Saturday, 19 September, 2020
عدالت نے تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان کو بھاری جرمانہ اور سزاسنا دی

عدالت نے تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان کو بھاری جرمانہ اور سزاسنا دی
مولانا خادم رضوی، سربراہ تحریک لبیک پاکستان: فائل فوٹو

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے الزامات ثابت ہونے پر تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی کے بھائی علامہ امیر حسین رضوی اور بھتیجے محمد علی سمیت 86 افراد کو مجموعی طور پر 4 ہزار 738 سال قید کی سزا سنا دی۔راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر ایک کے جج شوکت کمال ڈار نے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے تقریباً سوا ایک سال بعد فیصلہ سنایا جس کے بعد تمام مجرمان کو ایلیٹ فورس کے سیکورٹی حصار میں اٹک جیل منتقل کردیا گیا۔

تحریک لبیک پاکستان نے توہین مذہب کیس کی ملزمہ آسیہ بی بی کی سپریم کورٹ سے رہائی کے خلاف احتجاج کیا تھا اور ملک بھر میں دھرنے دیے تھے۔ دوران احتجاج تحریک لبیک پاکستان کے رہنماؤں کی جانب سے پاکستان کے اداروں اور سربراہان کے بارے میں اشتعال انگیز تقاریر کی گئیں اور کارکنان نے سرکاری املاک کو نقصان بھی پہنچایا تھا۔تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان پر راولپنڈی کے علاقے تھانہ پنڈی گھیب میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ 

عدالت نے علامہ امیر حسین رضوی اور محمد علی سمیت تمام ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر 55، 55 سال قید با مشقت کی سزا سنائی اور مجموعی طور پر ایک کروڑ 29 لاکھ 25 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کی بھی ہدایت کی۔جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مجرموں کو مجموعی طور پر 146 سال مزید قید کی سزا کاٹنا ہو گی جبکہ عدالت نے تمام مجرمان کی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے کا بھی حکم دیا۔

اس سے پہلے لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت اشتعال انگیز تقاریر کرنے اور سرکاری املاک کی توڑ پھوڑ کرنے پر تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ مولانا خادم حسین رضوی سمیت 26افراد پر بھی فرد جرم عائد کر چکی ہے۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  65522
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ امریکی رپورٹ میں پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات کو متنازع بنایا گیا ہے۔ القاعدہ کی خطے میں ناکامی کو تو تسلیم کیا گیا لیکن اس کے خلاف پاکستان کی کاوشوں کو نظر انداز کیا گیا۔ پاکستان میں
وزیر اعظم عمران خان نے حکومتی و پارٹی ترجمانوں کے اجلاس میں وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بیان پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی ارکان اور وزرا ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے اجتناب کریں۔
آج اسلام آباد میں صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت ہمارے ہمسایہ ملک میں طویل تنازع کا فائدہ اٹھا رہا ہے۔ پاکستان نے اقوام متحدہ کی پابندیوں کی فہرست کے تحت گزشتہ برس چار بھارتی شہریوں کو نامزد کیا تھا
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی اور جنوبی وزیرستان کی سرحد پر دہشتگردوں نے پاک فوج کی گشت کرنے والی ٹیم پر حملہ کر دیا، فائرنگ کی زد میں آ کر کیپٹن صبیح اور نوید نامی جوان شہید ہو گئے جبکہ 2 سپاہی شدید زخمی ہوئے۔

مزید خبریں
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے اضلاع کی سطح پر قرنطینہ مرکز بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سےخالد جاوید خان کو انور منصور کی جگہ پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور مائیکروسافٹ نے Imagine Cup 2020میں نیشنل یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد کی ٹیمFlowlines کو نیشنل فائنل 2020کا فاتح قرار دیاہے۔نسٹ کی ٹیم نے ملک بھر کی 60 فائنلسٹ ٹیموں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ سیاسی معاون نعیم الحق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انھیں کینسر کا مرض‌لاحق تھا۔ وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مقبول ترین
ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ امریکی رپورٹ میں پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات کو متنازع بنایا گیا ہے۔ القاعدہ کی خطے میں ناکامی کو تو تسلیم کیا گیا لیکن اس کے خلاف پاکستان کی کاوشوں کو نظر انداز کیا گیا۔ پاکستان میں
رینٹل پاور کیس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت 10 ملزمان نے بریت کی درخواست دائر کر رکھی تھی اور نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت تمام درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔ جس پر احتساب عدالت اسلام آباد نےفیصلہ محفوظ کر رکھا تھا تاہم آج احتساب
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم سے جواب مانگا جارہا ہے جواب ان سے مانگا جائے جو ملک کو اس حال میں چھوڑ کرگئے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد
سپریم کورٹ میں کورونا از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوان چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ وزیراعظم کہتےہیں ایک صوبے کا وزیراعلیٰ آمر ہے، اس کی وضاحت کیا ہوگی؟ چیف جسٹس نے کہا کہ وزیراعظم اور وفاقی

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں