Monday, 18 February, 2019
بلاول اور مراد کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری

بلاول اور مراد کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری

اسلام آباد ۔ حکومت نے پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں بلاول بھٹو زرداری اور مراد علی شاہ کے نام ای سی ایل سے نکالنے پر غور کیا گیا۔ وفاقی کابینہ نے دونوں افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دے دی۔

گزشتہ روز سپریم کورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کا تحریری فیصلہ جاری کیا تھا جس میں دونوں افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا گیا۔ 7 جنوری کو بھی اس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے بلاول بھٹو زرداری اور مراد علی شاہ کے نام ای سی ایل میں ڈالنے پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے تھے کہ جے آئی ٹی نے بلاول بھٹو کو معاملے میں کیوں ملوث کیا، کس کے کہنے پر بلاول کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا، بلاول نے پاکستان آکر کیا کیا وہ معصوم بچہ ہے، بلاول صرف اپنی ماں کا مشن آگے بڑھا رہا ہے، جہاں جہاں بلاول بھٹو زرداری کا نام ہے اس حصے کو حذف کیا جائے۔

واضح رہے کہ جعلی اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کیس میں جے آئی ٹی نے اپنی تحقیقات کے بعد آصف علی زرداری سمیت 172 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی۔ وفاقی کابینہ نے جے آئی ٹی کی سفارشات کی روشنی میں تمام نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  39427
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
چین کے ڈپٹی چیف آف مشن چاؤ لی جیان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سمیت کوئی بھی ملک چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کا حصہ بن سکتا ہے۔ میڈیا کے مطابق جیو ٹی وی کے پروگرام جیو پارلیمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی چیف
چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ بیوروکریسی کو سیاسی دباؤ کے سامنے سر نہیں جھکانا چاہیے۔ وفاقی سیکرٹریز سے کابینہ ڈویژن میں خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ بیوروکریسی ملک کے لیے
سانحہ ساہیوال میں بڑی پیش رفت، گرفتار چھ سی ٹی ڈی اہلکاروں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا۔ عینی شاہدین اور موبائل فوٹیجز بنانے والے کل شہادتوں کیلئے طلب، گرفتار اہلکاروں کی شناخت پریڈ بھی اگلے ہفتے کرائی جائے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت ایوانِ وزیراعلیٰ میں ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں سینئر وزیر علیم خان، وزیر قانون راجہ بشارت، چیف سیکریٹری، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ، آئی جی پولیس، متعلقہ ایجنسیز کے اعلیٰ افسران

مزید خبریں
سپریم کورٹ میں آج دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان کا سینئر وکیل اعتزاز احسن سے خوش گوار مکالمہ ہوا جس کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ میری طرف سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معاف کردیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں کہ
میڈیا کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈوووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے قوانین کی پاسداری نہ کرنے کی نشاندہی دہی کی گئی۔
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں

مقبول ترین
وزیراعظم عمران خان سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ون آن ون ملاقات کی۔ وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہوئی۔ ملاقات میں پاک سعودی تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا طیارہ جیسے ہی پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا تو معززمہمان کا شایان استقبال شروع کر دیا گیا۔ پاک فضائیہ کے ایف 16 اور جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے شاہی طیارے کو اپنے حصار میں لے لیا۔
چین کے ڈپٹی چیف آف مشن چاؤ لی جیان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سمیت کوئی بھی ملک چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کا حصہ بن سکتا ہے۔ میڈیا کے مطابق جیو ٹی وی کے پروگرام جیو پارلیمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی چیف
ترجمان قومی اسمبلی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے پیر کو ہونے والے اجلاس کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی کا پیر کی شام 4 بجے ہونے والا اجلاس اب بدھ کی شام 4 بجے ہو گا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں