Wednesday, 19 February, 2020
’’بوٹ‘‘ کو سیاست زدہ نہیں کرنا چاہیے، فردوس عاشق اعوان

’’بوٹ‘‘ کو سیاست زدہ نہیں کرنا چاہیے، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد ۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی جانب سے ٹاک شو میں جوتا لانے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بوٹ کو سیاست زدہ نہیں کرنا چاہیے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’ جیوپاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جوبوٹ ٹیبل پررکھا ہوا تھا وہ بوٹ سیاچن، ورکنگ باؤنڈری اورایل او سی پرہے، اس بوٹ کوسیاست دزہ نہیں کرنا چاہیے، یہ پی ٹی آئی کی پالیسی اورمنشورکا پہلاجزوہے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ اداروں کوسیاست زدہ کرتی تھی، افواج پاکستان اورقومی سلامتی کے اداروں کوسیاست میں گھسیٹی تھی، یہ قوم کے ادارے ہیں کسی جماعت یا حکومت کے ادارے نہیں، ہمیں اداروں کوسیاست سے پاک کرنا ہے، اپنے سیاسی بیانیے میں قومی اداروں اورخصوصاً افواج پاکستان کو نہیں گھسیٹنا چاہیے۔

جیو نیوز کے مطابق معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفت کو ایشو تک رہنا چاہیے، بوٹ کو سیاست زدہ نہیں کرنا چاہیے، کسی کویہ حق نہیں دینا چاہتے وہ جماعت کے اندرہویا باہروہ افواج پاکستان کوسیاست زدہ کرے، کسی کوحق نہیں کہ سیاسی اکھاڑے میں اس بوٹ کو لے آئے جوبوٹ دفاعی حصارہے اور محاذ پر ہے، کوئی بھی اس کی حوصلہ افزائی نہیں کرسکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فیصل واوڈا سمجھتے ہیں سوشل میڈیا پر ووٹ کوعزت دوکوبوٹ کوعزت دو کے بیانیے سے جوڑا جارہا ہے، سوشل میڈیا کے اس بیانیے کوقومی بیانیے سےاس اندازسے نہیں جوڑا جاسکتا، وفاقی وزیرکو کسی ایسے عمل میں شامل نہیں ہونا چاہیے جوسوشل میڈیا کی مہم ہو۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  58765
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ شجاعت حسین نے کہا ہے کہ عمران خان چاپلوسوں اور چغل خوروں سے دور رہیں، اپنے ارد گرد منافقین کی نشاندہی کریں اور نزدیک نہ آنے دیں۔ سربراہ ق لیگ چودھری شجاعت حسین نے وزیراعظم عمران کو مشورہ دیتے
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اپنی 5 سالہ آئینی مدت پوری کرے گی، جتنے مرضی مارچ کرلیں، عمران خان کہیں نہیں جا رہے، مہنگائی کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔
چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتیریس کے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو اجاگر کرنے کے بیان کی تعریف کرتے ہوئےکہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے معاملے پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا غیر جانبدارانہ تبصرہ دیرپا پاکستانی موقف کا حامی ہے۔
کبڈی ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو شکست دیکر ٹائٹل اپنا نام کرلیا۔روایتی حریفوں کے درمیان فائنل مقابلہ انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز رہا اور دونوں ہاف میں ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل پر ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرتی

مزید خبریں
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور مائیکروسافٹ نے Imagine Cup 2020میں نیشنل یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد کی ٹیمFlowlines کو نیشنل فائنل 2020کا فاتح قرار دیاہے۔نسٹ کی ٹیم نے ملک بھر کی 60 فائنلسٹ ٹیموں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ سیاسی معاون نعیم الحق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انھیں کینسر کا مرض‌لاحق تھا۔ وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم مان لیں وہ نااہل، نالائق اور سلیکٹڈ ہیں انہیں گھر جانا پڑے گا۔ قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کے دوران چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی پوری
نو امریکی جامعات کے ایڈمیشن ڈائریکٹرز نے ہایئر ایجوکیشن کمیشن کا دورہ کیا اور ہایئر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، ڈاکٹر فتح مری اور دیگر اعلی افسران سے ملاقات کی۔

مقبول ترین
مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں گھر گھر تلاشی کے دوران قابض بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے ظلم و بربریت اور ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے اور وادی میں مودی سرکار
پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ شجاعت حسین نے کہا ہے کہ عمران خان چاپلوسوں اور چغل خوروں سے دور رہیں، اپنے ارد گرد منافقین کی نشاندہی کریں اور نزدیک نہ آنے دیں۔ سربراہ ق لیگ چودھری شجاعت حسین نے وزیراعظم عمران کو مشورہ دیتے
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اپنی 5 سالہ آئینی مدت پوری کرے گی، جتنے مرضی مارچ کرلیں، عمران خان کہیں نہیں جا رہے، مہنگائی کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔
چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتیریس کے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو اجاگر کرنے کے بیان کی تعریف کرتے ہوئےکہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے معاملے پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا غیر جانبدارانہ تبصرہ دیرپا پاکستانی موقف کا حامی ہے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں