Thursday, 19 July, 2018
شام پر امریکی حملہ: راولپنڈی میں مذہبی جماعتوں کا احتجاجی مظاہرہ

شام پر امریکی حملہ: راولپنڈی میں مذہبی جماعتوں کا احتجاجی مظاہرہ

راولپنڈی . تحریک اتحاد امہ پاکستان کے زیر اہتمام راولپنڈی پریس کلب کے باہر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے جارحیت کے خلاف مظاہرہ کیا گیا ۔احتجاجی مظاہرہ میں مختلف مکاتب فکر کے رہنماؤں ثاقب اکبر ،حافظ محمد اقبال رضوی ،قاری ظہور الہی، قاری امین سیالوی ،قاری عمر آغا ،ذیشان انوار کاظم کے علاوہ مسیی برادری کے نمائندوں سہیل اشتیاق پاسٹر کیپٹن آصف نے بھی شرکت کی ۔

مظاہرین نے استعماری طاقتوں کی طرف سے کمزور قوموں پر مظالم کے خلاف عالمی سطح پر مشترکہ آواز اٹھانے پر زور دیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ امریکہ اور برطانیہ نے پہلے بھی بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کا بہانہ گھڑ کر عراق پرحملہ کیا تھا اور آج کیمیکل ہتھیاروں کا بہانہ بنا کر شام پر چڑھائی کردی ہے ۔

امریکہ ایک کے بعد دوسرے اسلامی ملک کو تباہ کرنے کے راستے پر گامز ن ہے ۔بے رحم سرمایہ دار قوتیں اپنا اسلحہ بیچنے کیلئے انسانیت کا خون بہارہی ہیں ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ شیطان بزرگ ’’ڈونلڈ ٹرمپ‘‘ کے مبینہ الزام پر جارحیت ایک مجرمانہ فعل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ 

انہوں کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کو امریکی کاسہ لیسی سے باہر آکر ایک دوسرے کا دست وبازوں بننا چاہئے کیونکہ امریکہ کسی ایک ملک کا نہیں پورے ’’عالم اسلام‘‘ کا مشترکہ دشمن ہے۔شام پر امریکی کارروائی پر شادیانے بجانے والے سوچ لیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔

شام پر امریکی حملہ: راولپنڈی میں مذہبی جماعتوں کا احتجاجی مظاہرہ
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  6032
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
کوئٹہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ احتساب کے عمل کو احسن طریقے سے مکمل کریں گے، شاہانہ انداز ملک اور عوام کی بربادی کا سبب بنیں گے تاہم اب احتساب بلا تفریق ہوگا اور سب کا ہوگا
سابق وزیرا عظم نواز شریف نے کہا ہے کہ الیکشن میں کسی ادارے کی مداخلت برداشت نہیں کریں گے۔ ترجمان پاک فوج کی پریس کانفرنس پر لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ الیکشن میں کسی ادارے کی مداخلت برداشت نہیں کریں گے۔
چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے آبادی میں اضافے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ آبادی میں اضافہ بم ہے جو پھٹ چکا ہے اور بچے کم پیدا کرنے سے دین کے خلاف کیا بات ہو جائے گی؟۔ ملک میں بڑھتی آبادی پر ازخود نوٹس کیس کی
شہر میں گزشتہ کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی بارش نے تباہی مچادی ہے جب کہ مختلف حادثات میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ میڈیا کے مطابق لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید خبریں
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پورے عزم سے لڑ رہے ہیں ، دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا ہے ، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ لڑیں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف سے پشاور میں مسلم لیگ ن کے سینیٹرز اور ارکان قومی
سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے تحریک انصاف میں باضابطہ طور پر شامل ہونےکی تصدیق کردی ہے۔ ایک نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف جمہوریت پسند جماعت ہے اس لئے اس میں شامل ہونے کا

مقبول ترین
سینیٹ قائمہ کمیٹی میں بریفنگ دیتے ہوئے نمائندہ جی ایچ کیو نے بتایا پاک فوج کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں، آرمی صرف امن اومان کی صورتحال بہتر رکھنے کے لئے کام کر رہی ہے، آرمڈ فورسز ہمیشہ سول اداروں کو سپورٹ دیتی رہی ہے۔
اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم نوازشریف اورمریم نواز کی ان کے وکلا سے ملاقات منسوخ کردی گئی ہے۔ میڈیا کے مطابق نوازشریف اورمریم نواز کا آج اڈیالہ جیل میں چھٹا روزہے جب کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکو جیل کا مکین ہوئے 11 دن ہوگئے۔
ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل کا کہنا ہے کہ بلوچستان اور خیبرپختون خوا میں انتخابی امیدواروں پر دہشت گردانہ حملوں سے پاکستان خوفزدہ ہونے والا نہیں ملک میں جمہوری انتخابی عمل جاری رہے گا۔
ترکی کی حکومت نے ناکام فوجی بغاوت کے بعد لگائی جانے والی ایمرجنسی دو سال بعد ختم کردی۔ 15 جولائی 2016 کو ترک فوج کے ایک دھڑے نے صدر رجب طیب اردوان کا تختہ الٹنے کی کوشش کی تھی جو ناکام ہوگئی تھی۔ اس بغاوت میں فوجیوں سمیت تقریب

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں