Sunday, 05 April, 2020
تفتان بارڈر پر زائرین کی تذلیل ناقابل برداشت ہے، علامہ ساجد نقوی

تفتان بارڈر پر زائرین کی تذلیل ناقابل برداشت ہے، علامہ ساجد نقوی

اسلام آباد ۔ قائدملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا ہے کہ کورونا جیسے چیلنج سے نمٹنے کےلئے قومی یکجہتی کی ضرورت ہے۔ افسوس حکومت کے ناقص انتظامات اورامتیاز و تعصبات سے قومی یکجہتی کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ زائرین کے راستے میں سالہاسال سے حیلے بہانوں،من مانی اور تعصب سے رکاوٹیں ڈالی جاتی رہیں مگر ہم نے کڑوے گھونٹ پی کر رابطوں کے ذریعے ان مشکلات کو حل کرنے کا عمل جاری رکھا۔

ہم ذمہ داران کو بارہا آگاہ کرچکے کہ تفتان بارڈر پر انتظامات سے متعلق ہمارے تحفظات پر غور کیا جائے مگر یہ حقیقت کھل کر سامنے آگئی کہ تفتان بارڈر پر قرنطینہ کے انتظامات ہی نہیں تھے، میڈیکل وسائل سے لیس کوئی قرنطینہ نہیں تھا، زائرین کوبھیڑ بکریوں کی طرح باڑے جیسے ماحول میں رکھا گیا اب ان اعلانات و اقدامات کا بھانڈا بیچ چوراہے پھوٹ چکا ہے۔ ہزاروں زائرین کوکئی دن تک ایک جگہ رکھ کر بیمار ہونے کے لئے کیوں چھوڑاگیا؟ 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے متضاد بیانات اور انتظامات بارے اطلاعات پر اپنے رد عمل میں کیا۔ علامہ ساجد نقوی کا کہنا تھاکہ کورونا جیسے چیلنج سے نمٹنے کےلئے قومی یکجہتی کی ضرورت ہے، جب چین میں کورونا وباءکی اطلاعات آئیں تو اس وقت اقدامات کی بجائے سست روی کیوں اختیار کی جاتی رہی؟ ہم ذمہ داران کو با رہا آگاہ کرچکے، تحفظات تحریری طور پر بھجوانے کے ساتھ اعلیٰ سطحی میٹنگز میں معاملات کی جانب بھی توجہ مبذول کراچکے مگر سنجیدہ اور بروقت اقدامات نہ اٹھائے گئے، ناقص انتظامات ، رابطوں کافقدان اور تعصبات قومی یکجہتی کونقصان پہنچانے کا موجب بن رہے ہیں۔

کرونا وائرس پھیلنے کی وجہ زائرین نہیں بلکہ انتہائی درجے کی بدانتظامی ہے۔ ہم واضح کررہے ہیں کہ پراپیگنڈہ کی بجائے عملی اقدامات اٹھائے جائیں، انسانی جانوں کی قیمت پرکوئی اقدام قابل قبول نہیں اورکسی بھی صورت شہریوں کی تذلیل برداشت نہیں کی جائےگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ   

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  46158
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ علمائے کرام کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے عوام میں شعور پیدا کرنے کا حق ادا کیا ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
راولپنڈی: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا بڑھنی ہے اور یہ کتنی بڑھے گی ایک ہفتے میں پتا چل جائے گا۔ ہیلتھ ورکرز کی حفاظت پہلی ترجیح ہے، وائرس کیخلاف لڑنے والے مسیحاؤں کی سپورٹ کریں گے۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں یہ کھلی حقیقت ہے کہ پاکستان میں زائرین سے کورونا نہیں پھیلا، زائرین پاکستانی حدود میں داخل ہوتے ہی آج تک حکومتی تحویل میں ہیں،البتہ زائرین کو اکٹھا رکھنے سے ان میں متاثرہ افراد
قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا ہے کہ تفتان بارڈر پر قائم قرنطینہ میں زائرین کی مشکلات کو حل کیا جائے اورضروری سہولیات فوری مہیا کی جائیں ، پاکستان ہاﺅس میں موجود دل ، شوگرا وردیگر امراض میں مبتلا زائرین کیلئے طبّی سہولیات کا خاطر خواہ انتظام کیا جائے۔

مزید خبریں
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے اضلاع کی سطح پر قرنطینہ مرکز بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سےخالد جاوید خان کو انور منصور کی جگہ پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور مائیکروسافٹ نے Imagine Cup 2020میں نیشنل یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد کی ٹیمFlowlines کو نیشنل فائنل 2020کا فاتح قرار دیاہے۔نسٹ کی ٹیم نے ملک بھر کی 60 فائنلسٹ ٹیموں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ سیاسی معاون نعیم الحق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انھیں کینسر کا مرض‌لاحق تھا۔ وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مقبول ترین
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہر قیمت پر اپنے عوام اور ان کے مفادات کا تحفظ کریں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی مناسبت سے جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ
وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ 25 اپریل تک کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 50 ہزار تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔ حکومت نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے قومی ایکشن پلان کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔ حکومت کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قابض بھارتی فوج نے جنت نظیر وادی کے ضلع کلگام کے خارجی اور داخلی راستوں کو بند
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق افغان حکومت کی جانب سے سرحد کھولنے کی درخواست کی گئی تھی۔ پاکستان افغانستان کے عوام کے ساتھ یکجہتی کرتا ہے، افغان حکومت کی خصوصی درخواست اور انسانی ہمدردی پر اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں