اوروزیراعلیٰ سندھ
جذام کے مریضوں کا علاج کرنے والی 'پاکستان کی مدر ٹریسا' ڈاکٹر روتھ فاؤ کی آخری رسومات سینٹ پیٹرک چرچ میں ادا کی جارہی ہیں۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی ہدایت کے مطابق آنجہانی ڈاکٹر روتھ فاؤ کی آخری رسومات پورے

مزید خبریں
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پورے عزم سے لڑ رہے ہیں ، دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا ہے ، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ لڑیں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف سے پشاور میں مسلم لیگ ن کے سینیٹرز اور ارکان قومی
سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے تحریک انصاف میں باضابطہ طور پر شامل ہونےکی تصدیق کردی ہے۔ ایک نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف جمہوریت پسند جماعت ہے اس لئے اس میں شامل ہونے کا

مقبول ترین
کابل کے علاقے ’پولیس ڈسٹرکٹ 6‘ میں خود کش بمبار نے ووٹر رجسٹریشن مرکز کے اندر داخل ہوکر خود کو دھماکے سے اُڑالیا جس کے نتیجے میں 52 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا
پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کی ریلی کا آغاز پنجاب حکومت کی جانب سے اجازت نہ دیے جانے کے باوجود لاہور کے موچی گیٹ سے ہوگیا جہاں تحریک کا اگلا جلسہ 12 مئی کو کراچی میں کرنے کا اعلان کیا گیا تاکہ شہر میں 2007 میں ہونے والے قتل وغارت کی مذمت کی جاسکے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ قبائلیوں کے مسائل یہیں رہتے ہوئے حل کرنے ہیں، ملک دشمنوں کی نذر نہیں ہونے دینا۔ یہ بات انہوں نے میرانشاہ میں تاجروں کے جرگے
نیویارک۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ واشنگٹن کی جانب سے جوہری معاہدہ ختم کیا گیا تو ایران یورینئم کی افزودگی دوبارہ شروع کردے گا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں