Wednesday, 19 February, 2020
نینشل اینڈوومنٹ سکالرشپ فار ٹیلنٹ کے تحت فن و ثقافت کی سکالرشپس کا اجرا

نینشل اینڈوومنٹ سکالرشپ فار ٹیلنٹ  کے تحت فن و ثقافت کی سکالرشپس کا اجرا

اسلام آباد ۔ وفاقی وزارت تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت اور نیشنل اینڈوومنٹ سکالرشپ فار ٹیلنٹ (نیسٹ) کے زیر اہتمام ملک میں پہلی بار فن، ثقافت، فلم، تھیٹر، ویژوول آرٹس، سیرامکس اور ٹیکسٹائل ڈیزائن کے فروغ و ترویج کیلئے فن و ثقافت کی سکالرشپ کا افتتاح آج کیا جائے گا۔ 

اس سکالرشپ پروگرام کے تحت باصلاحیت اور ضرورتمند طلباء کو سکالرشپس مہیا کی جائیں گی، تاکہ فنون و ثقافت جیسے اہم شعبے جنہیں تعلیمی نظام کے مرکذی دھارے میں نظر انداز کیا جاتا رہا ہے، کو ترویج و ترقی دی جا سکے۔

یہ سکالرشپ اس لئے شروع کیا جا رہا ہے، کیوں کہ فنون و ثقافت انتہائی اہمیت کے حامل شعبہ جات ہیں، جن سے ہمارے  ثقافتی ورثے کا تحفظ ہوتا ہے۔ فن معاشرے کی رائے کو بدلنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اقدار کی اہمیت اجاگر کرنے اور جگہ اور وقت کے تجربات کی ترجمانی کرکے معاشرے کو متاثر کرتا ہے۔ اس لحاظ سے فن پیغام رساں شعبہ ہے، جس کے زریعے مختلف ثقافتوں اور مختلف اوقات کے لوگوں کو تصاویر ، آوازوں اور کہانیوں کے ذریعے ایک دوسرے سے بات چیت کرنے اور سمجھنے کا موقع ملتا ہے۔

''فن اکثر معاشرتی تبدیلی کا ایک زریعہ ہوتا ہے''

بہت سے مملک میں فنون و ثقافت کو مختلف شعبہ جات کے ساتھ منسلک کیا جاتا ہے، اور ان سے سیاحت کے فروغ اور معاشی ترقی کا حصول ممکن بنایا جاتا ہے۔ فنون لطیفہ اور ثقافت کے اداروں کو انڈسٹری کے ساتھ منسلک کیا جاتا ہے، تاکہ ایسی پالیسیاں بنائی جا سکیں، جن سے ان ممالک کے رہن سہن، ان کے قدرتی وسائل، ان کی ثقافت ورثہ اور کھانوں کی ایسی مارکیٹنگ کی جاتی ہے جس سے دنیا بھر میں وہ اپنی تشہیر کر کے سیاحت سے ہونے والی آمدن میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔ 

فن اور ثقافت کے شعبے نے اہم صنعتوں کو متاثر کرکے قومی معیشت میں مضبوط ، ٹھوس شراکت کی ہے، جن میں فلمی صنعت، ٹیکسٹائل اور ڈیزائن کی صنعت اور سیاحت کا شعبہ شامل ہیں۔ 

پاکستان میں فن و ثقافت کی تعلیم کیلئے سکالرشپس کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے، اسی لئے نیشنل اینڈوومنٹ سکالرشپ فار ٹیلنٹ (نیسٹ) نے اس سکالرشپ کا اہتمام وزارت وفاقی تعلیم کے اشتراک سے کیا ہے ۔ تاکہ نوجوان فنکاروں کو فائن آرٹس، ویژوول آرٹس، سیرامکس ڈیزائن، ویژوول کمیونیکیشن ڈیزائن، ٹیکسٹائل ڈیزائننگ، انٹیرئیر ڈیزائن اور ثقافتی تعلیم میں ماسٹرز کرنے میں مدد فراہم کی جائے گی۔ 

رواں برس، 2020 میں مجموعی طور پر فن و ثقافتی سکالرشپس پرگرام کے تحت 400 سکالرشپس دی جائیں گی۔ اس مقصد کیلئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی درجہ بندی میں پہلے پندرہ درجے پر آنے والے سرکاری اور نجی شعبے کی  یونیورسٹیوں اور ڈگری دینے والے اداروں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ اس مقصدر کیلئے 7 کروڑ 60 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ 


سکالرشپ پرگرام کے فوائد:
اس سکالرشپ پروگرام کے تحت فلمی صنعت، موسیقی، پینٹنگ، انٹیرئیر ڈیزایننگ کے کے شعبہ جات اور بلواسطہ طور پر سیاحت کی صنعت کو فروغ دیا جاسکے گا۔ 

اس سکالرشپ پرگرام سے مستفید ہونے والے طلباء اور آرٹسٹس نہ صرف اپنا معیار زندگی بہتر کر سکیں گے، بلکہ ملکی معیشت کی بہتری میں بھی اپنا کردار ادا کریں گے۔ 

ایسے طلباء کیلئے یہ سکالرشپ مددگار ثابت ہوگی جو اعلیٰ تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کی سکت نہیں رکھتے تھے، اور اس سے نہ صرف وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرسکیں گے بلکہ فن و ثقافت کے شعبہ جات میں اپنا نام بھی بنا سکیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  58830
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جو کرپشن کرتے ہیں فوج کا ڈر انہیں ہی ہوتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں سے ملاقات کے دوران آٹا اور چینی بحران سے متعلق کہا کہ ملک میں ہرجگہ کارٹیل (گروہ) ہیں جو قیمتوں کو مرضی سے کنٹرول
عالمی جریدے اکانومسٹ کے انٹیلی جنس یونٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں دسمبر 2010 کے بعد جنوری 2020 میں مہنگائی کی شرح بلند ترین رہی۔ آئندہ مہینوں میں مہنگائی کی شرح میں کمی کا امکان نہیں ہے، اکنامک انٹیلی جنس یونٹ کے
فواد چوہدری نے عثمان بزدار اور پنجاب حکومت کی ناقص کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب کو حکومت کی گرتی ہوئی ساکھ کا ذمہ دار قرار دیا۔
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے مطالبے پر ٹیکس قوانین ترمیمی آرڈیننس 2019ء جاری کر دیا گیا ہے ، صدر مملکت کے دستخط کے بعد 27؍ دسمبر 2019ء سے ٹیکس قوانین ترمیمی آر ڈیننس لاگو ہوچکا ہے، آرڈیننس میں کسٹم قوانین میں ترمیم کرتےہوئے پاکستان سے نقد 10؍ ہزار ڈالر سے زائد بیرون ملک لے جانے اور 15؍ تولے سے زیادہ سونا لے جانےپر جرمانے اور سزائیں مقرر کردی گئی ہے۔

مزید خبریں
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور مائیکروسافٹ نے Imagine Cup 2020میں نیشنل یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد کی ٹیمFlowlines کو نیشنل فائنل 2020کا فاتح قرار دیاہے۔نسٹ کی ٹیم نے ملک بھر کی 60 فائنلسٹ ٹیموں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ سیاسی معاون نعیم الحق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انھیں کینسر کا مرض‌لاحق تھا۔ وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم مان لیں وہ نااہل، نالائق اور سلیکٹڈ ہیں انہیں گھر جانا پڑے گا۔ قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کے دوران چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی پوری
نو امریکی جامعات کے ایڈمیشن ڈائریکٹرز نے ہایئر ایجوکیشن کمیشن کا دورہ کیا اور ہایئر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، ڈاکٹر فتح مری اور دیگر اعلی افسران سے ملاقات کی۔

مقبول ترین
مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں گھر گھر تلاشی کے دوران قابض بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے ظلم و بربریت اور ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے اور وادی میں مودی سرکار
پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ شجاعت حسین نے کہا ہے کہ عمران خان چاپلوسوں اور چغل خوروں سے دور رہیں، اپنے ارد گرد منافقین کی نشاندہی کریں اور نزدیک نہ آنے دیں۔ سربراہ ق لیگ چودھری شجاعت حسین نے وزیراعظم عمران کو مشورہ دیتے
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اپنی 5 سالہ آئینی مدت پوری کرے گی، جتنے مرضی مارچ کرلیں، عمران خان کہیں نہیں جا رہے، مہنگائی کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔
چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتیریس کے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو اجاگر کرنے کے بیان کی تعریف کرتے ہوئےکہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے معاملے پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا غیر جانبدارانہ تبصرہ دیرپا پاکستانی موقف کا حامی ہے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں