![]() |
فائل فوٹو |
اسلام آباد۔ کورونا کے باعث بندش کے دوران وفاقی دارالحکومت کے نجی تعلیمی اداروں میں بیس فیصد فیس معاف کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) کو باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایات کر دیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر شفقت محمود کی صدارت میں گزشتہ روز اجلاس ہوا جس میں سکول کھولنے سے متعلق ایس او پیز کا ڈرافٹ تیارکرنے کا فیصلہ کیا گیا، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پیرا حکام کو ہدایات جاری کیں کہ کورونا کے دوران نجی سکولوں کی بندش پر طلبا سے وصول کی جانے والی فیسیوں میں بیس فیصد معافی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔
ذرائع کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا، اس سے قبل بھی پیرا نے نجی تعلیمی اداروں کو اپریل مئی کی فیسوں میں بیس فیصد کمی کا حکم دیا تھا۔
اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ نے سندھ حکومت کی جانب سے اسکول کی فیسوں میں 20 فیصد رعایت کا حکم معطل کردیا تھا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پیرا نے نجی تعلیمی اداروں کو اپریل مئی کی فیسوں میں بیس فیصد کمی کا حکم دیا تھا، ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تجویز بھی زیر غور ہے کہ والدین کو بھی پابند بنایا جائے کہ دس تاریخ سے قبل فیس جمع کروائیں اور لیٹ فیس پر بیس فیصد فیس معافی کا اطلاق نہ کیاجائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ