Saturday, 16 November, 2019
’’جج وڈیو اسکینڈل غیر معمولی واقعہ ہے، چیف جسٹس‘‘

’’جج وڈیو اسکینڈل غیر معمولی واقعہ ہے، چیف جسٹس‘‘

اسلام آباد ۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے جج ارشد ملک کے وڈیو اسکینڈل پر دائر درخواستوں کی سماعت کے ریمارکس دیئے ہیں کہ آزاد لوگ خود کام کرتے ہیں کسی کے کہنے پر نہیں اور کمیشن بن بھی گیا تو اس کی رائے ثبوت نہیں ہو گی۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس عظمت سعید اور جسٹس عمر عطا بندیال پر مشتمل 3 رکنی بینچ احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کی وڈیو اسکینڈل کی سماعت کر رہا ہے، سماعت کے موقع پر محمود خان اچکزئی ، طارق فضل چوہدری، جاوید ہاشمی اور رفیق رجوانہ بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

درخواست گزار اشتیاق مرزا کے وکیل منیر صادق نے اپنے دلائل میں موقف اختیار کیا کہ الزام عائد کیا گیا کہ جج نے فیصلہ کسی کی ایما پر دیا، جج نے الزامات کی تردید کر دی، جج نے کہا ویڈیو کے مختلف حصوں کو جوڑا گیا ہے،جج ارشد ملک نے اپنے بیان حلفی میں بلیک میلنگ کی تفصیلات بتائیں، عدلیہ پر سنگین الزامات عوامی مفاد کا معاملہ ہے، وزیر اعظم نے بھی عدلیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے بھی تحقیقات کی بات کی، سیاسی جماعتوں نے بھی عدالت سے تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

منیر صادق کے دلائل پر چیف جسٹس نےاستفسار کیا کہ آزاد لوگ خود کام کرتے ہیں کسی کے کہنے پر نہیں، سوموٹو عدالت خود لیتی ہے، کسی کی ڈیمانڈ پر لیا گیا نوٹس سوموٹو نہیں ہوتا، آپ کی درخواست بھی یہی ہے کہ ججز ڈیمانڈ پر نہ چلیں،لوگوں کے کہنے پر نوٹس لینے سے عدلیہ کی آزادی پر سوال نہیں اٹھیں گے؟،آپ کی کیا تجویز ہے عدالت کیا کرے؟۔

چیف جسٹس کے استفسار پر منیر صادق نے کہا کہ عدلیہ کی آزادی کے لئے متعدد اقدامات کی ضرورت ہے، عدالت جوڈیشل انکوائری کرائے تو زیادہ بہتر ہے، انکوائری کمیشن میں جو چاہے بیان ریکارڈ کرائے، انکوائری کمیشن الزامات اور جواب کی سچائی کا تعین کرے گا،منیر بہتر ہو گا کہ کوئی جج کمیشن کی سربراہی کرے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ذمہ دار لوگوں کو عمومی بیانات سے اجتناب کرنا چاہیے، یہ کہنا درست نہیں کہ سب وکیل ، جج ، پولیس اور سیاست دان برے ہیں، جو لوگ برے نہیں ہوتے ان کی دل آزاری ہوتی ہے ، انسان کی پیدائش سے ہی سچ کی تلاش جاری ہے، سچ عدالت نے تلاش کیا تو اپیل لانے والے کیا کریں گے، کمیشن بن بھی گیا تو اس کی رائے ثبوت نہیں ہو گی۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیئے کہ نواز شریف کی اپیل ہائی کورٹ میں زیر التواء ہے،  کمیشن کی رپورٹ ہائی کورٹ میں اپیل پر اثر انداز ہو سکتی ہے، کیا آپ کو ہائی کورٹ پر اعتماد نہیں ہے۔ منیر صادق نے کہا کہ کسی میں جرات نہیں ہونی چاہیے کہ جج کو بلیک میل کرے، عدالت پاناما طرز کی جے آئی ٹی بنا سکتی ہے، جے آئی ٹی عدالت نے اپنی معاونت کے لئے بنائی تھی لیکن اس سے کم ازکم سچائی سامنے تو آگئی تھی۔

منیر صادق کے دلائل مکمل ہونے کے بعد درخواست گزار سہیل اختر کے وکیل اکرام چوہدری نے اپنے دلائل میں کہا کہ نواز شریف کے خلاف دباؤ کے تحت فیصلے کا الزام عائد کیا گیا ،مریم نواز نے مزید ثبوتوں کا بھی دعوی کیاہے، جج نے کہا ناصر بٹ سے میری شناسائی ہے ، جج نے کہا دبائو ہوتا تو ایک کیس میں بری نہ کرتا، حسین نواز نے جج کے ساتھ مدینہ منورہ میں ملاقات کی، فرانزک آڈٹ اور تحقیقات کے تحت تمام فریقین کے جواب لئے جائیں۔ توہین عدالت کی کارروائی ضروری ہے۔

چیف جسٹس نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ ویڈیو میں ہائی پروفائل لوگ ہیں تو سب آ گئے لیکن عدالت کے سامنے سب برابر ہیں کوئی ہائی پروفائل نہیں، ویڈیو اسکینڈل غیر معمولی واقعہ ہے، سوال یہ ہے جائزہ کون اور کس طرح لے گا، ایسے واقعات سے نظام عدل متاثر ہونے کا کسی نے نہیں کہا ، توہین عدالت کا مطلب ہوگا جج پر الزام غلط ہیں۔

جسٹس عمر عطاء بندیال نے ریمارکس دیئے کہ جو دھول ابھی اٹھ رہی ہے اسے چھٹنا بھی ہے، عدلیہ کو جذبات نہیں سنجیدگی سے معاملہ دیکھنا ہے ، پہلا سوال عدلیہ کی ساکھ کا ہے ، دوسرا سوال فیصلہ درست ہونے یا نہ ہونے کا ہے، تیسرا سوال جج کے کنڈکٹ کا ہے، جج کے کنڈکٹ پر قانون موجود ہے، نواز شریف کے خلاف فیصلہ درست ہے یا غلط فیصلہ اعلی عدلیہ کرے گی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ممکن ہے ارشد ملک کا تبادلہ پنجاب کر دیا جائے، لاہور ہائی کورٹ کے ماتحت جانے پر ہی ارشد ملک کیخلاف کارروائی ہو سکتی ہے، معاملے پر اٹارنی جنرل کی بھی رائے جاننا چاہتے ہیں،  عدالت نے آئندہ سماعت پر اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کرتے ہوئے درخواستوں پرمزید سماعت 23 جولائی تک ملتوی کردی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  58274
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی نااہلی سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے حنیف عباسی کی درخواست مسترد کردی اور عمران خان کو اہل قرار دے دیا۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے شہر قائد میں سرکاری زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی آکر احساس ہوا کہ سندھ میں کوئی ڈسپلن نہیں اور لگتا ہے کہ یہاں مزید 6 ماہ بیٹھ کر مقدمات سننے ہوں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک کھوکھا بھی الاٹ کرنے کا اختیار نہیں
احتساب عدالت میں نیب ریفرنس کی سماعت کے دوران نوازشریف کےغیرملکی کرنسی اکاؤنٹ سے مریم نوازاوردیگر افراد کو جاری کیے گئے چیکس کی تفصیلات پیش کردی گئیں۔ کیپٹن صفدر نے بھی 15 دن کے لیے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کردی۔
بلوچستان کے ضلع تربت کے علاقے ردبین میں سیکورٹی فورسز نے ایک مکان پر چھاپہ مارکر سولہ غیر ملکیوں سمیت اٹھارہ افراد کو باز یاب کرا لیا ہے جبکہ مکان سے دومشتبہ افراد کو اسلحہ سمیت گرفتارکرلیا گیا ہے بازیاب کرائے گئے غیر ملکیوں میں 15 نائیجیرین اور 1 یمنی باشندہ شامل ہیں۔

مقبول ترین
وفاقی دارالحکومت اسلام آباداور کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں جمعیت علماء اسلام (ف) کے کارکنوں نے دھرنے دے کر سڑکیں بلاک کردیں۔ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے ’پلان بی‘ کے تحت ملک بھر میں دھرنوں کا سلسلہ
وفاقی حکومت اور نیب کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ کو درخواست پر سماعت کا اختیار نہیں جبکہ نواز شریف کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالت کے پاس کیس سننے کا پورا اختیار ہے۔ عدالت نے درخواست کو قابل سماعت قرار
وزیراعظم عمران خان نے کرتار پور راہداری اور دنیا کے سب سے بڑے گوردوارے دربار صاحب کا افتتاح کردیا۔ کرتار پور راہداری کے افتتاح کے موقع پر سکھ مت کے بانی بابا گرونانک دیو جی کے 550 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے
بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی حکومت کو حکم دیا کہ 3 سے 4 ماہ کے اندر اسکیم تشکیل دے کر زمین کو مندر کی تعمیر کے لئے ہندووں کے حوالے کرے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چیف جسٹس رنجن

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں