Sunday, 19 January, 2020
’’پیپلز پارٹی کا نظریہ دفن ہو گیا ہے، فردوس عاشق اعوان‘‘

’’پیپلز پارٹی کا نظریہ دفن ہو گیا ہے، فردوس عاشق اعوان‘‘

حافظ آباد ۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اگر لاڑکانہ میں بھٹو زندہ ہے تو غریب مر چکے ہیں۔ بلاول نے کرپشن سے اپنا رشتہ ابھی تک نہیں توڑا۔ پیپلز پارٹی نے بھٹو کے نظریے کو ختم کر دیا ہے۔

حافظ آباد میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرپشن کی وجہ سے پیپلز پارٹی آج دفن ہو گئی ہے لیکن ضدی بچہ ہر جلسے میں کھڑے ہو کر امپائر کی انگلی کا ذکر کرتا ہے۔ حالانکہ اصل امپائر پاکستان کی عوام ہے، جس نے پیپلز پارٹی کو شکست دی۔ بلاول کو اسی طرح چار سال تک اسی طرح دکھی رہنا ہوگا۔چار سال بعد یہی عوام عمران خان کو دوبارہ اقتدار میں لائیں گے۔

انہوں نے بلاول بھٹو کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کا وزیراعلیٰ اصل کٹھ پتلی ہے جس کی ڈوریاں یہ خود ہلاتے ہیں۔ یہ لوگ ملکی دولت لوٹ کر بیرون ملک لے کر گئے۔ نابالغ سیاست دان بھٹو کا نام لینے سے پہلے کراچی میں کتے کے کاٹنے کی شرح کو دیکھ لیتے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اقتدار سے دور رہنے والے آج پریشان ہیں۔ ان کو عوام کی پریشانی اس وقت یاد آتی ہے جب اقتدار سے محروم ہوتے ہیں۔

ملکی معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی وجہ سے غریب آدمی مشکل کا شکار، ہمیں اس بات کا احساس ہے لیکن ہم نے دیکھنا ہے اس مہنگائی کا ذمہ دار کون ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ سابق حکومت نے دس سالوں میں ادھار سے پاکستان کو چلایا، کمیشن لے کر پاکستان کی جڑوں کوکھو کھلا کیا اور معیشت کو وینٹی لیٹر پر ڈالا۔ سابق حکومت میں من پسند دوستوں کو نوازا گیا۔

معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان کا قانون شہباز شریف کو آوازیں دے رہا ہے۔ اگر شریف خاندان عدالتوں کا احترام نہیں کرے گا تو عام شہری کیسے کرے گا؟ شہباز شریف اگر واقعی سچے ہیں تو ملک میں واپس آئیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک بیمار اور دوسرا سہولت کار باہر گیا۔ سہولت کار کا اسمبلی والا چیمبر ابھی تک خالی ہے۔ شہباز شریف نے ایڑھیاں رگڑ رگڑ کر اسمبلی میں یہ عہدہ لیا تھا۔ وہ ہیٹ پہن کر کہتے تھے کہ دھیلے کی کرپشن ثابت ہو جائے تو سیاست چھوڑدیں گے، وہ دھیلے کی نہیں بلکہ اربوں کی کرپشن کرتے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے معیشت کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔ اب مشکلات کے دن ختم ہونے والے ہیں۔ وزیراعظم عوام کو مہنگائی سے نجات دلوائیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  9884
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ میڈیا پر آٹا سپلائی سے متعلق منفی پروپیگنڈا چل رہا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ وزیراعظم نے فیصل واوڈا سے ٹاک شو میں ان کے رویے پر وضاحت بھی طلب کی ہے۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی جانب سے ٹاک شو میں جوتا لانے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بوٹ کو سیاست زدہ نہیں کرنا چاہیے۔
وزیرِاعظم عمران خان کی زیرصدارت تعمیراتی شعبے کے فروغ کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ تعمیراتی شعبے کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے، ریاستی املاک کوتعمیرات اور خصوصاً کم آمدنی والے افراد کے

مزید خبریں
گلگت بلتستان میں سردی کی شدت میں اضافے کے باعث درجہ حرارت منفی 20 تک گر گیا۔گلگت بلتستان کے بالائی علاقے خاص کر استور، روندو، کھرمنگ اور سکردوں میں شدید سردی اور، یخ بستہ ہواوں نے لوگوں کی زندگی اجیرن اور زندگی مفلوج کردی ہے۔

مقبول ترین
وزیراعظم, عمران خان, ملائشین وزیراعظم, مہاتیر محمد, اسلامی دنیا, تجربہ کار, حکمران, مسائل,
وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ میڈیا پر آٹا سپلائی سے متعلق منفی پروپیگنڈا چل رہا ہے۔
صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چودھری نے کہا ہے کہ لاہور میں سستا آٹا وافر مقدار میں موجود ہے، آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، منافع خوروں کیخلاف کریک ڈاون جاری ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارت کی جانب سے مستقل اشتعال انگیزی پر عالمی برادری کو خبردار کیا ہے کہ اگر بھارت کی جانب سے حملوں اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ نہ رکا تو پاکستان کے لیے خاموش رہنا مشکل ہو جائے گا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں