Wednesday, 17 October, 2018
نیا الائنس: واشنگٹن، نئی دہلی، تل ابیب کی شکل میں نظر آرہا ہے، رضا ربانی

نیا الائنس: واشنگٹن، نئی دہلی، تل ابیب کی شکل میں نظر آرہا ہے، رضا ربانی

‎کراچی۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام کراچی کے مقامی ہوٹل میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے کانفرنس بعنوان فلسطین کے لئے سب ساتھ ساتھ کا انعقاد کیا گیا۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےمہمان خصوصی  سینیٹر رضا ربانی کا کہنا تھا کہ فلسطین میں آج امریکی سفارتخانہ کی منتقلی کے خلاف ہونے والے پر امن  احتجاج پر اسرائیلی افواج کی فائرنگ کے نتیجہ میں اب تک چالیس مظلوم فلسطینیوں کی شہادت کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ 70 سال پہلے فلسطین کی سرزمین پر صہیونی طاقتوں نے اپنا قبضہ جمایا۔صہیونیوں نے فلسطین میں ظلم و بربریت کی وہ داستان رقم کی جس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ بین الا قوامی صورتحال میں فلسطین کی آزادی ممکن نہیں۔ امت مسلمہ نے فلسطینی مظلوموں کیلئے موثر آواز نہیں اٹھائی اور نہ اسرائیل کے حوالے سے مسلم ممالک نے موثر آواز اُٹھائی۔میاں رضا ربانی کا کہنا تھا کہ سعودی کراؤن پرنس نے یہ بات واضح کہہ دی کہ فلسطینی یا تو ٹرمپ کا فارمولہ فالو کریں یا خاموش رہیں۔ انہوں نے کہا کہ گلف ممالک بھی اپنے روابط اسرائیل کے ساتھ بڑھا رہے ہیں۔دنیا کی سیاست میں ایک نیا الائنس نظر آرہا ہے جس میں واشنگٹن، نئی دہلی، تل ابیب شامل ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر کا مسئلہ آج تک حل نہیں ہوا۔فلسطین اور کشمیر کا مسئلہ جب بھی اقوام متحدہ میں پیش ہوا توعالمی استکبار کی جانب سے ویٹو کر دیا جاتا ہے ۔ اُن کا کہنا تھا کہ فلسطین اور کشمیر میں انسانیت سوز مظالم ہو رہے ہیں۔پاکستان اور فلسطین میں سامراجی قوتیں مسئلہ فلسطین و کشمیر کے حل میں بڑی رکاوٹ ہیں۔کشمیر و فلسطین میں عصمت دری اور مسنگ پرسن کے مظالم مشترک ہیں۔امریکہ نے اسرائیلی نام نہاد انفارمیشن پر ایران سے ایٹمی معاہدہ ترک دیا۔امریکہ کا یکطرفہ معاہدے سے نکلنا اسرائیلی انفارمیشن کی بنیاد پر ہیں۔امریکہ کا ایران سے معاہدہ ختم ہونے پر سعودیہ و اسرائیل نے جشن منایا ۔فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف نوازحکومت کیمجرمانہ خاموشی پاکستانی عوام کی تذلیل ہے۔ لبنان میں حالیہ الیکشن میں حزب اللہ کی کامیابی خوش آئند ہے۔شام میں اسرائیلی بمباری سے مظلوموں کا خون بہایا جارہا ہے۔پاکستان کا جمہوری عمل ہی اس کی بقا کا ضامن ہے۔اسلامی جمہوریہ پاکستان نے دنیا میں ہونے والے ہر مظالم کے خلاف اٹھائے گا۔قائد اعظم محمد علی جناح سے لیکر آج تک مظلوموں کے حقوق کیلئے اور ان پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھائی۔ہم نے اپنی سرزمین سے کبھی دہشتگردوں یا ملک دشمن قوتوں کا ساتھ نہیں دیا۔پاکستان کو ہمیشہ راء کی دہشتگردی کا سامنا رہا۔بلوچستان کے خراب حالات کے پیچھے بھارتی دہشتگردی ہے۔ اسلامی  ممالک او آئی سی عرب حکمرانوں کے ذاتی مفادات مسئلہ فلسطین کے حل میں اصل رکاوٹ ہیں۔مسلم امہ فلسطین کی آزادی کیلئے مشترکہ اور مسلسل جدوجہد کریں۔

کانفرنس سے خطاب میں متحدہ قومی موومنٹ کی سینٹرڈاکٹر نگہت مرزا کا کہنا تھا کہ شام،عراق،برما،فلسطین اور کشمیر میں ہونے والے مظالم کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔غزہ میں ہونے والے انسانیت سوز مظالم پر امت مسلمہ کی خاموشی مجرمانہ ہیں۔سیاسی و مذہبی جماعتوں کو چاہئے کہ وہ مملکت خدادا پاکستان میں دہشتگردی انتہا پسندی کی روک تھام کیلئے اپنا فعل کردار ادا کریں۔

کانفرنس سے خطاب میں سابق سینٹر علامہ عباس کمیلی کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین کسی ایک فرقہ کا مسئلہ نہیں بلکہ عالم اسلام کا مسئلہ ہے گزشتہ دور میں لوگ فلسطین کا نام لینے سے گھبراتے تھے مگر آج ایسا نہیں ہے دنیا کے حالات تبدیل ہورہے ہیں انشاء اللہ فلسطین جلد آزاد ہوجائے گا۔

کانفرنس سے خطاب میں سابق وفاقی وزیر حاجی حنیف طیب نے کہا کہ مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھاناہماری اولین ذمہ داری ہے اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں کے خلاف محاذبنا رہے ہیں مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

کانفرنس سے خطاب میں جمیعت علما اسلام کے رہنما قاری عثمان کا کہنا تھا کہ70 سال سے مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے مسلم حکمران خواب غفلت کا شکار ہیں۔مسلم حکمرانوں کا غاصب اسرائیلی حکمرانوں سے ہاتھ ملانا قابل مذمت ہے،شام،عراق،فلسطین اور کشمیر میں ہونے والی دہشتگردی کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

کانفرنس سے خطاب میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسرار عباسی کا کہناتھا کہ تمام امت مسلمہ کو چاہئے کہ وہ یکجا ہو کر فلسطین کی آزادی کیلئے آراز بلند کریں ۔کانفرنس سے خطاب میں اے این پی کے رہنما یونس بونیری کا کہنا تھا کہ بیت المقدس عالم انسانیت کا مسئلہ ہے فلسطین میں انسانیت سسک رہی ہے اسرائیل کی جانب سے مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے اور اقوام متحدہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ احمد اقبال رضوی کا کہنا تھا کہ عرب دنیا نے مسئلہ فلسطین کو پس پشت ڈال دیا۔فلسطین کی آزادی اسرائیل کی نابودی ہے،امریکہ اسرائیل خطہ میں داعش کو مستحکم کر کے دہشتگردی کو فروغ دے رہے ہیں۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق ڈپٹی میئر کراچی طارق حسن کا کہناتھا کہ پاکستان مسلم لیگ کے قائدین می ہمیشہ فلسطین کاز کی حمایت کی ہے اور ہم بھی بابائے قوم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے فلسطین کے مظلوم عوام کو تنہا  نہیں چھوڑیں گے۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم نے قرار داد پیش کی کہ ماہ رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم القدس کے طور پر سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کیا جائے۔ 

‎کانفرنس کے اختتام پر فلسطین فاونڈیشن کی سرپرست کمیٹی کے رکن مظفر ہاشمی نے تمام مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا۔کانفرنس میں کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر حیدر امام رضوی،ڈاکٹر عالیہ امام،مطلوب اعوان،علامہ باقر زیدی ، محمد حسین محنتی،ڈاکٹر طلعت وزارت،ایم پی اے محفوظ یار خان ،ایم پی اے قمر عباس،شبر رضا،مسلم پرویز،راو ناصر علی،محمد عباس ،قاضی زاہد حسین،ارم بٹ،کرامت علی،فرزانہ برنی،عبد المجید عبدانی،آغا شیرازی، زین العابدین،سائمن گل، اشوک کمار، شکیل خان، عمران خالق، عابدہ بشیر، علی قاسم، عدنان کوڈیا، خواجہ بلال، سید عبد الرزاق، سسمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے رہنماوں نے بھی خطاب کا۔

‎کانفرنس میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماوں اور سول سوسائٹی نے مشترکہ قرار داد منظور کی حکومت پاکستان فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے رمضان المبار ک کے آخری جمعہ یعنی جمعۃ الوداع عالمی یوم القدس کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کرے۔فلسطین، فلسطینیوں کا وطن ہے، فلسطینیوں کے پر امن حق واپسی مارچ کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔فلسطینی عوام کے پر امن احتجاجی مارچ پر اسرائیلی وحشیانہ ظلم و بربریت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ قبلہ اول بیت المقدس (القدس /یروشلم) فلسطین کا ابدی دارلحکومت ہے، امریکی صدر کی جانب سے یروشلم شہر کی شناخت کو اسرائیل کے حق میں تبدیل کرنے کے فیصلہ کو مسترد کرتے ہیں۔ امریکی صدر کا امریکی سفارت خانہ کو یروشلم منتقل کرنے کا فیصلہ عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔عالمی برادری مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے سنجیدہ کردار ادا کرے، کانفرنس کا مشترکہ مطالبہ۔برطانوی حکومت کی جانب سے پیش کیا گیا اعلان بالفور فلسطین پر اسرائیلی غاصبانہ ریاست کا وجود قائم کرنے کا پیش خیمہ بنا، لہذٰا برطانوی حکومت فلسطینی عوام کے حقوق کی مسلسل ایک سو سالہ پائمالی پر فلسطینی عوام اور دنیا سے معافی مانگے۔پاکستان کے عوام قائد اعظم محمد علی جناح کے قائم کردہ اصولوں کے مطابق متحد ہو کر تمام اختلافات سے بالا تر ہو کر مظلوم فلسطینی عوام اور ان کے حقوق کی جدو جہد کرتے رہیں گے۔امریکہ کی جانب سے پاکستان کے خلاف غیر مہذب رویہ اور بے بنیاد الزام تراشیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ غاصب صیہونی ریاست اسرائیل فلسطین میں انسانیت سوز مظالم ڈھا رہی ہے جبکہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقو ق کی پائمالی کا مرتکب ہو رہا ہے، اسرائیل مشرق وسطیٰ اور ہندوستان جنوبی ایشیاء میں دہشت گردی کرنے اور امن امان تباہ کرنے کے ذمہ دار ہیں۔دنیا کے مختلف ممالک بشمول شام، لبنان، عراق، افغانستان، لیبیا، یمن اور دیگر حصوں میں غیر ملکی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں اور دنیا کے امن کے لئے سنگین خطرہ ہے۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  17389
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
پاک فوج میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر تقرریاں اور تعینایاں عمل میں لائی گئی ہیں جب کہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی تعینات کردیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر ڈی جی
عید الاضحیٰ کی آمد آمد ہے، بڑی عید پرعوام کو چھٹیاں دینے کی سمری وزارت داخلہ کو ارسال کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کو جو سمری روانہ کی گئی ہے اس میں 4 سرکاری تعطیلات دینے کی سفارش کی گئی ہے، جس میں 21 سے 24 اگست شامل ہیں۔
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں درینگڑ کے قریب بلوچستان عوامی پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران خودکش حملے کے نتیجے میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کے چھوٹے بھائی سراج رئیسانی سمیت 70 افراد شہید جب کہ 100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے
میڈیا پر غیر اعلانیہ سنسر شپ اور ڈان اخبار کی کنٹونمنٹ علاقوں میں ترسیل کے خلاف پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی تحریک آزادی صحافت کی کال کے دوسرے مرحلے میں راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (آر آئی یو جے ) کی پارلیمانی پریس گیلری

مزید خبریں
میڈیا کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈوووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے قوانین کی پاسداری نہ کرنے کی نشاندہی دہی کی گئی۔
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پورے عزم سے لڑ رہے ہیں ، دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا ہے ، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ لڑیں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف سے پشاور میں مسلم لیگ ن کے سینیٹرز اور ارکان قومی

مقبول ترین
لندن کی وارک یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دنیا میں القاعدہ کو کبھی بھی پاکستان کی مددکے بغیر شکست نہیں ہوسکتی تھی دہشتگردی کے خاتمے کے لیے دنیا کو پاکستان کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت نے مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں لگائے گئے بجلی کے تمام منصوبوں کے آڈٹ کا فیصلہ کیا ہے جب کہ 2 منصوبے کے آڈٹ کا آغاز بھی ہوچکا ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران فواد چوہدری نے
بین الاقوامی برادری میں یہ تاثر عام ہے کہ بھارتی قیادت علاقائی بالادستی حاصل کرنے کے زعم میں یوں مبتلا ہو چکی ہے کہ اس پر کسی نفسیاتی غلبہ اور سیاسی و سفارتی عارضہ کا گمان ہوتا ہے۔ وزیراعظم مودی نے اپنے دور حکومت میں نیپال، بنگلہ دیش
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانس کے شمالی علاقے ٹریب میں سیلاب کے باعث 13 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔ فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں محض چند گھنٹوں کے دوران اتنی بارش ہوئی جو عام طورپر3 ماہ سے زائد

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں